Shahbaz Ahmad Madni Official

Shahbaz Ahmad Madni Official دہلیز تک آگئے ہیں تو آنگن میں آجائیں ، دیکھیں بھالیں ، موافقِ مزاج کچھ پائیں تو دو چار دن کی زندگی ساتھ گزار لیں ، نہیں تو جاتے ہوئے دعا دیتے جائیں ۔

25/08/2026

حُسنِ مصطفیٰ پر مشہور حدیثِ امِ معبد ، عربی متن کے ساتھ ۔۔۔
صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ سلم ♥️

آؤ کہ مل کے ذکرِ امامِ ھُدٰی کریں ۔فقیر کی مسجد میں محفلِ پاک پر قرب و جوار کے سب احباب کو خصوصی دعوت ہے ۔
25/08/2026

آؤ کہ مل کے ذکرِ امامِ ھُدٰی کریں ۔
فقیر کی مسجد میں محفلِ پاک پر قرب و جوار کے سب احباب کو خصوصی دعوت ہے ۔

24/08/2026

مجھے ذاتی طور پر یہ انداز زیادہ پسند ہے ۔

21/08/2026

والی الجبال کیف نصبت ♥️

19/08/2026

چھ سال پرانی ایک خوبصورت یادِ میلاد ♥️
مکمل کلام کا لنک کمنٹ میں ہے ۔

♥️♥️
14/08/2026

♥️♥️

گولڑے کی زمیں کتنی مسعود ہے خطۂ جود ہےابنِ مولا علی جس میں موجود ہے خطۂ جود ہےکیا حسیں منظرِ شانِ معبود ہے خطۂ جود ہے...
13/08/2026

گولڑے کی زمیں کتنی مسعود ہے خطۂ جود ہے
ابنِ مولا علی جس میں موجود ہے خطۂ جود ہے

کیا حسیں منظرِ شانِ معبود ہے خطۂ جود ہے
ہر ایاز اس کا ہمدوشِ محمود ہے خطۂ جود ہے

اوج پایا ہے برجیس و کیوان کا مرحبا مرحبا

29 صفر المظفر، یومِ عُرس تاجدارِ گولڑہ سیدنا پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ ۔

( جشنِ آزادی ) گھر کے چُولہے کا بھی کچھ خدارا کروچڑھ گئے آج پرچم چھتوں پر مگر گھر کے چولہے کا بھی کچھ خدارا کروہے شریکِ ...
13/08/2026

( جشنِ آزادی )
گھر کے چُولہے کا بھی کچھ خدارا کرو

چڑھ گئے آج پرچم چھتوں پر مگر گھر کے چولہے کا بھی کچھ خدارا کرو
ہے شریکِ طرب جسمِ خاکی تو کیا روحِ آلود کا بھی نتھارا کرو

آج ہے جشنِ آزادیِ اہلِ دھن ، پر غریبِ وطن ہے غریبِ وطن
ہے مسلسل جو اب تک رہینِ مِحَن اس کی آزادی کا کچھ خدارا کرو

جانے کیوں چھا رہے خوف کے سائے ہیں ، لوگ آزاد دھرتی پہ گھبرائے ہیں
یہ بہاروں میں ہوکر بھی کملائے ہیں ، صاحبو! ان سے یوں نہ کنارا کرو

ہم صفیرو! ہے اپنا چمن بھی یہی ، گھر بھی اپنا یہی انجمن بھی یہی
اپنا جیون یہی اپنا مدفن یہی ، کرسکو جتنا اس کو سنوارا کرو

قال غمگین ہیں حال بے داد ہیں ، یہ بھی تسلیم ہم ایک فریاد ہیں
کچھ بھی ہیں ہم مگر پھر بھی آزاد ہیں ، جو بھی ہو سب یہیں پہ گزارا کرو

وقت اچھا بھی لیکن کبھی آئے گا ، جب غلامِ عمر کوئی آجائے گا
نہ ہو مایوس سب کچھ سنور جائے گا ، سب دعا و عمل کو نکھارا کرو

اب کے جذبات بھی کچھ ہیں بدلے ہوئے ، لفظ بھی تلخیوں کے ہاں مارے ہوئے
چارہ سازو! بھرو زخم دل کے ہرے ، ہم کو شیریں دہن پھر دوبارہ کرو

✍️ شہباز احمد مدنی
گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان
13 اگست ، 2026 ء

Address

Gujranwala

Telephone

+923266167406

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahbaz Ahmad Madni Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Shahbaz Ahmad Madni Official:

Shortcuts

Share