Dam Meeran Lal Pak Bahawal Sher Qalander - RA - Hujra Shah Muqeem

  • Home
  • Pakistan
  • Hujra
  • Dam Meeran Lal Pak Bahawal Sher Qalander - RA - Hujra Shah Muqeem

Dam Meeran Lal Pak Bahawal Sher Qalander - RA - Hujra Shah Muqeem ۩ حُجرهّ شَاهّ مُقِیمؒ ۩
۩ دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ ۩

🧡 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 🧡

آل نبی ﷺ دی اُولاد علیؑ دی، واہ سیّد اعجازؒ گیلانی
حُجرہ شَاہ مُقِیمؒ چہ وسدا، مدد کریندا دویں جہانی

(بقلم: خاکِپاء قیصر بھنڈر حجروی)

𝐊𝐡𝐚𝐝𝐚𝐦-𝐞-𝐒𝐚𝐚𝐲𝐢𝐧 𝐏𝐚𝐚𝐤 𝐉𝐞𝐞/𝐅𝐨𝐮𝐧𝐝𝐞𝐫:
Qaysar Bhinder Qalandari Hujravee

26/08/2026

جشنِ ولادتِ بَاسعادت جنابِ حضرت مُحمدّؐ اِبنِ عبداللہؑ، احمد، ابوالقاسم، ابوالطیب، نبی التوبہ، نبی الرحمۃ، بدر الدجی، نور الہدی، خیر البری، نبی المرحمۃ، نبی الملحمۃ، الرحمۃ المہداۃ، حبیب الرحمن، المختار، المصطفی، المجتبی، الصادق، المصدق، الامین، صاحب مقام المحمود، صاحب الوسیلۃ والدرجۃ الرفیعۃ، صاحب التاج والمعراج، امام المتقین، سید المرسلین، النبی الامی، رسول اللہ، خاتم النبیین، الرسول الاعظم، السراج المنیر، الرؤوف الرحیم، العروۃ الوثقی۔

واہ کریمؐ اُمّت دا والی، مِہر شفاعت کردا
جِبرائیل جہیے جِس چاکر، نبیاں دا سر کردہ

دُنیا تے جد ظاہر ہویا، گھُر یا دین دمامہ
کوہ قافاں نے سیس نِمایا، کوٹ کُفّار تماماں

نُور ِمحُمدّؐ روشن آہا، آدم جدوں نہ ہویا
اوّل آخر دوئے پاسے، اوہو مل کھلویا

مِن کلام؛ حضرت میاں محمّد بخش صاحبؒ
(سیف الملوک)

خاکِپاء، قیصر رزاق بھنڈر قادری قلندری حجروی کیطرف سے تمام سیّد السادات، اُولادِ میراں بہاوّلؓ شیر قلندر پاک اور تمام قادری قلندری، حجروی شاہی مُقیمی پیّر بھائیوں کو جشنِ ولادتِ بَاسعادت جنابِ حضرت مُحمدؐ اِبنِ عبداللہؑ کی خُوشی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مُبارک ہو!

اور دُعا ہے کہ الله کریم صدقے پانج تن پاکؑ، شَاہِّ بغدادؓ اور شاہِ اعجازالعالمینؒ کے صدقے ہمارے محترم صاحبِدستارِ حُجرہّ شَاہّ مُقِیم حضور سید اسد علی شاہ گیلانی صاحب جی کو عمرِ خضری عطا فرمائے اور آپکے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے اور آپکا سایہ مُبارک ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین یَا رَبّ العالمین!!!

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

٭ دورِ سجادہ نشینی، سجادگانِ حجرہ شاہ مقیمؒ ٭حضورِ پَاک ﷺ آپؐ کی آلِ پَاکؑ اور آپؐ کے تمام صحابہ کرامؓ پر قیامت تک صلوۃ ...
22/08/2026

٭ دورِ سجادہ نشینی، سجادگانِ حجرہ شاہ مقیمؒ ٭

حضورِ پَاک ﷺ آپؐ کی آلِ پَاکؑ اور آپؐ کے تمام صحابہ کرامؓ پر قیامت تک صلوۃ و سّلام ہو۔ خاص طور پر سّلام ہو جنابِ پیّر دستگیر حضرت السیّدنا شیخ عبدالقادرؓ الجیلانی البغدادی سرکار پَاک پر اور آپؓ کی اُولادِ پَاک حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؒ الگیلانی البغدادی الحجروی الحَسنیؑ والحُسینیؑ قُدس سرہ العزیز (المعرف شاہّ بہاولؒ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرماً) پر جو فضل و کرم والے انسان ہیں۔ بلخصوص سّلام ہو حضرت السیّدنا شَاہّ مُحمّد مُقیمؒ سَرکار میّراں محکمُ الدّین و اصلُ الدّین گیلانی قادری قلندری حجروی قُدس سرہ العزیز سرکار پَاک پر اور خصوصاً بلخصوص پیر و مرشد حضرت السّدنا اعجاز علیؒ شاہ گیلانی قادری قلندری حجروی سرکارِ پاک قدس سرہ العزیز (المعروف: سائیں پاک جی) اور آپؒ کی اُولادِ پَاک پر جن کے نامِ مُبارکہ لوح محفوظ پر رقم ہیں۔

