Deen-e-Islam

Deen-e-Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deen-e-Islam, Religious organisation, Gujaranwali.

اس پیج پر آپ کو علماء دین اسلام کے بیانات حاصل ہوں گے
مزید اسلامک سیریز قسط با قسط سینڈ کی جائیں گی (قرآن، حدیث مع ضروری مسائل شرعیہ)
پیج کو لائیک اور فالو ضرور کیجئے شکریہ ❤️

23/02/2026

نماز تراویح | 8 رکعات یا 20 رکعات |
Namaz e Taraweeh

18/02/2026
18/02/2026

Ramaz ka Chand 2026 | رمضان کا چاند 2026 |

03/01/2026

اس ویڈیو میں آپ کو پانچوں فرض نمازوں کی مکمل تعداد کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے گا۔
ہم دیکھیں گے کہ:
فجر میں کتنی رکعات ہیں ؟
ظہر میں کتنی رکعات ہیں ؟
عصر میں کتنی رکعات ہیں ؟
مغرب میں کتنی رکعات ہیں ؟
عشاء میں کتنی رکعات ہیں ؟

یہ ویڈیو نماز کے صحیح اہتمام کے لیے بہت مفید ہے اور ہر مسلمان کے لیے ضروری معلومات فراہم کرتی ہے۔
آسان اور واضح گرافک کے ساتھ وضاحت
مکمل درست معلومات اور ترتیب

🙏 ویڈیو دیکھنے کے بعد، اگر

آپ کو یہ معلومات پسند آئیں تو لائک کریں، شئیر کریں، اور سبسکرائب کرنا نہ بھولیں تاکہ آپ کو مزید اسلامی تعلیمات پر ویڈیوز ملتی رہیں۔

#نماز​ #فرض​ نماز #اسلام​ #رکعات​ #نماز​ کی وضاحت #اسلامی​ ویڈیو

10/11/2024

ڈائری (10 نومبر 2024)
اللہ تعالیٰ مجھے ایک اور رحمت (بیٹی) سے نوازا ہے اس لیے اس خوشی کے موقع پر آج کی ڈائری میں بیٹی کے عنوان پر گفتگو کی جائے گی۔

اسلام نے بیٹیوں کو بڑی عزت و عظمت اور شان و شوکت سے نوازا ہے، ان کا وقار بلند کیا ہے، انہیں کئی شانیں دی گئیں ہیں، مختلف احادیث کا مفہوم ہے۔۔۔۔۔
بیٹی اللہ کی رحمت،
باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک،
گھر کی رونق،
ماں کاسکون،
بھائیوں کی لاڈلی،
ننھیال اور ددھیال کی شہزادی،
اپنے کفالت کرنے والوں کو جہنم سے بچانے والی،
انہیں جنت دلانے والی،
فرشتوں کی طرف سے سلامتی کی دعائیں پانے کا ذریعہ، جنت کی بشارت،
بیٹی کی فضیلت پر چند مستند احادیث ذکر کر رہا ہوں ملاحظہ فرمائیں۔

۔عن أنس بن مالك رضي الله عنه: «مَنْ عَالَ جَارِيَتَين حتَّى تَبلُغَا جاء يَومَ القِيَامَة أَنَا وَهُو وضَمَّ أَصَابِعَه.
ترجمہ: انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو لڑکیوں کی پرورش وتربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ (یہ کہہ کر) آپ خاتم النبیین ﷺ نے اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا لیا“۔يعني ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے۔
(صحيح مسلم ،باب فضل الإحسان إلى البنات)

عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلّى اللهُ عَلَيهِ وَسَلَّم قَالَ: "لاَ يَكُونُ لأَحَدِكُمْ ثَلاَثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلاَثُ أَخَوَاتٍ فَيُحْسِنُ إِلَيْهِنَّ إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ".

ترجمه:ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا:''تم میں سے کسی کے پاس تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو جنت میں ضرور داخل ہوگا''۔
(سنن الترمذي،باب ما جاء في النفقة على البنات والأخوات)

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلّى اللهُ عَلَيهِ وَسَلَّم: "مَنِ ابْتُلِيَ بِشَيْئٍ مِنَ الْبَنَاتِ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ".

ترجمه:حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا:'' جو شخص لڑکیوں کی پرورش سے دوچار ہو، پھر ان کی پرورش سے آنے والی مصیبتوں پر صبر کرے تو یہ سب لڑکیاں اس کے لیے جہنم سے آڑ بنیں گی ''۔
(سنن الترمذي،باب ما جاء في النفقة على البنات والأخوات)

مذکورہ روایات میں بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنے ،ان سے حسن سلوك کرنے،اور ان کی پرورش سے آنے والے مصائب پر صبر کرنے پر تین انعامات وفضائل کاذکر ہوا ہے:

(۱) قیامت کے روز نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت
(۲) دخول جنت کا سبب
(۳) آگ سے بچاؤ کا سبب

الحمدللہ میری دو بیٹیاں ہیں۔ پہلی بیٹی کی پیدائش پر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوے ساتویں دن اس کا عقیقہ کیا اور اس کا نام رکھا( عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی، ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے اپنی پہلی بیٹی کا نام حفصہ رکھا )اور ان شاءاللہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے ساتویں دن دیگر سنتیں ادا کرتے ہوئے ان شاءاللہ اس کا نام سمیہ اسلام کی پہلی شہیدہ 🌹سمیہ🌹 رضی اللہ عنہا کی نسبت سے رکھوں گا۔

