Dar-ul-Nassr International

Dar-ul-Nassr International "قرآن و حدیث کی روشنی میں روحانی بصیرت، اسلامی فہم اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کا مستند مرکز"

📿 روحانی عاملین اور عوام الناس کے لیے دارالنصر انٹرنیشنل کے شعبہ روحانیات کی طرف سے ایک نایاب تحفہ📿 📘 کتاب: اعمالِ سورہ ...
10/05/2026

📿 روحانی عاملین اور عوام الناس کے لیے دارالنصر انٹرنیشنل کے شعبہ روحانیات کی طرف سے ایک نایاب تحفہ📿

📘 کتاب: اعمالِ سورہ کوثر
✍️ روحانی اسکالر عبداللہ یار محبوبی کی نایاب اور مستند تصنیف…
جس پر ہزاروں عاملین نے اعتماد کیا ہے

📚 اس کتاب میں شامل ہے📚

🧮 : علم روحانیت حاصل کرنے کے اہم نکات
📜 : سورہ کوثر کا تعارف
📿 : سورہ کوثر کی زکوٰۃ ادا کرنے کے مختلف اور آسان طریقے
💠 : سورہ الکوثر کے چلے کی شرائط
👹 : آسیب اور جنات کو جلانے کے لیے رائی والا عمل
☠️ : جادو جنات کی حاضری کو روکنے کا صدری عمل
⚗️ : عطر قہر الجنات کے زریعے جناتی مریض کا علاج
👻 : مریض پر جنات کی حاضری کا مجرب عمل
💊 : ہر قسم کے جسمانی درد کا روحانی علاج
🩺 : روحانی تشخیص کے مجرب اعمال
🔮 : سخت سے سخت رجعت کا روحانی علاج

✨ اس کے علاوہ متفرق اعمال ✨
👶🏻 اولاد کے حصول کے لیے
🪙 معاشی بد حالی سے نجات کے لیے
🪎 فراخی رزق کے لیے
💸 قرض سے نجات کے لئے
👁️ نظر بد سے حفاظت کے لیے
💞 تسخیر حب کے لیے
🤲🏻 قبولیت دعا کے لیے
🏡 گھر میں برکت کے لیے
🩺 مریض کا مزاج معلوم کرنے کا آسان طریقہ
🧮 مزاج معلوم کرنے کے لیے آسان نقشہ

📜 نقش مثلث سورہ کوثر کی چارو چالیں📜
🔥 آتشی
🌊 آبی
🌪️ بادی
🧱 خاکی

🚚 پورے پاکستان میں فری کیش آن ڈلیوری
💰 صرف 750 روپے
❗ محدود آفر — صرف پہلے 100 افراد کے لیے
📞 ابھی آرڈر کریں:
0343-0430954
📩 WhatsApp / Inbox کریں
❗ ورنہ بعد میں صرف افسوس رہ جائے گا…

























🌿علم طب کورس🌿اس کورس میں آپ سیکھیں گے:✅ بیماریوں کی پہچان اور تشخیص✅ گھریلو اور جڑی بوٹیوں سے علاج✅ طبِ نبوی صلی اللہ عل...
02/05/2026

🌿علم طب کورس🌿

اس کورس میں آپ سیکھیں گے:

✅ بیماریوں کی پہچان اور تشخیص
✅ گھریلو اور جڑی بوٹیوں سے علاج
✅ طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم + طبِ یونانی کا مکمل تعارف
✅ نبض شناسی اور مزاج شناسی
✅ مختلف امراض کی اقسام، علامات اور سِسٹمیٹک علاج
✅ روحانی و جسمانی علاج کے اصول
✅ ہر مرض کو سمجھ کر علاج کرنے کی عملی تربیت

یہ کورس کن کے لیے ہے؟

⭐ روحانی عاملین ، علماء کرام، طلباء اور امام صاحبان کے لیے
⭐ روحانی معالجین کے لیے تاکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنے مریضوں کا علاج کر دعا بھی اور دوا بھی کے ذریعے کر سکیں
⭐ اسلامی بہنوں کے لیے تاکہ وہ گھریلو علاج کرسکیں

