جامعہ عسکریہ ہنگو

جامعہ عسکریہ ہنگو جامعه عسکریه کمپلیکس هنگو
(1)

06/09/2026

علامہ خورشید انور جوادی کا قوم کے نام اھم پیغام

اج 28 سفر کا غمگین دن ہے حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اسمان امامت کے دوسرے تاجدار حضرت امام حسن علیہ الس...
12/08/2026

اج 28 سفر کا غمگین دن ہے حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اسمان امامت کے دوسرے تاجدار حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن اسی مناسبت سے جامعہ عسکریہ کے طلباء کرام نے مجلس عزا برپا کی اور ماتم داری کی۔
۔.
۔

🌷سفر عشق۔۔مشی الکربلا🌷📝 ساجد مطہری👈🏻یہ عصرِ حجر نہیں بلکہ اکیسویں صدی کا پیشرفتہ اور ترقی یافتہ دور ہے،  ایک ایسا دور جہ...
03/08/2026

🌷سفر عشق۔۔مشی الکربلا🌷
📝 ساجد مطہری
👈🏻یہ عصرِ حجر نہیں بلکہ اکیسویں صدی کا پیشرفتہ اور ترقی یافتہ دور ہے، ایک ایسا دور جہاں کسی کے پاس دوسروں کے لیے کوئی وقت نہیں، آپس میں تمام قرابتی رشتے ٹوٹ چکے ہیں، گھر بیٹھ کر فیس بک اور واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعہ خوشیوں پر مبارکباد اور غموں پر تعزیتی پیغامات بھیج دیے جاتے ہیں، ہر کوئی اپنے اپنے مشغلوں میں محو ہے، کوئی عیش و نوش کے نشے میں مست ہے تو کوئی کمانے کی چکر میں ہے۔

👈🏻لیکن ایسے ہماہمی اور نفسا نفسی کے پرآشوب دور میں بھی ایسے عاشق اور جیالے موجود ہیں جو اپنا سب کچھ چھوڑ کر امام وقت (عج) کو پرسہ دینے کے لیے پیدل، پابرہنہ سوئے کربلا رواں دواں ہیں۔ ان جیالوں کی تعداد ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں، بلکہ کروڑں میں ہے۔ انہیں داعش، طالبان اور دیگر تکفیروں گروہوں کی دھمکیوں کا بھی علم ہے اور راستے کی مشکلات اور سختیوں سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کوئی بھی چیز ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں ، انکے دل عشق حسین (ع) سے لبریز اور آنکھیں غمِ حسین (ع) میں پُرنم ہیں، یہ امام وقت (عج) سے کئے ہوئے عہد کو نبھانے اور دل میں "لیتنا کنا معکم" کی آروز لے کر سیدالشہداء ابی عبداللہ الحسین (ع) کے استغاثے پر لبیک کہتے ہوئے سوئے کربلا قدم بڑھا رہے ہیں۔

👈🏻اگرچہ پیدل چل چل کر انکے پاؤں زخمی ہو چکے ہیں، پاؤں سے خون بہہ رہا ہے، تلووں پر چھالے پڑ گئے ہیں، تھکاوٹ سے جسم چور چور ہے، لیکن انہیں اپنی جان کی کوئی فکر نہیں بس انہیں وہ منظر رلا رہا ہے جب اہل حرم کا قافلہ در بہ در پھرانے کے بعد اربعین کو واپس کربلا پہنچا تھا تو ایک کہرام برپا ہو گیا تھا۔

👈🏻ان راہیانِ کربلا میں کچھ ایسے عاشق بھی موجود ہیں جو جسمانی طور پر تو معذور ہیں لیکن عشق حسین(ع) انہیں گھٹنوں کے بل چل کر کربلا پہنچنے پر مجبور کررہاہے، ایک آگ ہے جو سینوں میں لگی ہے، ایک شعلہ ہے جس نے عقل و شعور کے سارے خرمن جلا دیے ہیں،اک حرارت ہے جو ٹھندی نہیں ہورہی ،اے حسینؑ ! اے آقا! اے مولا! آپ نے ایسا کیا کردیا کہ دنیا آپ کی طرف کچھی چلی آرہی ہے۔آپ نے ایسا کونسا چراغ جلا دیا کہ لوگ پروانوں کی طرح آپ کے حرم کے گرد چکر کاٹ رہے ہیں،۔ بوڑھے ،بچے،ضعیف،جوان،مرد ،عورتیں،بچے سب تمام تر خطرات کی پرواہ کئے بغیر آپ کے مزار کی جانب رواں دواں ہیں۔
مولا! آپ نے ایسا کیا معجزہ دکھایا کہ ہر جگہ ،نگر نگر ، گلی گلی، قریہ قریہ میں لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا حسین (ع) کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

👈🏻مولا! اس راہ میں ماضی میں بھی عاشقانِ کربلا کے سر قلم کئے گئے، ان کے سروں سے دیواریں بنا ئی گئیں، انہیں آگ میں زندہ جلایا گیا اور آج بھی سعودی،وہابی،سلفی اور تکفیری دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن آپ کے چاہنے والے ان ساری دھمکیوں سے بے نیاز آپ کی تربتِ مبارک کی طرف بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔

👈🏻اس عشق کی حقیقت کو سمجھنا عام انسان کی سمجھ سے کہیں بالاتر ہے، اس کے لیے دل میں معرفت حسین (ع) اور سینے میں جزبہ حسینی چاہیے، امام حسین (ع) نے اپنے پاکیزہ لہو سے رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا دیا روشن کردیا ہے۔
• اب جس کا جی چاہے ہدایت پائے اور جس کا جی چاہے در در ٹھوکریں کھاتا رہے•

21/07/2026

✓فضل الرحمن کی عزاداری کے حوالے سے توہین کاجواب✓
✓مومنین! ضرور اپنے آئی ڈیز سے شئیر کیجیے✓

17/07/2026
09/07/2026

مشھد مقدس
ٹرمپ کے حملوں اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب
لاکھوں مومنین کی تشییع جنازہ اور تدفین میں شرکت

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ عسکریہ ہنگو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to جامعہ عسکریہ ہنگو:

Shortcuts

Share