Safina e Mustufai

Safina e Mustufai عشق مصطفیٰ ,عشق اہل بیت و صحابہ , تصوف و تربیت, خدمت خلق
Prophet's Love, Sufism, Serve the Humanity

===== سفینۂ مصطفائی =====

===== ایک تعارف =====

اللہ تعالیٰ کے کرم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہربانی سے ادارہ سفینۂ مصطفائی کا قیام سال 2000ء میں عمل میں آیا اس کی بنیاد آفتاب طریقت، مہتاب ولایت فقیر مخدوم تنویر المصطفیٰ اویسی دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی۔ یہ خالص دینی و روحانی ادارہ ہے جو مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر دین متین کی سر بلندی کی خاطر کوشاں ہے۔

===== سفینۂ مصطفا

ئی کے اغراض و مقاصد =====

٭ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق قائم کرنا
٭ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع دل میں روشن کرنا
٭ اہل بیت و صحابہ کے مناقب و تعلیمات کی ترویج و اشاعت کرنا
٭ اصلاح ِاعمال علمی بنیادوں پر خانقاہی نظام کو فروغ دینا
٭ خدمت خلق کرنا۔

===== شعبہ جات =====

سفینۂ مصطفائی کثیر مقاصد پر مبنی ایک دینی ادارہ ہے جس میں درج ذیل شعبہ جات میں کام جاری ہے۔

٭ تحفیظ القرآن
٭ درس نظامی
٭ تصوف و تربیت
٭ فری میڈیکل کیمپ کا قیام اور شعبہ نشرواشاعت شامل ہیں۔

===== نوٹ =====

درگاہ عالیہ پر ہفتہ وار محفل ذکر کا اہتمام ہوتا ہے یہ محفل بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر شروع ہوتی ہے۔ درود پاک سے محفل کا آغاز ہوتا ہے پھر ختم مصطفائیہ آخر میں ذکر اور دعا کے بعد لنگر کا اہتمام ہوتاہے۔ بعد میں حضرت صاحب سے ملاقات ہوتی ہے۔

ان شاء اللہ 25 اگست بروز منگل بعد از نماز عشاءدرگاہِ عالیہ مصطفائیہ اویسہ پر سالانہ عظیم الشان سالانہ محفل جشنِ ظہورِ مص...
23/08/2026

ان شاء اللہ 25 اگست بروز منگل بعد از نماز عشاء
درگاہِ عالیہ مصطفائیہ اویسہ پر سالانہ عظیم الشان سالانہ محفل جشنِ ظہورِ مصطفیٰ ﷺ منعقد ہوگی۔

محفل میں بیان کے بعد محفلِ سماع کا بھی اہتمام ہوگا۔

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

خصوصی خطاب
پیرِ طریقت فقیر مخدوم ابوالحیدر
حضرت تنویر المصطفٰی سیہ پوش اویسی مدظلہ العالی
المعروف بابا جی زُلف دراز سرکار

سفینہ مصطفائی مرکز گجرات پاکستان
نیا پتہ : درگاہ عالیہ مصطفائیہ اویسیہ گلہ میر ھنڈا والا (نزد پرانی فروٹ منڈی) مصطفائی کالونی جی ٹی روڈ گجرات، پاکستان۔
رابطہ نمبر
0321-6231580
0312-7795981
https://youtube.com/c/SafinaemustufaiOfficial
https://youtube.com/c/HadeeseIshqofficial
https://www.facebook.com/safinaemustufaiofficial
#سفینہمصطفائی #سفینہ #مصطفائی #معرفت #اسرارومعارف #تٖصوف

ان شاء اللہ25 اگست بروز منگل بعد از نماز عشاءدرگاہِ عالیہ مصطفائیہ اویسہ پرسالانہ عظیم الشان سالانہ محفل جشنِ ظہورِ مصطف...
21/08/2026

ان شاء اللہ
25 اگست بروز منگل بعد از نماز عشاء
درگاہِ عالیہ مصطفائیہ اویسہ پر
سالانہ عظیم الشان سالانہ محفل جشنِ ظہورِ مصطفیٰ ﷺ منعقد ہوگی۔

محفل میں بیان کے بعد محفلِ سماع کا بھی اہتمام ہوگا۔
تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

خصوصی خطاب
پیرِ طریقت فقیر مخدوم ابوالحیدر
حضرت تنویر المصطفٰی سیہ پوش اویسی مدظلہ العالی
المعروف بابا جی زُلف دراز سرکار