💵 کورس فیس: صرف 1499روپے
سرٹیفکیٹ 📜 اور کتاب 📚 فری دی جائے گی
📲 کلاس بذریعہ واٹس ایپ

زیر سرپرستی بانی و ناظم اعلیٰ روحانی اسکالر علامہ مولانا الحافظ عبداللہ یار محبوبی عطاری
courses coures

29/04/2026
⚠️ روحانی دنیا کا وہ نایاب راز… جو ہر کسی کو نہیں ملتا!بعض لوگ ساری زندگی عامل، وظائف، چلے اور روحانی مشقیں کرتے رہتے ہی...
23/04/2026

⚠️ روحانی دنیا کا وہ نایاب راز… جو ہر کسی کو نہیں ملتا!

بعض لوگ ساری زندگی عامل، وظائف، چلے اور روحانی مشقیں کرتے رہتے ہیں… مگر باطنی نگاہ کبھی بیدار نہیں ہوتی۔
کیوں؟ کیونکہ اصل علم، اصل اصول، اصل رہنمائی اور صحیح استاد کی رہبری اُن کے پاس نہیں ہوتی۔

📘 کتاب: باطنی نگاہ
✍️ مصنف: روحانی اسکالر عبداللہ یار محبوبی عطاری

🌟 مصنف کا تعارف:
روحانی اسکالر عبداللہ یار محبوبی عطاری عملیات و روحانیات کی فیلڈ میں پندرہ سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ملکی و بین الاقوامی ہزاروں روحانی عاملین کے استاد رہ چکے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی ڈگری ہولڈر ہیں۔ آپ دارالنصر انٹرنیشنل کے بانی و ناظمِ اعلیٰ ہیں، جبکہ عملیات اور روحانی علوم کے مختلف موضوعات پر متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔ آپ کو سلسلہ قادریہ، نقشبندیہ اور شاذلیہ کے مختلف مشائخ و اساتذہ سے روحانی فیض و تربیت حاصل ہے۔

یہ عام کتاب نہیں… یہ اُن لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو روحانی میدان میں عام نہیں بلکہ خاص بننا چاہتے ہیں۔

یہ وہ نایاب کتاب ہے جس میں مصنف نے اپنے ذاتی تجربات، اپنے اساتذہ کے راز، اور مختلف روحانی سلاسل کے بزرگوں کے مشاہدات جمع کیے ہیں… تاکہ قاری صرف پڑھے نہیں، بلکہ حقیقی فائدہ حاصل کرے۔

🔥 اگر آپ چاہتے ہیں:

✔️ باطنی نگاہ یعنی تیسری آنکھ بیدار ہو
✔️ سائل کے حالات سمجھ سکیں
✔️ معلوم ہو مسئلہ بیماری ہے، جادو ہے، جنات ہیں یا نظر بد
✔️ پتہ چلے کب سے ہے اور کس سبب سے ہے
✔️ روحانی قوت، کشف اور بصیرت میں اضافہ ہو
✔️ عاملی میدان میں اعتماد بڑھے
✔️ لوگوں میں آپ کی پہچان اور مقام بنے

تو یہ کتاب آپ کے لیے خزانہ ہے۔

📚 اس کتاب میں شامل نایاب موضوعات:

✨ باطنی نگاہ کی حقیقت
✨ اولیاء کرام کی نظر میں اس کا مقام
✨ بیداری کی نشانیاں
✨ حفاظت کے طریقے
✨ خاص مراقبے
✨ مجرب وظائف و چلہ جات
✨ خوشبوئیں جو معاون ثابت ہوں
✨ جلالی و جمالی پرہیز
✨ رکاوٹیں اور ان کا حل
✨ سوالات و جوابات
✨ مختلف لوگوں کے تجربات
✨ وظائف کے جدول

⚡ یاد رکھیں!
ایسی کتابیں بار بار نہیں ملتیں… اور ایسا علم ہر ایک کے نصیب میں نہیں آتا۔