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

07/07/2026

دم میراں لعل پاک بہاوّلؒ شیر قلندر
جے توں جنت ویکھنی آں حُجرے اندر

07/07/2026

الٰہی بَحقِ حضرت میراں بَہاوّلؒ فقیر
بَہر کارِ مُشکل تو ہی دستگیر ❤️🙏🏼

آغازِ سَالانہ میلہ و جشنِ حضور قلندرِ الاعظمؒ شروع اَست!6 جولائی 2026ء، بروز سوموار، آج حجرہ شاہ مقیم میں جنابِ حضور قیب...
06/07/2026

آغازِ سَالانہ میلہ و جشنِ حضور قلندرِ الاعظمؒ شروع اَست!

6 جولائی 2026ء، بروز سوموار، آج حجرہ شاہ مقیم میں جنابِ حضور قیبلہِ عالم، جگر گوشہٕ مُصطفٰیﷺ و مُرتضٰیؑ و حسنینؑ کریمین، شِہزَاداے غَوثُ الوَریٰؓ، سَیفِ عَلُِّیُ المُرتَضٰیؑ، اعلیٰ حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؒ الگیلانی البغدادی الحجروی الحَسنیؑ والحُسینیؑ المعروف شاہ بہاولؒ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرماً قُدس اللہ سرہ العزیز کے سالانہ جشن و میلہ کا آغاز ہو گیا۔

بادستور، اس موقع پر مخدوم سید گفتار رضا گیلانی صاحب نے اپنے مرحوم والدِ محترم، سابق مخدوم سید ذوالفقار حیدر گیلانیؒ صاحب، کے جانشین کے طور پر ان کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے 22 جماعت الفقراء کا استقبال کیا اور ہاتھ میں مخدومی کاسہ لیے ان کی قیادت کرتے ہوئے دربار شریف تک لے کر آئے۔ جہاں موجودہ سجادہ نشین دَرگاہِ عالیّہ حُجرہّ منورہّ، جنابِ قلندرِ دوراں محترم سیّد اسد علی شاہ گیلانی صاحب قادری قلندری، حجروی شاہی مقیمی، دامت برکاتم مدظلّہ العالیٰ نے خاندان کے دیگر افراد اور عقیدت مندوں کے ہمراہ جماعت کا استقبال کیا۔

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

حضورِ پَاک ﷺ آپؐ کی آلِ پَاکؑ اور آپؐ کے تمام صحابہ کرامؓ پر قیامت تک صلوۃ و سّلام ہو۔ خاص طور پر سّلام ہو جنابِ پیّر دس...
05/07/2026

حضورِ پَاک ﷺ آپؐ کی آلِ پَاکؑ اور آپؐ کے تمام صحابہ کرامؓ پر قیامت تک صلوۃ و سّلام ہو۔ خاص طور پر سّلام ہو جنابِ پیّر دستگیر حضرت السیّدنا شیخ عبدالقادرؓ جیلانی بغدادی حَسنیؑ و حُسینیؑ سرکار پَاک پر اور آپؓ کی اُولادِ پَاک حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؒ گیلانی بغدادی حجروی حَسنیؑ و حُسینیؑ قُدس سرہ العزیز (المعرف شاہّ بہاولؒ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرماً) پر جو فضل و کرم والے انسان ہیں۔ بلخصوص سّلام ہو حضرت السیّدنا شَاہّ مُحمّد مُقیمؒ سَرکار میّراں محکمُ الدّین و اصلُ الدّین گیلانی قادری قلندری حجروی حَسنیؑ و حُسینیؑ قُدس سرہ العزیز سرکار پَاک پر اور خصوصاً بلخصوص پیر و مرشد حضرت السّدنا اعجاز علیؒ شاہ گیلانی قادری قلندری حجروی حَسنیؑ و حُسینیؑ سرکارِ پاک قدس سرہ العزیز (المعروف: سائیں پاک جی) اور آپؓ کی اُولادِ پَاک پر جن کے نامِ مُبارکہ لوح محفوظ پر رقم ہیں۔

