DarulEmaan Karbogha Sharif

DarulEmaan Karbogha Sharif DarulEmaan Karbogha Sharif is a centuries old Historic Religious and Spiritual Place. Thousands of Pe
(1)

29/12/2025
10/04/2025
21/03/2025

"پاکستان کے مسائل کا ایسا حل؟ 🤔 مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب کی حیران کن رائے!"

کیا واقعی پاکستان کے تمام مسائل کا یہی ایک حل ہے؟
مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب نے اس مسئلے کا ایک منفرد اور چونکا دینے والا حل پیش کیا ہے جو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے!

🔹 کیا یہ حل ممکن ہے؟
🔹 کیا ہم نے کبھی اس پہلو پر غور کیا؟
🔹 کیا یہ واقعی پاکستان کے مستقبل کو بدل سکتا ہے؟

مزید جاننے کے لیے مکمل تحریر ضرور پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں! ⬇️📖

21/06/2022

جمہوری نظام قوموں کے لیے تباہ کن ہے

۱: یہ تو ظاہر ہے کہ جمہوری حکومت کی عمر بہت تھوڑی ہوتی ہے، اس میں پارلیمانی ممبروں ، وزیروں اور صدر کی مدتِ حکومت زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہوتی ہے،اور پاکستان میں تو اکثر پانچ سال سے پہلے پہلے دوڈھائی سال میں جمہوری حکومت دم توڑ دیتی ہے ،اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ہر پار لیمانی ممبر،وزیر اور صدر انتخابات جیتنے میں لاکھوں کروڑوں روپیہ خرچ کرتا ہے، جو لوگ اس قدر خطیر رقم خرچ کر کے ممبر بننا چاہتے ہیں ظاہر ہے کہ ان کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ اپنے مال وجاہ میں اضافہ کریں ،ان میں ایسے لوگوں کا وجودنایا ب ہوتاہے جو خالصتاً خدمتِ خلق کا جذبہ لے کر اٹھے ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ اس نظام میں جو شخص ممبر، وزیر وغیرہ بنتا ہے تو وہ سب سے پہلے اپنا نقصان پورا کرنے کی کو شش کرتا ہے ،کیونکہ وہ یہی سوچتا ہےکہ لاکھوں کروڑوں روپیہ جیب سے خرچ کرکے بمشکل اس مقام پر پہنچا ہوں، اب اگر اس قلیل مدت میں حقیقی معنوں میں کوئی اصلاحی کام کروں گا تو کمائی کا سارا وقت تو اس میں چلا جائے گا اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ اس تھوڑی سی مدت میں قوم وملت کی کوئی خاطرخواہ خدمت نہیں کر سکتا اور نہ وہ اقتصادی معاشی اصلاحات اور عوام کی بھلائی وبہبود کے کسی منصوبے کو اٹھا کر پورا کرسکتا ہے،اس لیے ان کا کام صرف یہی رہ جاتا ہے کہ وہ مال ودولت،زروزمین اورپلاٹوں کو جمع کرنے میں لگ کر لوٹ لیتے ہیں ان کی اس لوٹ مارکی وجہ سے صرف حکومت کے وہ خزانے ہی خالی نہیں ہوتے جن میں ہر سال ٹیکسوں کے ذریعے عوام کا خون چوس کر کھربوں روپے جمع ہوتے رہتے ہیں،بلکہ اربوں کھربوں روپیہ قرضے سود پر لے کر پوری قوم وملت کوگروی کر کے غلام بنادیتے ہیں ۔
۲: جمہوری نظام کبھی مستحکم،مستقل اور پائیدار اصولوں پرنہیں چلتا،روز روز اس کا رنگ بدلتا رہتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہےکہ اس نظام میں کوئی ایک دوسرے پربھر وسہ نہیں کرسکتا کہ ان کی جو دوستی یا جو پالیسی ہے وہ کل بھی قائم رہے گی؟یہی وجہ ہے کہ ہر دوڈھائی یا زیادہ سے زیادہ پانچ سال کے بعد ملک کا فکری اور نظریاتی نقشہ یکسر بدلتا رہتا ہے ، اس اکھاڑ پچھاڑ اور بے اعتمادی سے قوموں اور ملکوں میں جو بے ایمانی اور کمزور یاں رونما ہوتی ہیں وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ۔ اس کے برعکس اسلامی طرزِ حکومت میں سربراہِ مملکت اور حکمرانوں کو یہ خطرہ ہر گز نہیں ہوتا کہ ان کی مدت ختم ہورہی ہے کیونکہ اسلامی طرزِ حکومت کے لیے یہ ضروری نہیں کہ دوچار یا پانچ سال کے بعد انتخابات ہوں اور نئے نئے سربراہ اور وزراء منتخب ہوکر میدان میں آئیں،بلکہ ان کے لیے ضروری یہ ہوتاہے کہ وہ عدل وانصاف اور شریعتِ مُطہَّرہ پر قائم رہیں، ان کےلیے اگر کوئی خطرہ ہوتاہے تو یہی کہ ان کا کوئی کام اور کوئی فیصلہ عدل وانصاف اور شریعتِ مُطہَّرہ کے خلاف نہ ہو تاکہ وہ شرعی نقطہ نگاہ سے نااہل ہوکر معزول نہ ہوجائیں اس لیے وہ ہمیشہ عدل و انصاف اور شریعت پر قائم رہتے ہیں اور ہر وقت ملک وقوم کی ترقی اور اپنی رعایا کی بھلائی وبہبود اور ان کی اصلاح وتربیت میں یکسوئی کے ساتھ لگے رہتے ہیں ۔
۳: انتخابی مہم میں جو اسراف وتبذیرہوتا ہےوہ کسی پر پوشیدہ نہیں،گاڑیوں کی قطاروں،جلسے جلوسوں اور اشتہارات پر ایک ایک امیدوار لاکھوں روپیہ خرچ کرتا ہے۔یہ تمام امور شرعاً ناجائز وحرام بھی ہیں، اور ان کا یہی اسراف وتبذیر ملک اور قوم کی تباہی و بربادی کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

