Idaratul Mustafa International

Idaratul Mustafa International Idara tul Mustafa is a great Islamic Organization under the supervision of Great Islamic Scholar Peerzada Muhammad Raza Saqib Mustafai sb.
(1147)

عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی 16 مارچ 1972 کو کامونکی (گوجرانوالہ )کے نواحی گاؤں مصطفٰے آباد شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ الحاج خواجہ دین محمد مصطفائی کے ہاں پیدا ہوئے۔
قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب اپنے والدِ گرامی سے پڑھیں جبکہ میٹرک تک کی تعلیم مقامی سکول سے ہی حاصل کی استاذ الاکابر ، امامِ اہلسنت علامہ ابو البرکات سید احمد قادری الوری کےشاگرد رشید شیخ

الحدیث مفتی محمد حبیب اللہ نقشبندی ، جامع معقول و منقول مفتی محمد نصرت اللہ مجددی فارابی ، شیخ الحدیث حافظ محمد عالم محدث سیالکوٹی علیھم الرحمہ اور دیگر جیّد اساتذہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کی - الشھادۃ العالمیہ ( ایم اے عربی واسلامیات ) اور علوم السنہ شرقیہ میں نمایاں کامیابی کےبعد 1993 میں مسندِ تدریس سنبھالی تو قرآن وحدیث ، فقہ اسلامی ٫فلسفہ و منطق ٫ادب و انشاء اور دیگر علوم و فنون سے ہزاروں تشنگان علم کو سیراب کیا اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے
1994 میں ولی کامل حضرت خواجہ میاں محمد جی مصطفائی اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی سے خلافت و اجازت پائی اور سالکان طریقت کی سلوک نقشبندیہ کے مطابق تربیت کا آغاز کیا -
1995 میں مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ (لوہیانوالہ) کا سنگ بنیاد رکھا اور 1998 میں جامعۃ المصطفے کا آغاز کیا - 14اگست 2000 ء میں مصطفائی اجتماع کے موقع پر عالمگیر روحانی تحریک ادارۃ المصطفے کی طرح ڈالی جس کا بنیادی مقصد ترویجِ شریعت اور احیاء سنت قرار پایا اور درسِ قرآن کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
2003میں مرکزی جامع مسجد محمدی (گوجرانوالہ کینٹ ) میں خطبات کا سلسلہ شروع کیا بعد ازاں مسجد سے متصل محمدی اسلامک سنٹر (برائے طلباء )اور محمدی اسلامک سنٹر( برائے طالبات )کا اضافہ کیا گیا الحمد للّٰہ یہ گوجرانوالہ کی سب سے خوبصورت مسجد ہونے کا اعزاز لیے ہوئے ہے
2005 میں وسیع وعریض جگہ پر 12 ربیع الاول شریف بوقت صبحِ صادق مرکزِ مصطفے انٹرنیشنل کا سنگِ بنیاد رکھاگیا - 2006میں دختران ملت کی فکری تربیت گاہ الکلیۃ المصطفویہ للبنات کا قیام عمل میں لایا گیا
عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے پانچ برآعظموں میں مسلسل تبلیغی اسفار کر چکے ہیں نیز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام حق کا ابلاغ انکا بہت بڑا اعزاز ہے - مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور یونیورسٹیز میں بطور خاص لیکچرز کے لئے مدعو کئے جاتے ہیں - تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان ان سے شدید محبت کرتے ہیں - دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں انکے فالوورز موجود نہ ہوں
مبلغین کی ایک مخلص جماعت انکی ہم رکاب ہے اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کی تازہ کھیپ نئے امکانات روشن کر رہی ہے - ملک بھر میں مساجد اور جامعات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے -
انہوں نے اپنے متعلقین ومبایعین کو ملک کے مختلف علاقوں میں المصطفے اسلامک سنٹرز قائم کرنے کی ترغیب دی ہے - یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ تلامذہ اور مریدین کو اپنے نام کی بجائے مصطفائی نسبت سے اعزاز حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں- اسلام کی نشأۃ ونہضت ، ملت کی وحدت اور امت کی اصلاح کا جذبہ انکے سینے میں ہمیشہ موج زن رہتا ہے - صحیفۂ رحمت قرآن مجید اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے وقار امت کی بحالی کا خواب دیکھتے ہیں اور تعبیر پانے کےلئےجہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں
ادارۃ المصطفے ٫مرکز مصطفے ٫جامعۃ المصطفے ٫الکلیۃ المصطفویہ للبنات ٫ المصطفے اسلامک سنٹرز ٫ المصطفے ایمبولینس سروس ٫ ادارۃ المصطفے ٹرسٹ اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں