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

حضرت میاں محمد بخشؒ صاحب؛ جنابِ قبلہِ عالم حضور میراں بہاؤلؒ شیر قلندرِ الاعظم پاک باز سرکارِ پیّرماً کی شانِ مُبارکہ بی...
02/07/2026

حضرت میاں محمد بخشؒ صاحب؛ جنابِ قبلہِ عالم حضور میراں بہاؤلؒ شیر قلندرِ الاعظم پاک باز سرکارِ پیّرماً کی شانِ مُبارکہ بیان کرتے ہوے لیکھتے ہیں:

شمس تبریز پیش مہرا و چون زرہ ایست
ذرہ او شمس ہندو روم و چین و ترگ و تاز

ترجمہ؛ حضرت شمس تبریزیؒ صاحب، آپؒ قدس سرہ ا لعزیز کے درخشاں سورج کے سامنے ایک ذرہ کی مانند ہے اور ہندوستان، روم، چین، اور ترکستان کے بادشاہ آپ کے سامنے ذرہ ہے غُلام ہیں۔

قلندرؒ پاک لاثانی، بہاؤلؒ شیر گیلانی
ہیں خادم ہندی ایرانی، بہاؤلؒ شیر گیلانی

حضرت سَالار معسود غازیؒ قلندر بھونجہ شریف بالا کوٹ والے اپنی تصنیف "حیات سالار کشف قلندر" میں لیکھتے ہیں؛

حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک جو بھی قلندر بنا اور اس منصب پر فیض ہوا اُس کے مُرشّد حضرت میراں بہاؤلؒ شیر قلندرِاعظم پاک باز سرکار پیّرماً ہے، سب آپؓ کی روحِ اقدس کے فیض اور باطنی مدد سے قلندر بنتے ہے۔ اس لیے آپ کو قلندرِ الاعظمؒ کہتے ہے۔

اور پھر اپنی تصنیف حیاتِ قلندر میں لکھتے ہے: کہ سالار قلندرؒ کے مُرشّدِ محترم حضرت سیّد مدّد یاسین گیلانیؒ صاحب حجروی قدس سرہ العزیز فرماتے تھے:۔ جنابِ حضور میراں بہاؤلؒ شیر قلندرِ االاعظم پاک باز سرکار پیّرماً اس اُمت میں قلندرِ االاعظمؒ ہے۔ اور جب بھی مسلمانوں کے بڑے تہوار آتے ہیں مثلا عید میلاد النبیؐ، عیدین، شب معراج و برات اور دسویں محرم وغیرہ کو جنابِ بحضور میراں بہاؤلؒ شیر قلندرِ الاعظم سرکار پیّرماً کی روحِ اقداس ازل سے ابد تک کے بہترین 72 قلندروں کو لے کر سب سے پہلے اللہ کریم سے ملاقات کرتے ہیں اور پھر جنابِ نبی رؤف الرحیم ﷺ اور مُولا علیؑ پاک کی بارگاہِ عالیہ میں حاضری دیتے ہیں۔ پھر سات آسمانوں اور تحت الثری سات زمینوں کی سیر کرتے ہے اور پھر 72 قلندر تزک و احتشام کے ساتھ آپ کو پوری شان و شوکت کے ساتھ آپکی قبرِ انور تک چھوڑنے آتے ہے۔ اور جس قلندر کو فیض پہنچا آپؒ کی روحِ اقداس نے پہنچایا۔ (تحقیق؛ سیّد فیض الحسن گیلانی)

حُجرے اندر گھُریاں بھیراں، دِینی ڈنکے مارن
لعل بہاؤل شیر قلندرؓ، دَم دَم نال پُکارن
(حضرت میاں محمد بخشؒ صاحب)

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجاز العالمینؒ:
قیصر رزاق بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؓ 💙

٭474واں سَالانہ جَشنِ قلندرِؓ اعظم٭انشاءﷲ! 6 جولائی بروز سوموار کو 22 جماعتیں الفقراء کی آمد سے شروع ہوگا اور 10 جولائی ...
30/06/2026

٭474واں سَالانہ جَشنِ قلندرِؓ اعظم٭
انشاءﷲ! 6 جولائی بروز سوموار کو 22 جماعتیں الفقراء کی آمد سے شروع ہوگا اور 10 جولائی 2026ء بروز جمعہ کو دُعا مُبارکہ کیساتھ اختتام پزیر ہوگا۔