💰 اصل قیمت: /1950 روپے
🔥 آج صرف 1450 روپے

🚚 پورے پاکستان میں فری کیش آن ڈلیوری

📦 محدود تعداد میں دستیاب

📞 رابطہ نمبر:
0343-0430954
0320-7174585

📩 ابھی آرڈر کریں… ورنہ بعد میں صرف افسوس رہ جائے گا۔

courses coures

✨ روحانی مؤکلاتی تسبیح ✨(صرف سنجیدہ افراد اور عاملین حضرات کے لیے)خالص اونٹ کی ہڈی سے تیار کردہ یہ نایاب تسبیح عام نہیں،...
14/04/2026

✨ روحانی مؤکلاتی تسبیح ✨
(صرف سنجیدہ افراد اور عاملین حضرات کے لیے)
خالص اونٹ کی ہڈی سے تیار کردہ یہ نایاب تسبیح عام نہیں، بلکہ
سلسلہ شاذلیہ کے مجرب اعمال و وظائف کے ساتھ تیار کی گئی ہے —
خاص طور پر استخارہ اور روحانی تشخیص کے لیے۔
💫 یہ تسبیح آپ کے لیے کیوں خاص ہے؟
✔ جادو، جنات اور نظرِ بد کی کاٹ کا مجرب طریقہ
✔ شادی، رشتے اور اہم فیصلوں کے لیے مستند استخارہ کرنے کا طریقہ
✔ جادو، بندش، رجعت اور نظرِ بد سے مکمل روحانی حفاظت
✔ ہر جائز مقصد کے لیے بہترین رہنمائی
✔ گھر، دکان یا آفس کے لیے مضبوط روحانی حصار
🎯 عاملین حضرات کے لیے خاص تحفہ
وہ حضرات جو با مؤکل اعمال کرتے ہیں، ان کے لیے یہ تسبیح ایک بہترین ذریعہ ہے
تاکہ وہ رجعت سے محفوظ رہتے ہوئے اپنے اعمال کو مضبوطی کے ساتھ انجام دے سکیں
📿 صرف تسبیح ہی نہیں، مکمل روحانی ٹریننگ بھی!
اس تسبیح کے ساتھ آپ کو ملے گا:
📜 باقاعدہ اجازت نامہ
📘 مکمل طریقہ کار (Step-by-Step Guide) جس میں شامل ہے:
• تسبیح کو فعال (چلانے) کا طریقہ
• روحانی کاٹ کرنے کا مکمل عمل
• استخارہ کرنے کا مؤثر اور آسان طریقہ
• نادِ علی شریف کے مؤکل سے استخارہ کروانے کا خاص طریقہ
• جادو، جنات، بندش اور رجعت کے علاج کی مکمل رہنمائی
💡 تاکہ آپ خود بااعتماد ہو کر اس تسبیح سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں
💯 ہماری خاص گارنٹی
اگر یہ تسبیح آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہو تو
آپ اسے واپس کر کے اپنے پورے پیسے واپس حاصل کر سکتے ہیں —
یعنی مکمل Risk-Free Guarantee
💰 قیمت:
صرف 1250 روپے (بمع ڈاک خرچ)
📿 100 دانے والی تسبیح
📞 آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
📱 03430430954
(ادارے کے آفیشل رابطہ نمبرز)
⚠️ اہم نوٹ:
یہ تسبیح صرف سنجیدہ افراد اور جائز مقاصد کے لیے ہے
📩 ابھی آرڈر کریں اور اپنی زندگی میں روحانی حفاظت، رہنمائی اور سکون حاصل کریں

courses coures

✨ روحانی مؤکلاتی تسبیح ✨(صرف سنجیدہ افراد اور عاملین حضرات کے لیے)خالص اونٹ کی ہڈی سے تیار کردہ یہ نایاب تسبیح عام نہیں،...
26/03/2026

