Allah Is One

Allah Is One Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allah Is One, Religious organisation, Hafizabad.

‏وہ شبِِ معراج راج، وہ صفِ محشر کا تاجکوئی بھی ایسا، تم پہ کروڑوں درود♥️ ؐ
18/02/2023

‏وہ شبِِ معراج راج، وہ صفِ محشر کا تاج
کوئی بھی ایسا، تم پہ کروڑوں درود♥️
ؐ

18/02/2023

‏رب بھی بات کرتا ہے زبان حیدر میں
یا علیؑ تیرا لہجہ مظہر العجائب ہے❤
‎ ؐ

28/01/2023

‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

استقبالِ رمضان کریم:نسائی اور دیگر کتب میں نبیؐ کے بارے میں آیا ہے کہ وہ اپنے اصحاب کو رمضان کی آمد کی خبر دیتے تھے او...
13/04/2021

استقبالِ رمضان کریم:

نسائی اور دیگر کتب میں نبیؐ کے بارے میں آیا ہے کہ وہ اپنے اصحاب کو رمضان کی آمد کی خبر دیتے تھے اور فرماتے:
"رمضان کا مہینہ تمہارے قریب ہے، اللہ نے تم پر روزے فرض کئے ہیں" اور آپؐ اس کی خصوصیات بیان فرماتے جیسا کہ صحیحین میں حضرت ابو ہریرہؓ کی حدیث میں آیا ہے: "جب رمضان آ جائے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔" یہ لوگوں کےلئے تیاری کی طرف لانے کا ایک طریقہ ہے کہ وہ اس مہینے کا نیک نیت اور ذاتی استعداد کے ساتھ استقبال کریں کہ جب مہینہ شروع ہو تو وہ پوری طرح سے تیاری میں ہوں اور نیک اعمال کا دلوں میں بھر پور جذبہ ہو۔

حضرت عائشہؓ کی حدیث میں آپؐ سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپؐ شعبان کا اکثر حصہ روزے رکھتے، بلکہ بعض روایات میں تو ہے کہ پورا شعبان ہی روزے رکھتے، یہ اس بات پر دلالت کر رہا ہے کہ آپؐ اس مہینے کی آمد سے پہلے ہی روزے رکھ کر اس کی تیاری فرماتے، اسی لئے بعض علماء نے شعبان کے روزوں کا راز اور ان کی حکمت یہ بیان کی ہے کہ یہ اپنے آپ کو تیار کرنے کیلئے ہیں جیسا کہ فرائض سے پہلے سنن ہوتے ہیں، اور یہی حکمت سلف کے علماء نے بھی اخذ کی ہے، وہ رمضان کیلئے مختلف طرح سے تیاری کرتے تھے بعض آپؐ کی پیروی میں روزے رکھتے تھے پورا شعبان یا شعبان کا اکثر حصہ ، اور بعض تلاوت قرآن میں مشغول رہ کر تیاری کرتے تھے، اسی وجہ سے وارد ہوا ہے جیسا کہ ابن رجب نے بھی ذکر کیا کہ بعض ائمہ سلف شعبان میں قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرتے تھے کہ جب رمضان آتا تو وہ دل و جان سے تیار ہوتے اور ان کے دل کلام اللہ کی تلاوت کے شوق سے بھر پور ہوتے، اور بعض ائمہ سلف تو اس طرح سے تیاری کرتے تھے کہ وہ رمضان کی آمد سے چھ مہینے پہلے ہی اللہ تعالی سے دعا مانگتے کہ انہیں با خیر و عافیت رمضان تک پہنچا دے۔

حضرت انسؓ کی حدیث میں آیا ہے اگرچہ اس کی سند میں مقال ہے کہ نبیؐ جب رجب شروع ہوتا تو فرماتے: "اے اللہ ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔"

یہ ہیں وہ طریقے جو سلف نے اپنائے اور کتب واہل علم کے احوال کے دواوین نے انہیں محفوظ کیا، لہذا ہمیں چاہیے کہ یہ بات ملحوظ خاطر رکھیں کہ ابھی موقع ہاتھ سے نہیں گیا، اگر کوئی پہلے اس طرح سے رمضان کی تیاری نہ بھی کرتا ہو تو ابھی اس کہ پاس وقت ہے، صدق دل سے تیاری شروع کر سکتا ہے اور یہ کام زیادہ مشقت، لمبی چوڑی محنت کا متقاضی بھی نہیں ہے، بلکہ صرف نیک نیت اور پکے ارادے کی ضرورت ہے۔

