30/01/2017
【چارج شیٹ بنام جماعت الدعوہ پاکستان】
ایک بار پھر، جی ہاں ایک بار پھر جماعت الدعوہ پر پابندی کی خبریں اُڑنے لگیں؟!
دل کیا کہ زرا جائزہ تو لوں جماعت الدعوہ کے جرائم کیا ہیں؟
اس بارے سوچتے ہوئے جو سب سے پہلا اور بڑا "جُرم" سامنے آیا وہ پاکستان کا نظریاتی اور جغرافیائی دفاع کی پرزور اور باآواز بلند وکالت کرنا تھا.
یہی وہی جماعت ہے کہ جب جماعت نے ملک میں سب سے بڑے خطرے خوارج کے خلاف ضرب عضب آپریشن لانچ کیا تو اس نے کھلم کھلا نہ صرف اسکی حمایت کی بلکہ اس آپریشن کے سیاسی و مذہبی مخالفین کو بھی حالات کی اصل اور نزاکت سمجھاتے ہوئے افواج پاکستان کی پُشت پر کھڑے ہونے پر تیار کیا.
بلکہ اگر یوں کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ اگر ضرب عضب میں عسکری محاذ پر افواج پاکستان کام کر رہی تھیں تو سیاسی و فکری محاذ جماعت الدعوہ نے سنبھال رکھا تھا اور تمام دینی و سیاسی جماعتون کو اس پر متحد کرنے قوی کردار ادا کیا.
اور دوسری جانب کشمیر میں، جہاں بھارتی حکومت نے جب تمام عالمی و انسانی قوانین و اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ کر کشمیریوں کو محض اس "جرم" کی سزا دینی شروع کی کہ وہ اقوام عالم سے منظور شدہ اپنا حق مانگ رہے ہیں.مسلمان ہیں اور پاکستان سے نظریاتی و جغرافیائی تعلق اور بے پناہ محبت رکھتے ہیں.
تو پورے پاکستان سے اپنے کشمیری ہم وطنوں اور بھائیوں کے لئے ایک بے باک اور بے لوث آواز، جسے پوری دنیا نے سنا اور جس کی گھن گرج سے بھارت کے مذموم جرائم و مقاصد کو ہر پاکستانی بخوبی سمجھنا شروع کیا،وہ جماعت الدعوہ کے امیر.حافظ محمد سعید کی ہی تھی.
باقی سب پاکستان میں یا تو دھینگا مُشتی میں مصروف تھے یا پھر ذاتی مفادات کے لئے محو سفر تھے.
ایسے میں بھارتی سرجیکل سٹرائیک پر جب ضرب عضب سے کامیاب لوٹے پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کو ضرب غضب لگائی اور اس پر جماعت الدعوہ نے پھر دفاع پاکستان کے پلیت فارم کو متحرک کرکے نہ صرف پاک افواج کے دشمن اقدامات کے قومی رائے عامہ ہموار کی بلکہ خود ازلی دشمن بھارت کی جانب کشمیر و ایل او سی پر جاری فوجی کاروائی کے لئے نہ صرف اپنے افراد بلکہ بلوچی،سندھی اور پٹھانوں کی جماعتوں کو بھی پاک افواج کا ساتھ دینے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا.
ابھی تک تو حافظ سعید اور انکی جماعت کا سب سے بڑا جرم جو سمجھ پایا وہ یہی ہے جو اوپر بیان کر دیا.
مزید "جرائم " بھی بیان کئے دیتے ہیں مگر انکی لسٹ لمبی ہے. لہذا مختصرا ہی لکھتے ہیں امید ہے کہ جماعت الدعوہ کی یہ"چارج شیٹ"دنیا کی طرح آپ بھی پہلے سے واقف ہوں گے؛
ملک کے چاروں صوبوں کی مجموعی طور پر سب سے بڑی غیر سرکاری این جی او ہونے کا جرم بھی اسی جماعت کا ہے.
جہاں جہاں سانحات و حادثات میں حکومتی مشینری غیر موجود یا غیر فعال رہی تو یہی جماعت فرنٹ لائن پر دیکھی گئی.
ملک میں مختلف جنگ زدہ اندرونی و بیرونی علاقوں سے آئے، مصیبت کے ستائے مہاجرین کی دیکھ بھال اور مدد کا جرم بھی اسی جماعت نے اپنے سر لیا.
اور طور اور ملک بھر میں فراہمی آب کے ایسے منصوبے تکمیل کو پہنچائے کہ جو آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی سرکار/حکومت نے نہین کئے.
جہاں پاکستان میں مسلمانوں کو کنواں کھود کر دیا وہین تھرپاکر کے مجبور و پیاسے ہندو بھی جماعت الدعوہ کے اس" جرم" سے محفوظ نہ رہ سکے.
پاکستان بھر میں یتیموں اور بیواؤں اور بگ روزگار لوگوں کو فوری اور بروقت امداد سے برسرروزگار کیا.
ملک کے اندر حکومت پاکستان سے باقاعدہ منظور شدہ اسکول، کالجز اور یونیورستیاں، اسپتال اور ڈسپنسریز قائم کی گئی. اور پاکستان کے تمام صوبون اور ضلعوں میں فری ایمبیولینس سروس کا اجراء کیا گیا.
ملک میں مذہبی فرقہ بندی اور بین مذاہب منافرت کے سامنے سب سے بڑی جو دیوار اس وقت ثابت ہوئی،وہ جماعت الدعوہ ہی ہے.
حافظ سعید اور اسکی جماعت کے "جُرم" تو اور بہت ہیں مگر فہرست طوالت پکڑ جائے گی. لہذا انہیں چند چیدہ چیدہ اور بڑے " جرائم "پر اکتفاء کرتے ہیں
اب آپ سوچیں گے کہ یہ جرائم تو ہر گز نہیں!!!
نہیں نہیں...یہ جرائم ہی ہیں...
ان لوگوں کی عدالت میں جو پاکستان کو تباہ و برباد دیکھنا چاہتے تھے مگر جماعت نے ایسا نہ ہونے دیا.
ان لوگوں کی نظر میں جو پاکستان کو کشمیر کو بھول جانے کا مشورہ دیتے تھے اور پاکستان بھی اس آپشن کو پس پشت ڈالنے کو تھا مگر جماعت الدعوہ نے ایسا بھی نہ ہونے دیا.
جی ہاں، یہ جرم ہے ان لوگون کی نظر مین جنہوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کھربوں روپے کی ہر محاذ پر سرمایہ کاری کی مگر جماعت الدعوہ نے ایسا نہ ہونے دیا.
جی ہاں جماعت الدعوہ مجرم ہے ان لوگون کے لئے کہ جو پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی تشخص کو تہہ بالا کرنے کیں جماعت کی وجہ سے ناکام رہے.
مزید کیا لکھوں، بس اتنا ہی کہوں گا کہ اگر جماعت الدعوہ کو ان "جرائم" کی سزا ملی تو وہ.محاورے سچ ہوجاوے گا کہ...
میرے دیس کی فضاء ہی عجیب ہے یارو
یہاں تو پتھر بندھے ہوئے اور کتے کھلے پھرتے ہیں.