✨ روحانی مؤکلاتی تسبیح ✨
(صرف سنجیدہ افراد اور عاملین حضرات کے لیے)
خالص اونٹ کی ہڈی سے تیار کردہ یہ نایاب تسبیح عام نہیں، بلکہ
سلسلہ شاذلیہ کے مجرب اعمال و وظائف کے ساتھ تیار کی گئی ہے —
خاص طور پر استخارہ اور روحانی تشخیص کے لیے۔
💫 یہ تسبیح آپ کے لیے کیوں خاص ہے؟
✔ جادو، جنات اور نظرِ بد کی کاٹ کا مجرب طریقہ
✔ شادی، رشتے اور اہم فیصلوں کے لیے مستند استخارہ کرنے کا طریقہ
✔ جادو، بندش، رجعت اور نظرِ بد سے مکمل روحانی حفاظت
✔ ہر جائز مقصد کے لیے بہترین رہنمائی
✔ گھر، دکان یا آفس کے لیے مضبوط روحانی حصار
🎯 عاملین حضرات کے لیے خاص تحفہ
وہ حضرات جو با مؤکل اعمال کرتے ہیں، ان کے لیے یہ تسبیح ایک بہترین ذریعہ ہے
تاکہ وہ رجعت سے محفوظ رہتے ہوئے اپنے اعمال کو مضبوطی کے ساتھ انجام دے سکیں
📿 صرف تسبیح ہی نہیں، مکمل روحانی ٹریننگ بھی!
اس تسبیح کے ساتھ آپ کو ملے گا:
📜 باقاعدہ اجازت نامہ
📘 مکمل طریقہ کار (Step-by-Step Guide) جس میں شامل ہے:
• تسبیح کو فعال (چلانے) کا طریقہ
• روحانی کاٹ کرنے کا مکمل عمل
• استخارہ کرنے کا مؤثر اور آسان طریقہ
• نادِ علی شریف کے مؤکل سے استخارہ کروانے کا خاص طریقہ
• جادو، جنات، بندش اور رجعت کے علاج کی مکمل رہنمائی
💡 تاکہ آپ خود بااعتماد ہو کر اس تسبیح سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں
💯 ہماری خاص گارنٹی
اگر یہ تسبیح آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہو تو
آپ اسے واپس کر کے اپنے پورے پیسے واپس حاصل کر سکتے ہیں —
یعنی مکمل Risk-Free Guarantee
💰 قیمت:
صرف 1250 روپے (بمع ڈاک خرچ)
📿 100 دانے والی تسبیح
📞 آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
📱 03430100954
📱 03000430954
(ادارے کے آفیشل رابطہ نمبرز)
⚠️ اہم نوٹ:
یہ تسبیح صرف سنجیدہ افراد اور جائز مقاصد کے لیے ہے
📩 ابھی آرڈر کریں اور اپنی زندگی میں روحانی حفاظت، رہنمائی اور سکون حاصل کریں

courses coures

مجھے بس الحمد للّٰه الکریم اتنا پتا ہـے جو اِن سے منسلک ہو اس کو کبھی شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی🫠وہ سر اٹھا کر جیتا ہـے یا...
05/03/2026

مجھے بس الحمد للّٰه الکریم اتنا پتا ہـے

جو اِن سے منسلک ہو اس کو کبھی شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی🫠

وہ سر اٹھا کر جیتا ہـے

یاد رکھیے گا خاص نظر مصطفیٰ ﷺ ہـے شیخ کامل امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ پہ الحمد للّٰه الکریم

لہٰذا در در کی ٹھوکریں کھانے سے بہتر ہے اک در پہ گر جاؤ ان شاء اللّٰه الکریم یہ در آپ کو کہیں گرنے نہیں دے گا نا کسی کی ٹھوکریں کھانے دے گا

ٹھوکریں کھا کر تو سمجھ آرہی جائے گی

لیکن عقل والا وہ ہے جس پہلے ہی سمجھ جائے

یک در گیر و محکم گیر الحمد للّٰه الکریم

الحمد للّٰه الکریم کبھی کسی شخصیت کی دل میں خواہش تو دور کی بات کسی کا دل پہ خیال بھی نہیں گزرا

`خیال یار نے ہـر غیر کے خیال سے دل کو بچا رکھا ہے🫠`

*✪●▬▬▬▬⚢︎▬▬▬▬●✪*

فہمِ حدیث کورسکیا آپ حدیثِ نبوی ﷺ کو درست سمجھنا چاہتے ہیں؟کیا حدیث پر ہونے والے اعتراضات کے مدلل جوابات سیکھنا چاہتے ہی...
22/02/2026

فہمِ حدیث کورس

کیا آپ حدیثِ نبوی ﷺ کو درست سمجھنا چاہتے ہیں؟
کیا حدیث پر ہونے والے اعتراضات کے مدلل جوابات سیکھنا چاہتے ہیں؟