سفینہ مصطفائی مرکز گجرات پاکستان
نیا پتہ : درگاہ عالیہ مصطفائیہ اویسیہ گلہ میر ھنڈا والا (نزد پرانی فروٹ منڈی) مصطفائی کالونی جی ٹی روڈ گجرات، پاکستان۔

رابطہ نمبر
0321-6231580
0312-7795981

https://youtube.com/c/SafinaemustufaiOfficial
https://youtube.com/c/HadeeseIshqofficial
https://www.facebook.com/safinaemustufaiofficial

#سفینہمصطفائی #سفینہ #مصطفائی #معرفت #اسرارومعارف #تٖصوف

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیمانه من سلیمن و انه بسم اللہ الرحمن الرحیمحضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ روزانہ...
21/08/2026

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ روزانہ سورہ مزمل چالیس مرتبہ بعد نماز عشاء کے پڑھا کرتے تھے اور اپنے مریدوں شاگردوں کو حصول غنا کے لئے یہی وظیفہ تعلیم فرماتے۔

شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سورہ مزمل کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ یہ شان صرف اللہ تبارک و تعالیٰ کی ہے کہ جو اس کو جب اور جہاں سے یاد کرے، اللہ تعالیٰ کو اسکا علم ہوجائے۔ اور یہ بھی اسی کی شان ہے کہ وہ اس ذاکر بندے کی قوت مدرکہ میں آجائے جس کو شریعت کی خاص زبان میں دنو، تدلیٰ او رقرب و نزول کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد فرماتے ہیں:
”ایں ہر دو صفت خاصہ ذات پاک او تعالیٰ است۔ ہیچ مخلوق را حاصل نیست۔ ارے بعضے کفرہ درحق بعضے از معبودان خود و بعضے پیر پرستان از زمرہ مسلمین در حق پیران خود امر اول راثابت می کنندو دروقت احتیاج بہ ہمیں اعتقاد بآنہا استعانت می نمایند۔” تفسیر عزیزی
”اور یہ دونوں صفتیں اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کا خاصہ ہیں، یہ کسی مخلوق کو حاصل نہیں ہیں۔ ہاں بعضے کفار اپنے بعض معبودوں اور دیوتاؤں کے بارے میں اور مسلمانوں میں سے بعض پیر پرست اپنے پیروں کے بارے میں ان میں سے پہلی چیز ثابت کرتے ہیں (یعنی آپ نے اپنے پیر کو پکارا تو پیر جہاں بھی ہوا، قبر یا دنیا کے دوسرے کونے میں، اُسکو مرید کی پکار سنائی دے گئی) اور اپنی حاجتوں کے وقت اسی اعتقاد کی بنا پر ان سے مدد چاہتے ہیں اور مدد کے لیے ان کو پکارتے ہیں۔”

سورہ مزمل کی کچھ آیات میں توحید کے بارے کچھ ارشادات ہیں جنکو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًا ۟ؕ

تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا.(1)

(1) تَبَتُّلٌ کے معنی انْقِطَاعٌ اور علیحد گی کے ہیں،یعنی اللہ کی عبادت اور اس سے دعا و مناجات کے لیے یکسوئی اور مکمل طور پر اس کی طرف متوجہ ہو جانا۔ تبث کا مطلب ہے امور دنیاوی کی ادائیگی کے ساتھ عبادت میں خشوع،خضوع اور اللہ کی طرف یکسوئی کے ساتھ متوجہ ہونا۔ یعنی امور دنیا سے فارغ ہو کر دل جمعی اور اطمینان کے ساتھ بہ کثرت اللہ کا ذکر کر، اس کی طرف مائل اور سراسر راغب ہو جا۔

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا ۟

مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے.

اب سورہ مزمل تو آپکو بتا رہی ہے کہ صرف اللہ کی طرف متوجہ ہو کر اللہ ہی کو اپنا کارساز و وسیلہ بنا لیجیے اور آپ ہیں کہ کبھی کسی ہستی میں وسیلہ ڈھونڈتے ہیں اور کبھی کسی پیر چوڑھے شاہ میں۔ اسی لیے کہتا ہوں، میراثیو! قران کو تفسیر کے ساتھ پڑھا کرو تاکہ عقل کے دروازے کھلیں اور چولیت کے بند ہوں۔

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مزید فرماتے ہیں کہ اس کو (مزمل کو) پڑھنے والا کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا اللہ عزوجل اسکے قاری کو دینی و دنیاوی غنا عطا فرماتا ہے۔

کچھ مفسرین رحمته الله نے سورہ مزمل سے متعلق حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مرفوعا یہ روایت نقل کی ہے کہ محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص سورۃ المزمل کو پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دنیا وآخرت کی پریشانی/مشکلات کو ختم فرمادیتے ہیں۔

حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،
جس شخص نے سورہ مزمل کو لازم پکڑا کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے زمین پر اپنا ولی مقرر کردے
آپ مزید فرماتے ہیں کہ میں نے علی رضی الله سے سنا کہ میں نے (یعنی علی نے) 170 جنگیں اس سورہ کی برکات سے جیتی ہیں اور درہ خیبر کو بھی آپ نے اسی سورہ کو پڑھ کر اکھاڑا تھا۔ (اب کدھر گیا ناد علی؟ چلو کوئی جھوٹی حدیث ہی پیش کر دو کہ علی رضی الله ناد علی پڑھتے تھے)۔

حضرت غوث محمد گوالیاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں،
جو علم لدنی کا خواہشمند ہے وہ اسے ضرور پڑھے۔ (صوفیائے کرام کی اصطلاح میں ایسے ہی علم کو علم لدنی کہتے ہیں جس میں اسباب ظاہری کا دخل اور واسطہ نہ ہو اور عالم غیب سے براہ راست علم اس کے قلب میں داخل ہو)

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں،
کہ جو اس سورہ(مزمل) کو ہمیشہ اپنے ورد میں رکھے تو اللہ کریم اسے دنیا کی فکر سے آزاد فرما دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ کہ اگر کوئ غیبی مخلوق کو کھلی آنکھ سے دیکھنا چاہے تو اس سورہ مبارک کو پڑھے۔

حضرت سلطان العارفین حق باہو رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس سالک (راہ طریقت پر چلنے والا، وہ شخص جو اللہ کا قرب بھی چاہے اور شغل معاش بھی رکھتا ہو ) نے اس سورہ کی دعوت نہیں دی اس نے سلوک(تصوّف، حق تعالیٰ کا قرب چاہنا) میں قدم ہی نہیں رکھا۔
اور یہ کہ اسکو پڑھنے والا کبھی بھی دربار رسالت سے الگ نہیں رہتا ۔

حضرت امیر خسرو رحمة اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دن وہ خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پیش ہوئے تو تفسیر امام زاہدی سامنے تھی اور سورہ مزمل کی فضیلت کے بارے حضرت نظام الدین فرماتے ہیں کہ امام شافعی رحمة اللہ نے حضرت علی رضی الله سے روایت کی ہے کہ جب یہ سورہ مزمل مبارک نازل ہوئ تو سبز خط سے لکھی ہوئ تھی اور اسکے ساتھ چاروں فرشتگان نازل ہوے تھے محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استفسار فرمایا
جبرائیل آج اتنا اہتمام کیوں؟
جبرائیل نے عرض کی
آج اللہ تعالیٰ نے آپکی امت کیلیئے ایک عظیم تحفہ بھیجا ہے۔
پوچھا کیا ؟
عرض کی سورہ مزمل
پھر کہا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر میں یہ سورہ آپ سے پچھلی امت میں اتار دیتا تو اس میں ایک بھی عاصی (گناہ گار) نہ ہوتا۔ یعنی رب القھار سب کو بخش دیتا۔
اسی لیئے اس سورہ کی عظمت و احترام کیلیئے آج ان فرشتوں کو نزول ہوا ہے جو اب سے پہلے کبھی دنیا میں نہیں آئے۔ اور آج اللہ نے آسمان کے وہ دروازے کھولے ہیں جو آج سے قبل کبھی نہیں کھولے گئے۔ پس جو بندہ خدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہے، اس کو فرض نماز کے بعد پڑھے گا اسے ہر حر ف کے بدلے میں ایک لا کھ نیکی عطا ہو گی اور اسی قدر گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹا دیے جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں داخل ہو گا اس سورة کے پڑھنے والے کو جنت میں ہزار محل سبز زمر د کے بنے ہوئے ملیں گے جن میں ہر ایک میں ہزار ہز ار چھوٹے محل ہو ں گے اور جن میں ہزار حوریں ہو ں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے امتیو ! تم اس سورہ کو اپنا ورد مقرر کر لو اور اسے ہر روز دس مر تبہ پڑھا کر و۔ جو ہر روز اسے دس مر تبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے بُرے آدمیوں اور آفا ت کے شر سے محفوظ رکھے گا اورہمیشہ اللہ تعالیٰ کی پنا ہ میں ہو گا اور اس سورہ کی برکت سے اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچے گی اور جو کسی کا م کے لیے اسے پڑھے گا وہ مہم سر انجام ہو گی اور اس سورئہ کا ثوا ب اگر اہل آسمان اور اہل زمین لکھنے لگیں تو بھی نہیں لکھ سکتے ، خواجہ رحمة الله مزید فرماتے ہیں کہ اگر اس سورہ کو قبرستان میں کسی قبر پہ کھڑے ہوکر ایک دفعہ پڑھے اور ایصال ثواب کردے تو 300 سال تک مردے کو عذاب نہیں ہوگا۔