جنابِ حضور قیبلہِ عالم، جگر گوشہٕ مُصطفٰیﷺ و مُرتضٰیؑ و حسنینؑ کریمین، شِہزَاداے غَوثُ الوَریٰؓ، سَیفِ عَلُِّیُ المُرتَضٰیؑ، وارثِ علم و فقرِ نبیؐ و علیؑ، گوھرشبِ تاب زُبدۃ العارفین، سُلطان السالکین، شمسُ الجیلان، فخرِ آلِ اَحمدؐ، بندہّ فرمانروا، طاھرِاُوجِ ولائت، سروباغِ غوثِ اعظمؓ، سائراقطاب عہد ہادی مُشکل کُشا، شہنشاہِ اُولیاء، محبوبِ نورِ کبریا، مردِ قلندر، مُرشّدِ اہل صفا، منبعِ جود و سخا، حضور ثانی لاثانی، قلندرِ الاعظم، ابنِ غُوثِ الاعظمؓ، اعلیٰ حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؓ الگیلانی البغدادی الحُجروئ الحَسنیؑ والحُسینیؑ المعروف شاہ بہاولؓ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرما قُدس اللہ سرہ العزیز۔

نسب نامہ: آپؓ کا اصل نامِ مُبارک حضرت سیّدنا بہاوالدینؓ گیلانی صاحب ہے۔ آپ موضع جامہ علاقہ گیلان کے ایک مشہور قصبے سے جو کہ بغداد شریف میں واقع ہے وہاں سے اپنے والد بزرگوار حضرت سیّدنا تاج محمود الدینؓ سرخپوش گیلانی صاحب اور اپنی پھوپھی سیّدہ محترمہؒ پاکّ کے ہمراہ تبلیغ دین کے ارادے سے ہندوستان تشریف لا ئے پہلے آپ اپنے والد محترم اور بعد میں اپنی پھوپھی سیّدہ محترمہؒ پاک سے علم حاصل کرتے رہے۔ آپ کے والدِ محترم پاک بدایوں (ہندوستان کا ایک شہر) میں شہید ہوئے۔ حضرت میراں بہاولؓ شیر قلندر سرکار کی عمرِ مُبارک حُجرہّ مُنورہّ کی دو مشہور کُتب مُبارکہ "درالعجا ئب" اور "تذکرہ مقیمیّہ" کے مطابق اڑھائی سو سال سے زیادہ اور تین سو سال سے کچھ کم ہے۔ آپؓ کی اکثر عمرِ مُبارکہ کا حصہ چلوں اور گوشہ نشینی میں گزرا، سب سے بڑا چلہ سترسال کا بیان کیا گیا ہے۔ادنیٰ مدت کا چلہ بارہ بارہ سال کا ہوتا تھا۔ سب سے بڑا چلہ جلال الدین اکبر بادشاہ کے دور میں واقع ہوا تھا۔ آپ کی دعا اور اعانت سے قلعہ بنگالہ فتح ہوا تھا جو کہ اکبر بادشاہ سے فتح نہیں ہو رہا تھا۔

آپؓ مدینہ طیبہ پر زیارتِ روضہ اقدس آنحضورؐ سرورکائنات فخرموجودات سیدالمرسلین و خاتمالنبیین ﷺ حاضر ہوئے تو متولی روضہ مطہرہ نے آپ سے ذات کا سوال کیا، آپؓ نے فرمایا میں حَسنیؑ سیّد ہوں۔ چونکہ آپؓ کی اس وقت حالت ظاہری قلندرانہ تھی اس لیے انھوں نے کہا کے آپ کے پاس حَسنیؑ سیّد ہونے کا کیا ثبوت ہے۔ آپ نے فرمایا ذرا ٹھرو میں ابھی ثبوت دیتا ہوں۔ چنانچہ آپ نے آستانہ عرش آشیانہ آنحضورؐ سرورکائنات کے مقابل کھڑے ہو کر کہا "السّلام علیکم یا جدی" جواب میں ارشاد ہوا "واعلیکم السّلام یا آلی" یہ آواز سن کر سب لوگ آپ کے قدموں میں گر پڑے۔ کچھ عرصہ آپ وہاں رہے بعد میں آپ عازم سفر ہند ہوئے اور ہندوستان میں مشہور مقامات کی سیر کی اور ساتھ ساتھ دین اسلام کی تبلیغ بھی کرتے رہے۔