دارالنصر انٹرنیشنل پیش کر رہا ہے ایک جامع اور تحقیقی کورس، جس میں آپ سیکھیں گے:

✔ حدیث کی حفاظت اور ثبوت
✔ روایت و درایت کی بنیادی سمجھ
✔ شریعت میں حدیث کا مقام
✔ اعتراضات کے علمی جوابات

📅 آغاز: 21 فروری 2026
🗓 دن: پیر تا بدھ
🕢 وقت: شام 07:00 تا 07:30
💰 فیس: 999 روپے

زیر نگرانی
روحانی اسکالر حافظ عبداللہ یار محبوبی عطاری

محدود نشستیں — رجسٹریشن جاری ہے!

📞 0300-0430954 | 0343-0100954

علم کے ساتھ یقین کی مضبوطی


courses coures

سوال:جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر ❣️ 👈 عورتوں .  کو کیا ملے گا؟جواب: اسکا جواب اس قدر مکمل اور خوبصورت کہ پھر ک...
19/02/2026

سوال:جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر ❣️
👈 عورتوں .

کو کیا ملے گا؟

جواب: اسکا جواب اس قدر مکمل اور خوبصورت کہ پھر کسی سوال کی ضرو رت نہ رہے گی مردوں کو جہاں حوریں ملیں گی وہیں عورتوں کے لیے بھی انعامات کا ذکر ہے؛ ❣️

💕جنت میں داخل ہونے والی خواتین کو اللہ تعالی نئے سرے سے پیدا فرمائیں گے اور وہ کنواری حالت میں جنت میں داخل ہوں گی۔

💕جنتی خواتین اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی۔

💕جنتی خواتین اپنے شوہروں سے ٹوٹ کر پیار کرنے والی ہوں گی۔

💕قرآن مجید میں ان تمام باتوں کو سورہ واقعہ میں اس طرح بیان کیا ہے:

إنا أنشأھن إنشاء 0 فجعلنھن ابکارا 0 عربا اترابا 0 لاصحاب الیمین 0 ( 56: 38-35 )❣️

اہل جنت کی بیویوں کو ہم نئے سرے سے پیدا کریں گے اور انہیں باکرہ بنا دیں گے اپنے شوہروں سے محبت کرنے والیاں اور انکی ہم عمر ،یہ سب کچھ داہنے ہاتھ والوں کے لیے ہوگا۔ (سورہ واقعہ)
اہل ایمان میں مردوں کے ساتھ کوئی خاص معاملہ نہ ہوگا بلکہ ہر نفس کو اسکے اعمال کے بدولت نعمتیں عطا کی جائیں گی اور ان میں مرد و عورت کی کوئی تخصیص نہ ہوگی اور جنت کی خوشیوں کی تکمیل خواتین کی رفاقت میں ہوگی. ❣️

قرآن مجید میں فرمان الہی ہے
أدخلو ا الجنة أنتم و ازواجکم تحبرون 0 (43 70 )
ترجمہ داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں تمہیں خوش کر دیا جائے گا "
(سورہ زخرف )❣️

جنت میں داخل ہونے والی خواتین اپنی مرضی اور پسند کے مطابق اپنے دنیاوی شوہروں کی بیویاں بنیں گی (بشرطیکہ وہ شوہر بھی جنتی ہوں) ورنہ اللہ تعالی انہیں کسی دوسرے جنتی سے بیاہ دیں گے جن خواتین کے دنیا میں (فوت ہونے کی صورت میں ) دو یا تین یا اس سے زائد شوہر رہے ہوں ان خواتین کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کسی ایک کے ساتھ بیوی بن کر رہنے کا اختیار دیا جائے گا جسے وہ خود پسند کرے گی اس کے ساتھ رہے گی _❣️

