Sakarkoi youth

Directions

Sakarkoi youth اسکارکوئ یوتھ کی طرف سے متفقہ طور چلایا جانے والا پیج ہ?

03/10/2026

کونوداس تا سکارکوئی روڈ — 3 کلومیٹر، کئی سال سے نامکمل!

ابتدائی تختی پر سڑک کی ابتدائی تاریخ بھی درج ہے، مگر افسوس کہ اتنے سال گزرنے کے باوجود صرف 3 کلومیٹر سڑک مکمل نہیں ہو سکی۔ یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، جبکہ کونوداس اور سکارکوئی کی عوام کی خاموشی بھی لمحۂ فکریہ ہے۔

سکارکوئی روڈ پر کرپشن بے نقاب۔سکارکوئی روڈ: ٹھیکیدار کی غفلت سے روڈ دھنس گیا، GDA کی پائپ لائن بیچ سڑک میں بچھا کر عوام ...
13/05/2026

سکارکوئی روڈ پر کرپشن بے نقاب۔
سکارکوئی روڈ: ٹھیکیدار کی غفلت سے روڈ دھنس گیا، GDA کی پائپ لائن بیچ سڑک میں بچھا کر عوام کی جان خطرے میں ڈال دی۔
سکارکوئی روڈ پر ہونے والا ترقیاتی کام عوام کے لیے عذاب بن گیا۔ GDA کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائن کو روڈ کے سینٹر میں ڈالنے کے باعث پائپ پھٹ گئی اور سڑک کا بڑا حصہ دھنس گیا۔ روڈ پر گہرا گڑھا بن گیا ہے جس میں پانی بھر چکا ہے اور عوام نے مجبوراً پتھر رکھ کر راستہ بند کیا ہوا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق، روڈ بنانے سے پہلے ہی ٹھیکیدار کو بارہا آگاہ کیا گیا تھا کہ پائپ لائن، بجلی کے پول، گیس لائن کو ہمیشہ روڈ کے سائیڈ پر رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی نقصان نہ ہو۔ لیکن ٹھیکیدار نے ایک نہ سنی اور تمام اصولوں کو پامال کر کے پائپ لائن روڈ کے بیچ میں بچھا دی۔

ٹھیکیدار نے مرکز کالونی میں جو نالی بنائی ہے وہ بھی غیر معیاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش یا سیلابی پانی آتے ہی نالی بھر جائے گی۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ نالی کے اندر ہی بجلی کا پول نصب کر دیا گیا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری، ڈی سی، اے سی، نیب آفیسر جلد از جلد نوٹ

سکا رکوئی کو فری ٹرانسپورٹ سے محروم رکھنا سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، مولانا عطاء اللہ ثاقب گلگت۔(نیوز ڈیسک) مولانا عطاء ال...
10/04/2026

سکا رکوئی کو فری ٹرانسپورٹ سے محروم رکھنا سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، مولانا عطاء اللہ ثاقب
گلگت۔
(نیوز ڈیسک) مولانا عطاء اللہ ثاقب ( نائب جامع مسجد گلگت ) نے حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں مبینہ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں گلگت شہر میں حکومت کی جانب سے حالیہ فری ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکارکوئی کے اہم راستوں اور علاقوں کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم رکھنا غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت کی جانب سے چند مخصوص علاقوں کو نوازنا اور باقی شہر کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ "فری ٹرانسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار محدود ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے طلبہ، دیہاڑی دار طبقے اور سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔"
مولانا عطاء اللہ ثاقب نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس امتیازی پالیسی کا خاتمہ کرے اور سکار کوئی تا گلگت شہر کے لئے بلا امتیاز فری ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام کے سفری مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ اپنے حق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگزشتہ رات محلہ ہمارے محلے کے سرکردہ رہنما حاجی جمعہ خان کی  انتقال کی خبر سن ...
05/03/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گزشتہ رات محلہ ہمارے محلے کے سرکردہ رہنما حاجی جمعہ خان کی انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ وہ نہایت شریف النفس، خوش اخلاق اور اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے۔

ان کی زندگی خدمت، محبت اور خلوص کی روشن مثال تھی علاقہ سکارکوٸی کیلۓ ان کی بے شمار خدمات تھی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

آج مورخہ 12مارچ کو چیف سیکیٹری گلگت بلتستان سے چئیرمین علما بورڈ سکارکوئی مفتی زاہد اقبال صاحب کی سربراہی میں ملاقات ہوئ...
12/03/2025

آج مورخہ 12مارچ کو چیف سیکیٹری گلگت بلتستان سے چئیرمین علما بورڈ سکارکوئی مفتی زاہد اقبال صاحب کی سربراہی میں ملاقات ہوئی
جس میں علما بورڈ کے ممبران اور ولیج کمیٹی سکارکوئی کے ممبران پر مشتمل وفد نے سکارکوئی روڈ پر درپیش مسائل اور سکولوں میں ٹیچرز اور متاثرین روڈ جن کو کمپنسیشن میں تاخیر ہوئی اس حوالے سے بات چیت کی اور پی سی ون ریوائز کا چیف سیکیٹری صاحب کو تاقید کی اور اس مسلے کو حل کرنے کو کہا گیا
جس پر چیف سکیٹری صاحب نے ان مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا اور جلد از جلد کاروائی کرنے کاحکم صادر کیا
جس پر سکارکوئی کے وفد نے چیف سیکیٹری صاحب کا شکریہ ادا کیا

27/12/2024

تمام عالمِ اسلام کو مبارک ہو ۔
آج سکارکوئ مسجد عائشہ صدیقہ میں ایک چائنیز آفیسر نے مولانا عطاء اللہ ثاقب کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا ۔

فرزند سکارکوئ اسامہ ملک ، حسین ملک اور ان کی بہن عائشہ ملک کو یوٹیوب کی طرف سے گولڈن بٹن ملنے پر سکارکوئ یوتھ کی طرف سے ...
21/11/2024

فرزند سکارکوئ اسامہ ملک ، حسین ملک اور ان کی بہن عائشہ ملک کو یوٹیوب کی طرف سے گولڈن بٹن ملنے پر سکارکوئ یوتھ کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

سکارکوئی ویلیج کمیٹی اور یوتھ کی محنت رنگ لے آئی۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے سکارکوئی منظور شدہ روڑ کو محکمانہ کاروائیوں کی نظر لگ...
04/08/2023

سکارکوئی ویلیج کمیٹی اور یوتھ کی محنت رنگ لے آئی۔
گزشتہ آٹھ ماہ سے سکارکوئی منظور شدہ روڑ کو محکمانہ کاروائیوں کی نظر لگ گئی تھی۔
ہم سکارکوئی یوتھ کی طرف سے جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق صاحب ، مولانا سلطان رئیس صاحب اور ارسلان حمید صاحب کے مشکور ہیں ۔
جن کی محنت اور زاتی کاوشوں سے سکارکوئی روڑ کاکام اب جلد شروع ہوگا۔
ہم اہلیان سکارکوئی ان تمام سیاسی و مذہبی نمائندوں کے مشکور ہے جنہوں نےدھرنوں سے لیکر سکارکوئی روڑ کی منظور تک اہلیان سکارکوئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
منجانب۔ سکارکوئ یوتھ

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sakarkoi youth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share