کتاب: اسرار العروج
تالیف: حضرت اقدس سید مفتی مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتھم العالیہ

سال 2022 کے آمدہ اجتماعات کا شیڈول زیر سرپرستی حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ ❤تمام ساتھی اس کی...
07/06/2022

سال 2022 کے آمدہ اجتماعات کا شیڈول
زیر سرپرستی حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ ❤
تمام ساتھی اس کیلنڈر کو شئیر بھی کریں اور اپنے پاس محفوظ بھی کر لیں۔ ان شاءاللہ اس ترتیب کے مطابق ان تمام شہروں میں حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی تشریف آوری اور اجتماع ہوگا

 #چلہ 17  #شعبان سے 27   تکیک زمانہ صحبت با اولیا🌴❤️ بہتر از صد سالہ عبادت بے ریا۔🌷❤️ 17 شعبان سے مرکز دارالایمان کربوغہ...
02/03/2022

#چلہ 17 #شعبان سے 27 تک
یک زمانہ صحبت با اولیا🌴❤️
بہتر از صد سالہ عبادت بے ریا۔🌷❤️

17 شعبان سے مرکز دارالایمان کربوغہ شریف میں رمضان المبارک کا چلہ شروع ہونے والے ہیں ہم سب کے لئے اپنے اصلاح کا نادر موقع ہے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔🌴
زیرسرپرستی: مختار الامہ حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ🌷
17 'ban to 27 🌴❤️

*سعودی عرب کے بے دینی کی جانب بڑھتے ہوۓ قدم اور عالم اسلام کی شدید تشویش*پورے عالم اسلام میں یہ خبر بہت افسوس اور غم و غ...
17/12/2021