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم ہم میں سے بعض عورتیں (دنیا میں) دو ،تین یا چار شوہروں سے یکے بعد دیگرے نکاح کرتی ہے اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہو جاتی ہے وہ سارے مرد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کون اسکا شوہر ہو گا ؟ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اے ام سلمہ ! وہ عورت ان مردوں میں کسی ایک گا انتخاب کرے گی اور وہ اچھے اخلاق والے مرد کو پسند کرے گی _ اللہ تعالی سے گزارش کرے گی "اے میرے رب ! یہ مرد دنیا میں میرے ساتھ سب سے زیادہ اخلاق سے پیش آیا لہذا اسے میریے ساتھ بیاہ دیں
(طبرانی النھایہ لابن کثیرفی الفتن والملاحم الجز الثانی رقم الصفحہ 387 )❣️

جنت میں حوروں سے افضل مقام نیک صالح عورت کو حاصل ہوگا مرد کو حوریں ملیں گی تو نیک مرد کی نیک بیوی ان حوروں کی سردار ہوگی. ❣️

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے میں نے عرض کیا " اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم ! یہ فرمائیے کہ دنیا کی خاتوں افضل ہے یا جنت کی حور ؟ "
آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر وہی فضیلت حاصل ہو گی جو ابرے (باہر والا کپڑا) کو استر (اندر والا کپڑا ) پر حاصل ہوتی ہے (طبرانی مجمع الزوائد الجز ء العاشر ،رقم الصفحہ (418-417 )❣️

یہ ان انعامات کو مختصر سے بھی مختصر حصہ ہے جو جنت میں عورتوں کو عطا کیے جائیں گے جنتی عورت بیک وقت ستر جوڑے پہنے گی جو بہت عمدہ اور نفیس ہوں گے جنتی عورتیں حسن وجمال اور حسن سیرت کے اعتبار سے بے مثال ہوں گی _❣️

عورت کے اندر فطری طور پر حیا کا مادہ مرد کی نسبت زیادہ ہے اور وفاداری و محبت بھی خالص ایک کے لیے رکھتی ہے اور حسن و جمال اور زینت کو پسند کرتی ہے ان تمام باتوں کی مناسبت سے جنت میں یہ عیش کریں گی اور نیک عورتیں حوروں پر افضل ہوں گی. ❣️

19/02/2026

تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجے اس میں کوشش کی ہے مکمل معلومات دے سکوں
📖 زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات 📖

عوام، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں،سب کے لیے

💸کچھ رقوم اور ان کی زکوۃ💸

💸40 ہزار پر ایک ہزار روپے
40000 ÷ 40=1000

💸80 ہزار پر دو ہزار روپے
80000÷40=2000

💸ایک لاکھ پر ڈھائی ہزارروپے
100000÷40=2500

💸دولاکھ پر پانچ ہزارروپے
200000÷40=5000

💸تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ
300000÷40=7500

💸چارلاکھ پر دس ہزار روپے
400000÷40=10000

💸پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے
500000÷40=12500

💸دس لاکھ پر پچیس ہزارروپے
1000000÷40=25000

💸بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپے
2000000÷40=50000

💸تیس لاکھ پر پچھتر ہزارروپے
3000000÷40=75000

💸40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے
4000000÷40=100000

💸50 لاکھ پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے
5000000÷40=125000

💸ایک کروڑ پر ڈھائی لاکھ روپے
10000000÷40=250000

📝زکوۃ ان چیزوں پر واجب ہے📝

✅سونا چاندی
✅سونے چاندی کے زیورات
✅نقدی یا نقد پذیر دستاویزات
✅مال تجارت
✅بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیا پلاٹ
✅کاروبار کی نیت سے خریدی گئی تمام چیزیں
✅کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط
✅دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو
✅انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم
✅ شئیرز
✅زمین کی پیداوار
✅باہر چرنےوالےجانور

📝ان چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں📝

➖ضروریات زندگی
➖رہنے کا مکان
➖واجب الادا قرضے
➖استعمال کی گاڑیاں
➖ضرورت سے زائد سامان جو تجارت کے لیے نہ ہو
➖پہننے کے کپڑے
➖یوٹیلیٹی بلز
➖ملازمین کی تنخواہیں

🔥زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال🔥

📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃ آیت نمبر6-7)
📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہو جاتی ہے۔(طبرانی)
📌4۔’’زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم میں ہوگا۔‘‘ (کنزالعمال: ۶/۱۳۱)
📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہوں گے۔(البقرہ277)
📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)

