29/08/2026
علامہ مرحوم ایک حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی’ اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے پر زور
دیتے رہے اور اس بات پر متفکر تھے کہ اگر آئین و قانون کو بالادستی حاصل نہ ہوسکی تو ملک شرپسندوں اورفرقہ پرستوں کے ہاتھوں تباہی کی طرف چلاجائے گا۔ ان کی دوراندیشی اور وسیع سوچ آج بھی مشعل راہ ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ کی 42ویں برسی پر پیغام