ہم سب مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دینی ماحول سے وابستہ رہے تاکہ دینی معلومات سے لبریز ہوں، برائیوں سے محفوظ رہنے کا ذہن بنے ، زمانۂ جاہلیت کی طرح بیٹیوں کو برا نہ سمجھیں ، بیٹیاں تو دلوں کا قرار ہے، آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
اولاد نرینہ (بیٹا) ہو یا مادینہ(بیٹی) ہر حالت میں اللہ کی نعمت و رحمت ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بے اولادوں کو صالح اولاد عطا فرمائے آمین 🌹 اور ہمیں اولاد کی نعمت ملنے پر شکر ادا کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 🌹

از قلم: حافظ محمد عثمان شیرازی

پوسٹ پڑھنے والے احباب سے گزارش ہے کہ اسی طرح کی اچھی اچھی معلومات حاصل کرنے کے لیے فالو کیجئے شکریہ ❤️

08/11/2024

ڈائری (7 نومبر 2024)
درس نظامی کی تعلیم میں عربی ادب اور مسلم و غیر مسلم عربی شعراء کا اچھا خاصہ ذکر ہے جو بطور نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ سال 2011ء میں سبع معلقات اور متنبی پڑھتے ہوئے استاد محترم سے سوال کیا کہ وہ اشعار جو کفار، نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو (توہین،گستاخی) کے لیے لکھتے تھے وہ کہیں تحریری طور پر نظر نہیں آتے، ان اشعار پر مشتمل کسی کتاب کا کبھی نہیں سنا؟؟؟؟
استادِ محترم محمود خان صاحب افغانی کے تفصیلی جواب کو مختصر آج کی ڈائری کا حصہ بنا رہا ہوں۔

کفار مکہ نے بہت سے اشعار لکھے جن میں حضور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی کوشش کی گئی۔
لیکن وہ اشعار ہم تک نہیں پہنچے کیونکہ
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے وہ اشعار نہ ہی یاد کیے، نہ تحریر کیے اور نہ ہی تابعین کو سبقاً پڑھائے اس طرح وہ سارے اشعار فنا ہو گئے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مستند کتاب میں اس گستاخانہ مواد کا ذکر نہیں ملتا۔
کفار صبح اول سے لے کر اب تک نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی ہی کرتے آئے ہیں اور یہ سلسلہ روز حساب تک چلتا رہے گا۔ اس گستاخانہ سلسلے کے دوران جہاں ہماری بہت سی زمہ داریاں ہیں ان میں ایک زمہ داری جس پر ہمارا مکمل اختیار بھی ہے وہ فلفور کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کل یہ دیکھنے میں آرہا ھے کہ
گستاخانہ مواد کو کفار سے زیادہ مسلمان پھیلا رہے ہیں اور وہ یوں کہ کفار ایک گستاخانہ خاکہ یا تصویر بناتے ہیں اور اوپر لکھ دیتے ہیں کہ
(لکھنے یا بنانے والے پر لعنت بھیج کر شیئر کریں)
اب کفار کا کام ختم ہو جاتا ہے
اور مسلمانوں کا کام شروع ہو جاتا ہےاس کے بعد مسلمان، کفار پر لعنت بھیجنے اور محبت رسول کے چکر میں ایسے شروع ہوتے ہیں کہ پوری دنیا تک یہ گستاخانہ مواد پہنچ جاتا ہے۔ ایسا لگ رہا ہوتا ہے جیسے سوشل میڈیا کے تمام اکائونٹس کفار پر لعنت بھیجنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔اور بہت سے اکائونٹس غیر مسلم نے خود بنا رکھے ہوتے ہیں گستاخانہ مواد کو شیئر کرنے کے لیے

میرا خیال ہے کہ اسلاف (صحابہ و تابعین) کا طریقہ اپنایا جائے،
کوئی بھی گستاخانہ مواد ، خاکہ ،تصویر یا کسی فلم کا ٹکرا
یا کوئی ایسی چیز آپ تک پہنچے !!!
تو آپ خود اپنے ایمان کی حفاظت کرتے ہوئے ۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تابعین کرام رحمۃ اللہ علیہم کے راستے پر چلیں ۔
بغیر دیکھے،
بغیر کسی کو شیئر کیے،
فوراً اسے ڈیلیٹ کر دیں۔
لعنتی تو لعنتی ہی ہے
اس کو لعنت بھیجنے سے کیا فرق پڑے گا ؟؟؟ وہ اس کی سزا دنیا اور آخرت میں ضرور پائے گا۔
البتہ ہماری بیوقوفی کی وجہ سے گستاخانہ مواد کی پوری دنیا میں تشہير ہو جاتی ہے اور
کفار کا مقصد پورا ہو جاتا ہے ۔

پوسٹ پڑھنے والے دوستوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد آگے بیان کرنے، مزید شیئر کرنے کی بجائے اسے ڈیلیڈ کردیں
تاکہ گستاخانہ مواد کی تشہير رک جائے اور کفار کا مقصد ناکام ہو جائے ۔

از قلم حافظ محمد عثمان شیرازی

نوٹ: پوسٹ پڑھنے والے افراد اختلاف کا حق رکھتے ہیں شکریہ 💓
پیج فالو ضرور کیجئے شکریہ ❤️❤️❤️❤️❤️

05/04/2021

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکواۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال، اتنی معمولی رقم یعنی چالیس روپے میں سے صرف ایک روپیہ.. اور فائدے کتنے زیادہ.. اجر کتنا زیادہ.. برکت کتنی زیادہ!!

Address

Gujaranwali
52250

Telephone

+923026690421

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen-e-Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share