🔴زکوٰۃ کس پر واجب ہے؟🔴

🔹ہرعاقل،بالغ،مال دارمسلمان مرد ہو
یا
عورت پر زکوٰۃ واجب ہے

🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

🔘نوٹ
سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال استعمال کرنا درست نہیں، اسے بغیر ثواب کی نیت کیےاللہ کی راہ میں صدقہ کرنا واجب ہے۔ ان سے زکوۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ۔
✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

👑سونے کی زکوٰۃ👑

💠88گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے۔(ابن ماجہ1/1448)
🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤدکتاب الزکوۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔فتح الباری جز چار صفحہ 13)

💍چاندی کی زکوٰۃ💍

💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
✅زکوٰۃ کی شرح:
💠زکوۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن ڈھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

🌾زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ🌾

زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوۃیعنی (عشر )درج ذیل تفصیل کے مطابق نکالیں:
💠مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار پر۵فیصد عشرواجب ہے۔
💠قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوۃ دسواں حصہ ہے ۔دیکھیے(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

🐪اونٹوں کی زکوٰۃ🐪

💠پانچ اونٹوں کی زکوۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

🐃بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ🐂

💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
💠40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوۃ دیں۔(ترمذی1/509)
✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

🐐بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ🐐

💠40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوۃ ہے۔
💠120 سےلےکر200تک دو بکریاں زکوۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوۃ نہیں۔

🏡کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ🏡

💠کرایہ پردیے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراس کاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ ڈھائی فیصد ہوگی۔

🚌گاڑیوں پر زکوٰۃ🚌

💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اس کے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

⛔نوٹ

گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں۔ (صحیح بخاری)

🛅 سامان تجارت پر زکوٰۃ🛅

💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

⛔نوٹ

دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اس کا چالیسواں حصہ زکوۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جو پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے۔

🏕پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ🏕

💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیے خریدا ہو اس پر زکوۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیے خریدا گیا پلاٹ پر زکوۃ نہیں۔
(سنن ابی داؤدکتاب الزکوۃ حدیث نمبر1562)

📋کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

💠ماں باپ اور اولاد کےسوا ،اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کے سوا سب زکوۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔والدین،اولاد اور بیوی پر اصل مال خرچ کریں زکوۃ نہیں۔

⛔نوٹ

(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔
🔖زکوٰۃکےمستحق لوگ
🔸1۔مساکین(حاجت مند)
🔹2۔غریب
🔸3۔حکومت کی طرف سے زکوۃوصول کرنےوالے نمائندے
🔹4۔مقروض
🔸5۔نومسلم جو غریب ہو۔
🔹6۔قیدی
🔸7۔ مجاہدین
🔹8۔مسافرجس کے پاس فی الحال نصاب نہ ہو۔ (سورۃالتوبہ60)

📚اہم سوالات📚
Q1
سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھوتری کے ہیں۔
Q2
سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجیے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
Q 3
سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو(جبکہ ساتھ میں کوئی اور قابل زکوۃ مال نہ ہو)
Q4
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
Q5
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q6
سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
Q7
سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟

جواب: فرض ہے۔
Q8
سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q9
سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q10
سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کیے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: شامل کیے جائیں گے۔
Q 11
سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
Q12
سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نہیں ہے۔
Q13
سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ہے۔
Q14
سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟
جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔
Q15
سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کرکے نفع کمائیں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
Q16
سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟
جواب: ابھی واجب نہیں، جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتوفروخت کے بعد حاصل شدہ رقم نصاب میں مل جاے گی۔
Q17
سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لیے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q18
سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟
جواب: ان کی کل موجودہ مارکیٹ ویلیو پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔
Q19
سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔
Q20
سوال: حج کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة واجب ہے۔اگر درخواست منظور ہوگئی ہے تو زکوۃ واجب نہیں۔
Q21
سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں یاہدیے کی نیت کریں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟
جواب: ادا ہوجائے گی۔
Q22
سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔
Q23
سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔
Q24
سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
Q25
سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q26
سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
Q27
سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔
Q28
سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q29
سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟
جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔
Q30
سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟
جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔
Q31
سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟
جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔
Q32
سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: لے سکتا ہے۔
Q33
سوال: غیرمسلم کوزکوۃ فطرہ اور نفلی صدقہ دےسکتے ہیں؟
جواب: غیرمسلم کو زکوۃ اور فطرہ نہیں دے سکتے۔ ہاں !نفلی صدقات دے سکتے ہیں۔
Q34
سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہےبوجہ دین کی اشاعت کے ۔