آخر میں سعودی عربیہ اور دبئی میں مقیم ممبران اور دوستوں کو رمضان کریم کا چاند بہت بہت مبارک ہو الله سے دعا ہے کہ یہ رمضان ہم سبکے لئے بابرکت ثابت ہو اور الله ہم سبکو ایسا بنا دے کے ہم الله کو پسند آجائیں
آمین ثمہ آمین
طالب دعا #ہمایوں

22/03/2021

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
وہ مصر کی عورتیں جنہوں نے یوسف علیہ السلام کو دیکھ کر چھریاں اپنی انگلیوں پر چلا لی، اگر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو ایک نظر دیکھ لیں تو چھریاں اپنے دلوں پر چلائے،
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،
ایک رات چاند اپنے جوبن پر تھا میں چاند کی چاندنی سے مسحور ہو کر رہ گیا،
بے ساختہ میرے قدم کچی چھت والی مسجد نبوی کی طرف بڑھے،
مسجد کے صحن میں کونین کے تاجدار سرخ چادر اوڑھے لیٹے تھے
میری نظر پاک پیغمبر کے چہرہ انور پر پڑی،. پھر ایک نظر میں نے چاند کو دیکھا، پھر ایک نظر مدینہ کے ماہ تمام کو دیکھا
بے ساختہ میرے ہونٹوں سے نکلا، آقا چاند کو بھی اگر حسن ملا ہے تو تیرے چہرہ پرانوار سے ملا ہے،
حسان بن ثابت نے کہا :
وَ اَجْمَلَ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ وَ اَحْسَنَ مِنْكَ لَمْ تَرَقَطُّ عَيْنِيْ !
یعنی یا رسول اﷲ ! )صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم( آپ سے زیادہ حسن و جمال والا میری آنکھ نے کبھی کسی کو دیکھا ہی نہیں اور آپ سے زیادہ کمال والا کسی عورت نے جنا ہی نہیں۔
كَاَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ خُلِقْتَ مُبَرَّئً مِّنْ کُلِ عَيْبٍ !
)یا رسول اﷲ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم( آپ ہر عیب و نقصان سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا آپ ایسے ہی پیدا کئے گئے جیسے حسین و جمیل پیدا ہونا چاہتے تھے۔
رحمت عالم جب اپنے یار غار کے ساتھ ام معبد کے دروازے پر پہنچے،
کہا اماں، میرے یار کو بھوک لگی ہے کیا کچھ کھانے کو مل سکتا ہے،
ام معبد کہتی ہیں اتنا حسین چہرہ ایسا بابرکت چہرہ کہ جس نے سارے گھر کے در و دیوار روشن کر دیے،
کہا بیٹا گھر میں کچھ نہیں بکریاں چرنے کے لیے گئی ہیں،
سراج منیر کی نظر صحن میں بندھی ایک لاغر بکری پر پڑی،
فرمایا اماں اگر اجازت دو تو اس کا دودھ دھو لیں،
ام معبد کہتی ہیں اس نے تو ایک عرصہ ہوا دودھ دینا چھوڑ دیا ہے،
کہا اماں تو اجازت تو دے،
اسے کیا پتا آج اس کے گھر کون آیا ہے، اسے کیا پتہ کہ یہ جہاں جاتا ہے رب کی رحمتیں ساتھ جاتی ہیں،
ام معبد بیان کرتی ہیں اتنے خوبصورت چہرے کے اصرار پر انکار کی جرت نہ ہوئی،
کہا ٹھیک ہے بیٹا دیکھ لو اگر دو چار دھاریں دودھ کی نکل آئیں،
ہائے! پاک پیغمبر کو مبارک ہاتھوں نے بکری کے تھنوں کو چھوا،
ہاں وہی ہاتھ جو اٹھتے تو ابر رحمت برسنے لگتا،
جو انگلی اٹھتی تو چاند کٹنے لگتا
جو انگلی پھرتی تو بادل پھٹنے لگتا،
یوں محسوس ہوا بکری کو انہی ہاتھوں کے چھونے کا انتظار تھا،
فرمایا اماں برتن لاؤ، ام معبد چھوٹا سا برتن اٹھا لائی،
وہ بھر گیا، کہا اور برتن لاؤ حتی کہ گھر کے سبھی برتن دودھ سے بھر گئے،
وہ بکری نبی رحمت کے ہاتھوں کے لمس کو محسوس کرنے کے بعد اٹھارہ سال زندہ رہی،لیکن کبھی اس کا دودھ خشک نہ ہوا،
صحابہ کرام مسجد نبوی میں بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے ہیں
کوئی کہتا ہے کہ آدم علیہ السلام کی بڑی شان ہے اللہ نے صفی اللہ بنایا،
کوئی کہتا ہے ابراہیم کی بڑی شان ہے اللہ بے خلیل اللہ بنایا،
کوئی کہتا ہے موسی کی بڑی شان ہے اللہ نے کلیم اللہ بنایا
کوئی کہتا ہے عیسی کی بڑی شان ہے اللہ نے روح اللہ بنایا،
اتنے میں رسول پاک تشریف لائے فرمایا میرے صحابہ میں نے تمہاری گفتگو سنی ہے،
کسی نے کہا آدم بڑی شان والے ہیں اللہ نے صفی اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا ابراہیم بڑی شان والے اللہ نے خلیل اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا موسی بڑی شان والے اللہ نے کلیم اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا عیسی کی بڑی شان ہے اللہ نے روح اللہ بنایا
بالکل وہ بھی ایسے ہی ہیں
پر میرے صحابہ سن لو
"انا حبیب اللہ "
میں اللہ کا حبیب ہوں،
پاک پیغمبر نے فرمایا، کل قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہو گا، آدم سے لے کر عیسی تک تمام انبیاء میرے جھنڈے کے نیچے ہوں گے، پر سن لو
میں فخر نہیں کرتا،
معراج کا موقع ہے اللہ نے بیت المقدس میں تمام انبیاء کو جمع فرمایا،
اب وقت آیا نماز ادا کرنے کا،
دیکھتے ہیں آج کون امامت کرواتا ہے
سارے انسانوں کے باپ آدم امامت کرواتے ہیں،
ساڑھے نو سو سال دن رات رب کی توحید کا ہوکا دینے والے نوح علیہ السلام امامت کرواتے ہیں
رب کی توحید کے لیے آتش نمرود میں پھنکے جانے والے ابراہیم علیہ السلام امامت کرواتے ہیں
رب کی توحید کے لیے فرعون جیسے جابر سے ٹکرانے والے موسی علیہ السلام امامت کرواتے ہیں،
دیکھتے ہیں آج نبیوں کا امام کون بنتا ہے،
سارے انبیاء جمع ہیں، جبرائیل نے محمد کا ہاتھ پکڑا اور آگے مصلے پر کھڑا کر دیا،
اے رب کے حبیب! جہاں تم موجود ہو وہاں کوئی دوسرا امام نہیں بن سکتا،

