Labaik Ya Hussain Labaik Ya Rasool Allah Mola Ali as

Labaik Ya Hussain Labaik Ya Rasool Allah Mola Ali as Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Labaik Ya Hussain Labaik Ya Rasool Allah Mola Ali as, Religious organisation, Village Ramzan Bhatti, Garhi Khairo.

17/06/2026
16/03/2026

اللہ پاک اسرائیل اور امریکہ کو ذلیل اور خوار کرے گا

پاکستان میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے کے المناک واقعہ پر تعزیت و ہمدردی کا پیغام بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْ...
07/02/2026

پاکستان میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے کے المناک واقعہ پر تعزیت و ہمدردی کا پیغام

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

🚩’’اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ‘‘🏴

پاکستان میں نماز جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دردناک اور سنگدلانہ دھماکے کی خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئی، جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ہر آزاد انسان کے دل کو دکھی کرتا ہے اور ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی سرحد نہیں اور یہ امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن ہے۔

ہم اس عظیم مصیبت پر پاکستانی قوم، متاثرہ خاندان، علماء کرام اور مؤمنین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ نیز اس مظلومانہ واقعے کے شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے بارگاہِ الٰہی سے شفائے عاجلہ کی دعاگو ہیں۔

نمازیوں پر حملہ، اور وہ بھی اللہ کے گھر میں اور جمعہ کے دن، اس بات کی واضح علامت ہے کہ اس جرم کے مرتکبین ہر انسانی اور اسلامی قدر سے کوسوں دور ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی قوم کا صبر و استقلال، ہمیشہ کی طرح، ان فتنوں کو ناکام بنا دے گا۔

ان مشکل لمحات میں ہم خود کو ملک عزیز پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تکفیری و دہشت گرد گروہوں کے خلاف اتحاد، ہوشیاری اور مشترکہ مقابلے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اس کے لئے امت مسلمہ کی امن و سکون کے لیے تمام مسلم ممالک اور قوموں کا اتفاق و تعاون ضروری ہے۔

ہم خدائے رحمان سے دعا گو ہیں کہ وہ پاکستانی عوام پر اپنی رحمت و سکون کا سایہ عطا فرمائے اور اس عزیز سرزمین کو انسانیت کے دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰی

شیخ ایوب برہانی
مقدسہ قم
17 شعبان المعظم 1447 ہجری

Address

Village Ramzan Bhatti
Garhi Khairo

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Labaik Ya Hussain Labaik Ya Rasool Allah Mola Ali as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share