Q35
سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟
جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔
Q36
سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q37
سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟
جواب: دسواں حصہ۔یعنی دس فی صد۔
Q38
سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟
جواب: پانچ فی صد۔
Q39
سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟
جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔
Q40
سوال: رہائشی گھر، پہننے کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟
جواب: نہیں۔
Q41
سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لیے نہ ہوں؟
جواب: نہیں۔ تجارت کے لیے ہوں تب زکوۃ فرض ہے۔
Q42
سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟
جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔
Q43
سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
Q44
سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوۃ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟
جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔
Q45
سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟
جواب: ساقط ہوجائےگی۔
Q46۔

سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائی صحیح ہوگی یانہیں؟
جواب: ادائی صحیح نہیں ہوتی ۔
Q47
سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟
جواب: اختیار ہے۔
Q48
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔
Q49
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟
جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو۔
Q50
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔اور اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو.
۔
Q51
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟
جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے۔

Q52
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟
جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوئی ذریعہ بهی نہ ہو ۔
Q53

سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟
جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔
Q54
سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟
جواب: دونوں جائز ہے۔
Q55
سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائزنہیں۔
Q56
سوال: مال دار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q57
سوال: مال داربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q58۔
سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q59۔
سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q60۔
سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q61۔
سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q62
سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q63۔
سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
Q64
سوال: زکوٰۃ کی ادائی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q65
سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے۔
Q66
سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟
جواب: مکروہ تنزیہی ہے یعنی بہتر نہیں لیکن گناہ بھی نہیں۔
Q67
سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائی کے لیے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟
جواب: مکروہ نہیں۔
Q68
سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ تنزیہی ہے۔
Q69۔
سوال: اپنے رشتہ داروں کےلیے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ نہیں ہے۔
Q70
سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔

Q71

سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟
جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔
Q72

سوال: اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو اداہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: زکاة ادا نہ ہوگی۔
Q73
سوال: کیا اپنے مستحق زکاة بھائی کو زکاة کی رقم دی جا سکتی ہے؟
جواب: دی جا سکتی ہے ۔

Q74
سوال: کیا مستحق زکاة چچازاد ،ماموں زاد خالہ زاد بھائی کو یا اپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟
جواب: دے سکتے ہیں۔

Q75
سوال: زکوۃ کی ادائی کے لیےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟
جواب: مارکیٹ کی قیمت فروخت کا۔

Q76
سوال: سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟
جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔
Q77
۔
سوال: کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب: ہاں۔مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے۔
Q78
سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟
جواب: نہیں
Q79

سوال: مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ زکوۃ سے ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
Q80
سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔
جواب: نہیں۔

Q81
سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟
جواب: کرسکتا ہے۔

Q82
سوال: صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود بھی کھاسکتا ہے۔
جواب: نہیں۔

Q83
سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟
جواب: دی جاسکتی ہے۔بلکہ افضل ہے۔
Q84
سوال: زکوۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟جہاں زکوۃ دینے والا موجود ہے وہاں کی قیمت کا یا جہاں مال موجود ہے وہاں کی قیمت کا؟مثلا:مال سعودیہ میں ہو اور آدمی کراچی میں ہو۔
جواب: جس جگہ مال موجود ہے اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے۔bوعلیہ الفتوی

Q85
سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(یعنی کسی انسان کو مالک بنائے بغیر) صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔کسی غریب کو مالک بناکر دینا ضروری ہے،ورنہ زکوۃ ادا نہ ہوگی۔لہذاجو ہسپتال یاجماعت یا انجمن تملیک کا خیال نہیں کرتی انہیں زکوۃ نہیں دینی چاہیے!

Address

Gujranwala Punjab
Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar-ul-Nassr International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dar-ul-Nassr International:

Share