11/08/2019
💕 *اپنے بچوں کے لئیے دُعا مانگ لیجئیے*💕
اے الله میں آپ سے آپ کے * صمد نام کے ساتھ* ، آپکے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ آپ میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما دیجیئے ۔۔۔💝
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔💕💝
اے الله! انکے بچپنے میں تربیت فرما،انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دیں ،💝
انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما دیں 💕💕
اور اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہوں ، پھسلن اور غلطیوں سے حفاظت فرمائیں
اے الله ! انکو تابعدار اور میرا فرمانبردار بنا دیں 💕
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرمائیں 💝💝
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دیں
اے الله ! میں اپنی اولاد کو آپکی ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، اے وہ ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،💕💝
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے آپکی حفاظت کا سوال کرتی ہوں 💕💝
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیں سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے 💕💝
اے الله ! میری اولاد کو میرے لئے باعث و فخر و عزت بنا دیں 💕
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دیں، انکیلئے دلوں کو مسخر فرما دیں 💕
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما دیں،💕
اے الله، میری اولاد کے مقام کو بلند فرما دیں اور انکی شان کو اپنے بندوں کے درمیان انکی شان کو بلند فرما دیں💕💝
اے الله! انکو نیک بخت اور با علم و باعمل و بردبار و علماء اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دیں ۔💕💕
*آمین ثُم آمین *
💝💝💝💝💝