اس سفر میں جہاں جہاں آپؓ نے کچھ عرصہ کے لیے قیام فرمایا وہاں دربار بنتے گئے۔ اس سلسلے کا ایک دربار لٹن روڈ اور چوبرجی کو ملانے والی سڑک پر بھی موجود ہے۔ آپ کی نسبت سے ہی اس روڈ کو بہاولؓ شیر روڈ کہا جاتا ہے۔ آخر میں آپ حُجرہ شَاہ مُقیم شریف تشریف لائے اور قیام فرمایا، اس وقت اس جگہ کا نام پتھروال تھا اور یہاں قوم دھول آباد تھی۔ یہاں پر پہنچے تو اکبر بادشاہ نے بڑی منت سماجت کی کہ میری ہمشیرہ کو آپ زوجیت میں قبول فرما کر اعزاز بخشیں۔ آپ نے قبول کیا اور شہزادی سے آپ نے عقد نکاح کیا۔ بادشاہ نے بہت سا زروجواہر ، مالو اسباب شہزادی کو جہیز میں دیا تھا مگر آپ نے سارا کا سارا اللہ کے نام پر فدا کر دیا اور شہزادی کو درویشانہ گزران کرنے کی تاقید فرمائی۔ جب شہزادی نے اس حالت میں تکلیف محسوس کی تو اپنے بھائی اکبر بادشاہ کی طرف شکائت لکھی اس پر اس نے ایک لاکھ روپے کی جاگیر حضرت صاحب کے نام نامی پر مقرر فرما کر سند لکھ کر بھیج دی۔ چنانچہ جائداد مذکورہ مہاراجہ رنجیت سنگھ تک نسلا” بعد نسلا” چلی آئی۔ القصہ مختصر اس جگہ پہنچے جہاں اب حجرہ منورہ آباد ہے۔ اس کے نواح میں قوم دھول آباد تھی جہاں اب مزار شریف ہے یہ اس وقت عین دریا کے درمیان تھی آپ کی وجہ عالی سے دریا کنارہ کش ہو گیا اور شہر کی بنیاد رکھی گئی۔ آپؓ اور شیخ داوؤدؒ بندگی کا ایک ہی زمانہ تھا۔

جنابِ غُوثِ اعظم ابو محی الدین شیخ السیّدنا عبدالقادرؔ جیلانیؓ شَیاءﷲ جیسے اولیاءﷲ میں ممتاز ہیں۔ اسی طرح ان کے فرزندِ ارجمند اور ہمارے مُرشّدِ محترم قلندرِ اعظم حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؓ الگیلانی البغدادی الحُجروئ الحَسنیؑ والحُسینیؑ قُدس سرہ اللہ العزیز المعروف شَاہ بہاولؓ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرما قلندروں کے شہباز ہیں پھر کون ان کے مراتب تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ (تحریر و ترتیب و تحقیق: قیصر بھنڈر، بحوالجات: دُرالعجائب، خزینۃُ الأصفِیاء)

جنابِ بہاوّل شیر قلندرؓ مست
کہ راہِ مُولاؑ ، دینِ پیمبؐر است
(بقلم: قیصر بھنڈر حجروی)

شجرہّ نسب: جنابِ قلندرِ الاعظم، ابنِ غُوثِ الاعظمؓ، اعلیٰ حضرت السیّدنا بہاؤالدّینؓ الگیلانی البغدادی الحُجروئ الحَسنیؑ والحُسینیؑ قُدس سرہ اللہ العزیز المعروف شاہ بہاولؓ شیر غازی قلندر پاک باز سرکار پیّرما ابنِ سیّدنا تاج الدین محمود سرخ پوشؓ ابنِ سیّدنا علاؤالدینؓ ابنِ سیّدنا فتح الدینؓ ابنِ سیّدنا صدرالدینؓ ابنِ سیّدنا ظہیرالدینؓ ابنِ سیّدنا شمس الدینؓ ابنِ سیّدنا مومنؓ ابنِ سیّدنا مشتاقؓ ابنِ سیّدنا علیؓ ابنِ سیّدنا صالحؓ ابنِ سیّدنا عبدالرازاقؓ ابنِ سیدنا شیخ عبد القادرؓ الجیلانی البغدادی الحَسنیؑ و الحُسینیؑ۔

انشاءاللہ! جشنِ چرغاں، غُسلِ مُبارک، چادر پوشی، ختم شریف اور دُعا مُبارکہ 10 جولائی کو موجودہ سجادہ نشین دَرگاہِ عالیّہ حُجرہّ منورہّ، جنابِ قلندرِ دوراں محترم سیّد اسد علی شاہ گیلانی صاحب قادری قلندری، حجروی شاہی مقیمی، دامت برکاتم مدظلّہ العالیٰ جی کے زیرِسرپرستی بعداَز نمازِ مغرب بمقام دَربارِ عالیہ حضور میّراں بہاول شیر قلندرؓ سرکار، تحصیل دیپالور، ضلع اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان میں ہوگا۔

جشنِ قلندرؒ اعظم میں آنے والے تمام معزز مہمانوں اور زائرین کو صاحبِدستارِ حجرہ شاہ مقیم، تمام خانوادہ پاک اور خاکِپاء قیصر بھنڈر حجروی کیطرف سے سب کو دل کی اتہا گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔!!!