نیز حضرت محبو ب الہٰی نے فرمایا، جو شخص سورئہ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پر کھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا۔ (خیر یہ فوائد صاحب حال لوگوں کے لیے ہیں، میرے اور آپکے لیے نہیں)

سورہ مزمل کی تلاوت کے بارے میں پیغمبر اکرمؐ سے ایک حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص اس سورت کو ہمیشہ پڑھتا رہے تو خداوند عالم اس سے دنیا اور آخرت کی سخیتیوں کو دور کرے گا اور وہ پیغمبر اکرمؐ کو خواب میں دیکھے گا۔ بحرانی، البرہان فی تفسیر القرآن، ۱۳۸۹ش، ج۵، ص۵۱۵۔شیعہ کتب

اس طرح امام صادقؑ سے ایک حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص سورہ مزمل کو نماز عشاء یا رات کے آخری پہر میں پڑھے تو خدا اسے پاک و پاکیزہ زندگی عطا کرے گا اور وہ شخص اسی حالت میں باقی رہ کر اس دنیا سے چلا جائے گا۔

ایک بزرگ گزرے ہیں حضرت پیر شاہ جیونہ محبوب عالم المعروف مرد فقیر جنکی خانقاہ جھنگ شہر سے شمال کی جانب تقریباََ30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے

حضرت شاہ جیونہ ؒنے (895ھ تا961ھ) تقریباََ چھیاسٹھ سال، نے شاہان ہند سکندر لودھی ، ابراہیم لودھی، ظہیرالدین بابر، نصیر الدین ہمایوں اور جلال الدین اکبر کا عہد دیکھا ہے۔

حضرت پیر شاہ جیونہ ؒ کو سورہ مزمل سے عشق تھا آپ ہر وقت اسی صورت مبارکہ کا ورد کرتے رہتے تھے ۔علماء نے لکھا ہے کہ سورہ مزمل میں خرقہ پوشی کے لوازم وشرائط بیان ہوئے ہیں ۔حضرت پیر شاہ جیونہ ؒ چونکہ ایک خرقہ پوش فقیر تھے، اسی لیے انہوں نے اس سورہ مبارکہ کا انتخاب کیا۔
آپ نے ا س سورہ مبارکہ کا کئی کروڑ دفعہ ورد کیا اور تفسیر بیان کی ، اس لیے آپ علاقہ میں ،،پیر کروڑ یہ ،، مشہور ہو گئے

پیر طریقت فقیر مخدوم ابوالحیدرحضرت تنویر المصطفٰی سیہ پوش اویسی مدظلہ العالٰی المعروف بابا جی زُلف دراز سرکاربیانات اور ...
20/08/2026

پیر طریقت فقیر مخدوم ابوالحیدر
حضرت تنویر المصطفٰی سیہ پوش اویسی مدظلہ العالٰی
المعروف بابا جی زُلف دراز سرکار

بیانات اور محفل سماع سننے کے لیے اس دیے گئے لنک پر کلک کریں
https://youtube.com/?si=gRzJrO22RSHD06V6

سفینہ مصطفائی مرکز گجرات پاکستان
نیا پتہ : درگاہ عالیہ مصطفائیہ اویسیہ گلہ میر ھنڈا والا (نزد پرانی فروٹ منڈی) مصطفائی کالونی جی ٹی روڈ گجرات -
0321-6231580 - 0312-7795981
https://youtube.com/c/SafinaemustufaiOfficial
https://youtube.com/c/HadeeseIshqofficial
https://www.facebook.com/safinaemustufaiofficial
#سفینہ مصطفائی #سفینہ #مصطفائی #معرفت #اسرارومعارف #تٖصوف

Address

Dergah E Alia Mustufaiya Awaisya Galla Meer Honda Wala (Near Old Fruit Mandi) Mustufai Colony
Gujrat
50700

Opening Hours

Monday 13:00 - 17:00
Tuesday 13:00 - 17:00
Wednesday 13:00 - 17:00
Thursday 13:00 - 17:00
Friday 13:00 - 17:00
Saturday 13:00 - 17:00
Sunday 13:00 - 17:00

Telephone

+923216231580

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safina e Mustufai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Safina e Mustufai:

Shortcuts

Share