*سعودی عرب کے بے دینی کی جانب بڑھتے ہوۓ قدم اور عالم اسلام کی شدید تشویش*

پورے عالم اسلام میں یہ خبر بہت افسوس اور غم و غصہ کے ساتھ سنی گئی کہ سعودی عرب نے عالمگیر تبلیغی جماعت پر قبر پرستی ، بدعات اور دہشت گردی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات عائد کرتے ہوئے مملکت کی حدود میں ایک دفعہ پھر اس پابندی کا اعادہ کیا ہے جو عملاً کئی دہائیوں سے لگی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں ائمہ مساجد کو خطبات جمعہ کیلئے تبلیغی جماعت کے خلاف بے بنیاد الزامات کی جو فہرست دی گئی اور طوعاً و کرہاً ائمہ مساجد اس کو پڑھ کر عوام کو سنانے پر مجبور کئے گئے ، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
تمام دنیا جانتی ہے کہ تبلیغی جماعت ، دنیا بھر میں کام کرنے والی ایک پرامن اور صلح جو دعوتی تحریک ہے جو ہر ملک میں اس کے قوانین کا لحاظ رکھتے ہوئے مسلمانوں کو ان کے دین سے جوڑنے کے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں مشغول ہے۔ دعوت و تبلیغ کا یہ کام نہ صرف عالم اسلام بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی ہو رہا ہے اور آج تک کسی غیر مسلم ملک نے اس پر کوئی الزام یا پابندی نہیں لگائی۔
حرمین شریفین عالم اسلام کا مرکز اور جائے وحدت ہیں۔ سعودی عرب کو عالم اسلام میں جو عزت و تکریم حاصل ہے وہ حرمین شریفین اور حجاز مقدس کی وجہ سے ہے جو کہ عالم اسلام کا مشترکہ ورثہ اور مسلمانوں کی اجتماعی روحانی میراث ہیں۔ اتنے عظیم مرکز کی تولیت کی ذمہ داریاں بھی اتنی ہی عظیم اور حساس ہیں۔ بن سلمان کے حالیہ اقدامات سے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمان یہ سوچنے پر مجبور ہو گۓ ہیں کہ کیا سعودی عرب کے موجودہ حکمران ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے اہل رہ گئے ہیں یا نہیں ؟؟
گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب میں جس تیزی کے ساتھ بے دینی کو فروغ دیتے اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ ہر مسلمان کے لیے انتہائی پریشان کن ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں اور اسلامی تحریکات کیلئے عرصہ حیات تنگ اور یہود و ہنود کیلئے سہولتیں اور آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ فحاشی و عریانی کی شاہی سرپرستی ، نصاب سے اسلامی تعلیمات کو نکالنے سے لے کر تبلیغی جماعت پر پابندی تک ایسے اقدامات کی طویل فہرست ہے جو پوری دنیا میں مسلمانوں کیلئے شدید پریشانی ، افسوس اور غم و غصہ کا باعث ہے۔ مسلمانان عالم اور علماء اسلام ایسے اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور سعودی حکمرانوں سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ان کو ان کی ذمہ داریوں اور منصب کا احساس دلانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
بن سلمان اور شاہی خانوادہ کو تولیتِ حرمین کا پاس رکھتے ہوئے پوری امت کے ساتھ مشفقانہ ، ہمدردانہ اور خیر خواہانہ برتاؤ کرنا چاہیئے اور ارض حرمین کو دنیا کے کسی دوسرے عام ملک کی طرح نہیں سمجھنا چاہیئے۔ اللہ رب العالمین نے یہود کی مسلسل نافرمانیوں اور علی الاعلان بغاوتوں کی وجہ سے ان کو دینی و دنیوی امامت و مناصب سے ہمیشہ کیلئے معزول فرما کر ذلت و مسکنت کو ان پر مسلط فرما دیا تھا۔ اگر سعودی عرب کا شاہی خاندان بھی اپنے منصب کا لحاظ نہ رکھتے ہوئے یہود و ہنود کے ایماء پر اسلام سے اعلانیہ سرکشی اور بغاوت کی یہ روش جاری رکھے گا تو اس کو خدائی عذاب کے کوڑے سے امریکہ اور اس کے حواری نہیں بچا سکیں گے۔بے شک خدا کی پکڑ بہت شدید ہے۔
سعودی حکمرانوں کو چاہیے کہ عالم اسلام کے ہر گوشے سے بلند ہوتی اس صداۓ احتجاج کو سنیں اور بلاد حرمین و حجاز مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہر اقدام سے توبہ کریں نیز دیندار مسلمانوں سے اپنے معاندانہ اور یہود و ہنود سے غلامانہ رویوں پر نظر ثانی کریں۔
وما علینا الا البلاغ

17 دسمبر 2021 بمطابق جمعہ المبارک 12 جمادی الاول 1443

ان شاءاللہ آج بعد از نماز ظہر تا عشاء سالانہ خانقاہی اجتماع ہوگا۔زیر سرپرستی: حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت بر...
27/11/2021

ان شاءاللہ آج بعد از نماز ظہر تا عشاء سالانہ خانقاہی اجتماع ہوگا۔
زیر سرپرستی: حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ

Address

Jamia Zakariya Darulemaan Karbogha Sharif, District Hangu, Near Doaba, KP
Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DarulEmaan Karbogha Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category