31/01/2025
اسلام اباد
گلگت بلتستان میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر، مختلف سیاسی حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کے بعد دینی مشاورتی کونسل گلگت بلتستان کا اجلاس زیر صدارت مولانا خلیل احمد قاسمی، امیر دینی مشاوررتی کونسل، منعقد ہوا۔
اجلاس میں اراکین نے جی بی کی معروضی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی، اور مختلف مساٸل کے حل پر بات چیت کی
کونسل نے متفقہ طور پر اس بات پر پر سوالیہ نشان اٹھایا کہ گلگت بلتستان میں شدت پسندی اور مقدسات کی اہانت کا سلسلہ اصلا شروع کہاں سے ہوا؟
کونسل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ،کہ متعدد بار مقدسات کی اہانت اور توہین امیز کلمات کے کہنے کے بعد ، حکومت نے شر اور فساد پھیلانے والوں کی بیخ کنی نہیں کی جس کی وجہ سے اس سلسلے کو قوت ملی۔اراکین نے اظہار کیا کہ اگر کہیں سے بھی اصحاب و اہلبیت اور اٸمہ کرام کی شان میں گستاخی ہونے کی صورت میں حکومت اپنی رٹ قاٸم کرکے شرپسندوں کا قلعہ قمع کرلیتی تو اج جی بی میں یہ کشیدگی نہ دیکھنا پڑتی
کونسل نے اس بات کا واضح اظہار کیا، کہ مسالک کے مابین تفریق اور شر پھیلانے کے باعث بننے والے بیانیوں کی سرکوبی کیلۓ وفاقی سطح پر پلیٹ فارمز موجود ہیں، حکومت جی بی اگر ان پلیٹ فارمز کو جی بی تک وسیع کرتی تو اج جانبین کے ذمہ داران کے پاس مساٸل کے حل کیلۓ مشترکہ پلیٹ فارم ہوتا
اس سلسلے میں جی بی حکومت کی عدم توجہ اس بات پر دلالت کرتی ہے، کہ موجودہ حالات کے پیچھے شایدحکومت کا اپنا کوٸی مقصدہوگا
کونسل نے اہلسنت والجماعت کے عقیدے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا، کہ اگر چہ اہلسنت کا امام مہدی کے بارے میں عقیدہ دیگر مسالک سے مختلف ہے، لیکن اہلسنت کا عقیدہ کسی طور کسی شخصیت کو گالی دینے پر مجبور نہیں کرتا، جمیع اہلسنت کا عقیدہ دیگر مسالک سے قطعا مختلف ہونے کے باجود اہلسنت کے ہاں کسی کو بھی برا بھلا کہنے کی اجازت نہیں ہے
کونسل نے عوام سے مطالبہ کیا کہ عوام دونوں جانب سے ان عناصر کی بیخ کنی کریں، جس سے شر پھیلتا ہو، اس سے قبل اگر کسی جرم پر عوام اپنے ہی رہنماٶں کا احتساب کرتی تو کسی دوسرے کو ہمت نہ ہوتی
کونسل نے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت اس بنیاد کی تلاش کرے، جہاں سے مقدسات کی اہانت کا سلسلہ چل پڑا،حکومت اگر اس بنیاد کو گرادے گی تو یہ سلسلہ تھم سکے گا وگرنہ حکومت کی رٹ اگر کمزور رہی تو یہ لامتناہی سلسلہ چلتا رہے گا
شعبہ نشرو اشاعت دینی مشاورتی کونسل جی بی