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

‏وارث انبیاء سید الشہداء امام حُسینؑ ابنِ علیؑ 🥀امام حسین ع بوڑھے، جوان، بچے اور اپنا شیر خوار تک راہ خدا میں قربان کرچک...
26/06/2026

‏وارث انبیاء سید الشہداء امام حُسینؑ ابنِ علیؑ 🥀

امام حسین ع بوڑھے، جوان، بچے اور اپنا شیر خوار تک راہ خدا میں قربان کرچکے۔ اب حسین ع تنہا رہ گئے ھیں۔ ایک مرتبہ اپنے شہید اصحاب کی طرف رخ کر کے مخاطب ھوتے ھیں: اے میرے شیروں! میں تمہیں پکارتا ھوں تم کیوں میری آواز نہیں سنتے۔

اب امام خیام سے اخری سلام کہہ کر روانہ ھونے کیلیے تیار ھو رہے تھے۔ یہ عظیم ترین مصائب تھا۔ جب سب کو پتہ تھا کہ جو بھی جاتا ھے واپس نہیں آتا۔ اور اب فرزند رسول ص کچھ ہی لمحے کا مہمان ھے۔

آپ اپنے بیمار بیٹے کے خیمے میں آئے اور اسرار امامت اپنے بیٹے کو منتقل کیے۔ کچھ وہ جو بلا واسطہ سابق امام سے آنے والے امام کی طرف منتقل ھوتے ھیں اور کچھ تبرکات جو بل واسطہ منتقل کیے جاتے ھیں۔ اسکے بعد اپنے ایک پرانا لباس منگوایا اور اسے جگہ جگہ سے پھاڑ دیا پھر اسے پہن لیا تاکہ پھٹے پرانے لباس کو کوئی لوٹے نہ اور جسم برہنہ نہ ھو، مگر افسوس کے اس احتیاتی تدابیر کے باوجود آپکا لباس لوٹ لیا گیا۔ اسکے بعد اسلحہ جنگ سے خود کو لیس کیا۔ خیمہ سے باہر تشریف لائے تو ایک عجیب منظر تھا کیونکہ:

عصر کا وقت آگیا وعدہ وفا ھونے کو ھے
زیر خنجر آج سبط مصطفی ھونے کو ھے

جس کی خاطر زینب ع مغموم نے چھوڑا وطن
عالم غربت میں بھائی سے جدا ھونے کو ھے

یہ منظر دیکھ کر جناب سکینہ ع آگے بڑھیں اور سوال کیا: بابا! کیا آپنے مرنے کیلیے بالکل تیاری کر لی ھے؟ امام نے جواب دیا: بیٹی ! جسکا کوئی یار و مددگار نہ ھو تو وہ موت کیلیے تیار نہ ھو تو کیا کرے؟ سکینہ ع بولیں: بابا! ہمیں نانا کے حرم کی طرف لوٹا دیں۔ امام نے جواب دیا: افسوس کہ اگر قطا پرندہ کو آزاد چھوڑ دیا جاتا تو آرام کی نیند سو جاتا۔ اسکے بعد سکینہ ع کو پیار کرتے ھوئے بیبیوں کے حوالے کیا۔
اب آخری جہاد کیلیے باہر نکلے اس وقت خیموں میں حالت یہ تھی جسے شاعر نے کچھ یوں لکھا:

شبیر ع برامد ھوئے یوں خیمہ کے در سے
جیسے کہ نکلتا ھو جنازہ کسی گھر سے

تین دن کی بھوک اور پیاس، جوان بیٹا اور بھائی قتل کرانے کے بعد بھلا کہاں جنگ کے قابل تھے۔ لیکن شجاعت حیدریہ، صولت نبویہ اور ہیبت الہیہ کے مالک نے وہ جوہر شجاعت دکھائے کہ شجاعات عالم کے جنگی کارنامے انکے سامنے بہت چھوٹے نظر انے لگے۔ جو مقابلہ میں آیا واصل جہنم ھوا۔ ایک کثیر جماعت کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ تیس ہزار کی فوج اس طرح بھاگ کھڑی ھوئی جس طرح ٹڈیاں بھاگتی ھیں۔ آپکے اس حملے میں 1950 لوگ جہنم واصل ھوئے۔ یہ شجاعت کا مظاہرہ امامت حسین ع کی دلیل ھے۔ یہ ماجرہ دیکھ کر عمر ابن سعد نے اپنی فوج کو للکارا: افسوس ھے تم پر تم جانتے بھی ھو کہ تم کس سے جنگ کر رہے ھو؟ یہ عرب کے سب سے بڑے جنگ جو بہادر علی ع کا فرزند ھے۔ ان پر مل کر حملہ کرو۔ فوج میں چار ہزار تیر انداز تھے اب سب کا رخ امام کی طرف ھوگیا۔

