03/06/2022
*درس قرآن*
*سورہ الأعراف*
*أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيْطانِ الرَّجیم*۞
میں پناہ میں آتا ہوں اللہ تعالٰی کی
شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے
*ﺑِﺴْﻢِ ٱﻟﻠَّﻪِ ٱﻟﺮَّﺣْﻤَٰﻦِ ٱﻟﺮَّﺣِﻴﻢِ*۞
اللہ تعالی کے نام سے
جو رحمان اور رحیم ہے
*وَاِلٰى عَادٍ اَخَاهُمۡ هُوۡدًا ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَالَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ۞ قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَــنَرٰٮكَ فِىۡ سَفَاهَةٍ وَّاِنَّا لَــنَظُنُّكَ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ۞ قَالَ يٰقَوۡمِ لَـيۡسَ بِىۡ سَفَاهَةٌ وَّلٰـكِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ۞*
اور عاد کی طرف
ہم نے ان کے بھائی ہودؑ کو بھیجا
اس نے کہا "اے برادران قو م،
اللہ تعالی کی بندگی کرو،
اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے
پھر کیا تم غلط روی سے پرہیز نہ کرو گے؟"۞
اس کی قوم کے سرداروں نے،
جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے،
جواب میں کہا
"ہم تو تمہیں بے عقلی میں مبتلا سمجھتے ہیں
اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو"۞
اس نے کہا "اے برادران قوم،
میں بے عقلی میں مبتلا نہیں ہوں
بلکہ میں رب العالمین کا رسول ہوں۞
*[سورہ الاعراف]*
*[آیت نمبر 65 تا 67]*
─━••━─
*حــــدیثِ رســول ﷺ*
*✒️ایمان کو مکمل کرنے والے 5 اعمال*
سیــدنا معاذ رضی اللہ تعالی عنہ
سے مروی ہے کہ
*رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:*
*متن*
جس نے اللہ تعالیٰ کے لیے دیا،
اللہ تعالیٰ کے لیے روکا،
اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کی،
اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھا اور
اللہ تعالیٰ کے لیے نکاح کیا،
پس تحقیق اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔
*حوالہ*
*مسند_احمد، حدیث نمبر 9619(درجہ صحیح)*