یہ روز نہیں پڑھ سکتے تو اس وقت اس پوسٹ پر پڑھ لیں، آپ کا دن خوبصورت گزرے گا۔۔۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، شئیر کریں اور لوگ ...
16/03/2021

یہ روز نہیں پڑھ سکتے تو اس وقت اس پوسٹ پر پڑھ لیں، آپ کا دن خوبصورت گزرے گا۔۔۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، شئیر کریں اور لوگ پڑھیں گے ثواب آپ کو ہوگا۔
‏My experience with this Dua is it makes my day beautiful... and must read with translation.I

When we have faith on Allah, He returns us the love through love of people. I have experienced it Alhamdulillah
12/03/2021

When we have faith on Allah, He returns us the love through love of people. I have experienced it Alhamdulillah

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے"والیتلطف "یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے ،کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ...
10/03/2021

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے
"والیتلطف "
یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے ،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے، کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور اس کا ترجمہ ہے "نرمی سے بات کرنا"
جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا ، تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .
کون مان جاۓ ؟؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے "

01/03/2021
30/01/2021

‏إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ

بے شک جنہوں نے قرآن کے ساتھ کفر کیا جبکہ وہ اُن کے پاس آ چکا تھا (تو یہ اُن کی بد نصیبی ہے)، اور بے شک وہ (قرآن) بڑی باعزت کتاب ہے۔

(فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة، 41 : 41)

11/12/2020

اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو ، اور خریدو فروخت چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے ، اگر تم سمجھو ۔

﴿سورۃ الجمعہ، ۹﴾

Address

Hafizabad
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allah Is One posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share