اسی اثنا میں شمر نے خیام پر حملہ کرنے کی ٹھانی۔ اب خیام اور امام کے درمیان فوج آگئی تھی۔ امام نے فوج سے کہا: اے آل ابو سفیان کے شیعو! اگر مذہب و اخرت کا خیال نہیں تو کم از کم اپنے عرب ھونے کا خیال تو کرو، اس میں عورتوں کا کیا قصور ھے، جب تک میں زندہ ھوں خیام سے دور رہو۔ شمر نے فوج سے ہٹ جانے کو کہا۔ فوج خیام سے ہٹ گئی اور امام کو گھیر لیا۔ امام نے نہر فرات کی طرف رخ کیا اور فوج کو اناج کے دانوں کی طرح بکھیرتے ھوئے آگے بڑھتے گئے۔ نہر پر کھڑی پہرےدار فوج کو بھگا کر خود نہر میں چلے گئے اور چاہا کہ پانی پی لیں ادھر کسی خبیس نے کہا کہ حسین ع تم یہاں پانی پی رہے ھو وہاں خیام کو اگ لگا دی گئی ھے۔ اپنے پانی پھینکا اور دوبارہ سوار ھوکر لڑتے ھوئے خیام تک پہنچے تو پتہ چلا خیام صحیح سلامت تھے۔

امام ایک بار پھر خیام میں ائے اور سب کو تسلی دی۔ صبر و شکر کرنے کی تلقین کی۔ اور کہا کہ اب تم سب مصیبت میں مبتلا کیے جاو گے۔ خدا تمہارا مددگار ھے۔ بس تم کسی قسم کا کوئی شکوہ نہ کرنا۔ خدا تمہارے دشمنوں کو عزاب میں مبتلا کرے گا۔
اسکے بعد امام دوبارہ میدان کارساز میں چلے گئے۔ بھرپور حملے کیے۔ ہر طرف سے تیر برس رہے تھے اپکے جسم نازنین میں لگتے جاتے تھے۔ اپنے فرمایا: اے رسول ص کی بری امت! تم نے رسول ص کے بعد اسکی عترت کیساتھ بہت ہی برا سلوک کیا ھے۔ آگاہ رہو کہ میرے قتل کے بعد تمہیں دنیا کا ہر قتل معمولی لگے گا۔خدا مجھے شہادت کے درجے پر فائض کرے گا اور تم لوگوں کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔

ایک اڑتا ھوا تیر آپکی پیشانی پر آکر لگا جس سے خون نکلنے لگا اور آپکا چہرہ رنگین ھوگیا۔ خدا کی بارگاہ میں عرض کیا: یا اللہ! تو دیکھ رہا ھے کہ تیرے یہ سرکش بندے میرے ساتھ کیا سلوک کرہے ھیں۔ تو ان پر عذاب نازل کر اور کسی کو زندہ نہ چھوڑ ‏آپ جنگ کرتے جارہے تھے اور قوم اشقیاء کو جہنم واصل کرتے جارہے تھے کہ اچانک ہاتف غیبی سے اواز آئی: اے نفس مطمعنہ لوٹ آ اپنے رب کی طرف ۔۔ یایھا الزین آمنو اوفو بالعقود ۔۔اس وقت امام نے تلوار میان میں ڈال لی اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: لا حولا ولا قوتہ الاباللہ رضا بقضائہ تسلیمہ لامرہ۔

ظالموں نے جب یہ دیکھا تو اور بھی شدت سے حملے کیے اور امام کو بلکل گھائل کردیا۔ زخموں کی کثرت اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے امام کے جسم میں کمزوری آچکی تھی۔ کہیں سے پتھر آتا ھے کہیں سے تیر تو کہیں سے نیزہ۔ امام نے فرمایا: بار الہا! تو بہتر جانتا ھے کہ یہ لوگ ایسے شخص کو قتل کرہے ھیں جو تمام روئے زمین پر اکیلا فرزند رسول ص ھے۔ ایک تیر آیا جو سینہ کے ار پار ھوگیا، امام نے اسے اگے سے نکالنا چاہا لیکن نہیں نکلا پھر پیچھے سے کھینچ کر نکال لیا۔خون جوش مار کر نکلا جسے امام نے ہتھیلی میں جمع کر کے آسمان کی طرف اچھال دیا اور ھاتھوں کو منہ پر مل لیا تاکہ اسی حالت میں روز محشر اپنے جد نامدار سے ملیں۔