بمصطفے برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

27/08/2026

ادارۃ المصطفٰے انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام مرکزِ مصطفٰے ﷺ سے جی ٹی روڈ گوجرانولہ تک عظیم الشان ، تاریخ ساز اور ایمان افروز میلاد ریلی میں ہزاروں اسلامیانِ وطن کی بھر پور شرکت
اسمائے رسول ﷺ ، مھرِنبوت علی صاحبہا الصلوات ، پاکستان ، فلسطین اور کشمیر کے پرچموں کے بہار آفریں اور روح پرور مناظر

ادارۃ المصطفٰے انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام مرکزِ مصطفٰے ﷺ سے جی ٹی روڈ گوجرانولہ تک عظیم الشان ، تاریخ ساز اور ایمان افروز...
26/08/2026

ادارۃ المصطفٰے انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام مرکزِ مصطفٰے ﷺ سے جی ٹی روڈ گوجرانولہ تک عظیم الشان ، تاریخ ساز اور ایمان افروز میلاد ریلی میں ہزاروں اسلامیانِ وطن کی بھر پور شرکت
اسمائے رسول ﷺ ، مھرِنبوت علی صاحبہا الصلوات ، پاکستان ، فلسطین اور کشمیر کے پرچموں کا بہار آفریں اور روح پرور نظارہ
اہلِ ذوق کی ضیافتِ طبع کیلئے عکس بند کئے گئے خوبصورت مناظر

26/08/2026

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں حلقۂ صبح نور 12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری کے عکس بند مناظر

ضیافت میلاد کے لئے بچھے ہوئے دستر خوانوں پر اُمِ معبد کے مبارک صلی اللہ علیہ وسلم کے ریزہ خواروں کا خوبصورت ہجوم

12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری کی اجالے بانٹتی ، روح پرور اور عنبر فشاں نورانی صبح اور مرکزِ مصطفٰے کا شاداب اور کشادہ صحن...
26/08/2026

12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری کی اجالے بانٹتی ، روح پرور اور عنبر فشاں نورانی صبح اور مرکزِ مصطفٰے کا شاداب اور کشادہ صحن
ضیافت میلاد کے لئے بچھے ہوئے دستر خوانوں پر اُمِ معبد کے مبارک صلی اللہ علیہ وسلم کے ریزہ خواروں کا خوبصورت ہجوم

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں حلقۂ صبح نور 12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری کے عکس بند مناظر
26/08/2026

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں حلقۂ صبح نور 12 ربیع الاول شریف 1448 ھجری کے عکس بند مناظر

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں حلقۂ درود و سلام کے خوبصورت مناظر
26/08/2026

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں حلقۂ درود و سلام کے خوبصورت مناظر

جہلم میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے روح پرور مناظر23-08-2026
25/08/2026

جہلم میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے روح پرور مناظر
23-08-2026

25/08/2026

مرکزِ مصطفٰے گوجرانوالہ میں شبِ ولادت کی روح پرور تقریبات کا آغاز
عقیدتوں کا چراغاں ، درودوں کے حلقے اور سلاموں کے زمزمے و صلی اللہ علی النبی المصطفٰی وآلہ المجتبٰی واصحابہ المرتضٰی وبارک وسلم

ایس پی سول لائنز محترم محمد عمران خان ، سی ٹی او جناب محمد وسیم اور ڈی ایس پی کینٹ سرفراز رانجھا صاحب  کی مرکز مصطفے  آم...
25/08/2026

ایس پی سول لائنز محترم محمد عمران خان ، سی ٹی او جناب محمد وسیم اور ڈی ایس پی کینٹ سرفراز رانجھا صاحب کی مرکز مصطفے آمد
اس موقع پر 12 ربیع الاول شریف کو انعقاد پذیر میلاد ریلی کی سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کا مکمل جائزہ لیا گیا اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

رحمتِ عالمیاں ، سرورِ کون و مکاں ، سید انس و جاں ، افتخارِ مرسلاں ، حضرت محمد مصطفٰے ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ضلعی...
25/08/2026

رحمتِ عالمیاں ، سرورِ کون و مکاں ، سید انس و جاں ، افتخارِ مرسلاں ، حضرت محمد مصطفٰے ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے میلاد ریلی کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا عمل گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے اور بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں
ان شاء اللہ العزیز کل 12 ربیع الاول شریف بروز بدھ پاکستان کی تاریخ کی عظیم الشان ، منفرد اور منظم ریلی درود وسلام پڑھتی سرمدی ساعتوں کے جھرمٹ میں اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کرتے ہوئے مرکزِ مصطفٰے سے پنڈی بائی پاس تک انعقاد پذیر ہو گی آپ بھی تشریف لائیے گا

Address

Markaz-e-Mustafa , Opposite Education Board Near Pindi Bypass Gujranwala
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idaratul Mustafa International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Idaratul Mustafa International:

Shortcuts

Share