اسی دوران صالح بن وہب مزنی نے آپکی پشت میں ایسا نیزہ مارا کہ آپ زین پر سنبھل نہ سکے بلکہ ۔۔ بسم اللہ و باللہ وعلی ملتہ رسول اللہ ۔۔ پڑھتے ھوئے زین سے زمین پر داہنے رخسار کے بل تشریف لائے۔
اپ اٹھ کھڑے ھوئے پھر گر جاتے پھر اٹھتے پھر گر جاتے۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ جب بھی اٹھتے تھے تو کوئی ظالم کبھی نیزے یا تلوار سے وار کرتا تھا۔ بالآخر آپ اس مقام پر پہنچے جہاں آپکی مقتل گاہ ھے۔ حصین بن نمیر نے اپکے چہرے پر تیر مارا۔ ابوایوب غنوی نے حلق میں تیر مارا اور زرعہ بن شریک نے آپکے بازو پر تلوار کا وار کیا۔ سنان ابن انس نے آپکی ہنسلی کی ہڈی پر تیر مارا جس سے آپ منہ کے بل گر پڑے، پھر اٹھ کھڑے ھوئے اور تیر نکالا۔ تب چاروں طرف سے گھر چکے تھے۔ امام کو شہید کرنے کی تیاری ھونے لگی۔

دوسری طرف جناب زینب ع یہ سب ایک مقام سے دیکھ رہی تھیں جہاں آج تلہ زینبیہ ھے۔ درد و کرب کی شدت سے بے چین فرما رہی تھیں: ہائے بھائی! ہائے سردار! ہائے اہل بیت! اے کاش آج اسمان گر پڑے۔ اے پسر سعد ! تو دیکھ رہا ھے ابو عبداللہ کو شہید کیا جارہا ھے۔ وائے ھو تم پر کیا تم میں کوئی بھی مسلمان نہیں؟

افسوس کے جناب زینب عالیہ ع کی یہ کوشش کسی کام نہ آئی اور وہ بھائی کو نہ بچا سکیں۔ امام انتہائ مجروح حالت میں زمین پر تشریف فرما تھے کہ لعین مالک بن نسر کندی نے امام پر آگے بڑھ کر سب و شتم کیا اور سر پر تلوار کا وار کیا جس سے عمامہ کے نیچے ٹوپی کٹ گئی۔

خولی بن یزید اصحبی آگے بڑھا مگر وہ خوف کے مارے واپس ھوا۔ شمر نےغصہ سے کہا خدا تیرے بازو شل کرے کانپتا کیوں ھے؟ اس کے بعد ملعون خود آگے بڑھا اور ناقابل بیان انداز میں بیٹھ گیا۔ اس ملعون کو برص کی بیماری تھی۔ امام نے اسکی طرف دیکھ کر فرمایا: جناب رسول ص نے سچ کہا تھا کہ میں ایک سفید داغ والے کتے کو دیکھ رہا ھوں جو میری اہل بیت کے خون میں منہ ڈال رہا ھے۔

اس بدبخت ظالم نے ایک کند تلوار سے 13 ضربات سے نواسہ رسول ص، سید الشہداء کا گردن کے پیچھے سے سر اقدس بدن سے جدا کردیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون و سیعلم الزین ظلمو ای منقلب ینقلبون!!!!!

شَاه اَست حُسینؑ، بادشاه اَست حُسینؑ
دِین اَست حُسینؑ، دِین پناه اَست حُسینؑ
سر داد نہ داد دست در دست یزید
حقّا کہ بنائے لا الٰہ اَست حُسینؑ
ندائے روحیٖ، روح است حُسینؑ
اسم اللّه، ذات است حُسینؑ

(کلام؛ خواؔجۀ مُعینُ الدّین چشتیؒ صاحب)

دُعاگُو و دُعاجُو:
خاکِپاء، جنابِ اعجازؒ کریم:
قیصر بھنڈر قادری قلندری حجروی
💚 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💙

26/06/2026

اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا اَبا عَبْدِاللّهِ وَ عَلَى الاَْرْواحِ الَّتى حَلَّتْ بِفِنآئِكَ عَلَيْكَ مِنّى سَلامُ اللّهِ اَبَداً ما بَقيتُ وَ بَقِىَ اللَّيْلُ وَ النَّهارُ وَلا جَعَلَهُ اللّهُ اخِرَالْعَهْدِ مِنّى لِزِيارَتِكُمْ اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِؑ وَ عَلى عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِؑ وَ عَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِؑ وَ عَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِؑ 🚩

💔 دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؒ 💔

Address

Hujra Shah Muqeem, Thesil Dipalpur, District Okara, Punjab
Hujra
56170

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dam Meeran Lal Pak Bahawal Sher Qalander - RA - Hujra Shah Muqeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dam Meeran Lal Pak Bahawal Sher Qalander - RA - Hujra Shah Muqeem:

Shortcuts

Share