31/01/2026
🔑 COME TO SALAH - COME TO SUCCESS
✨نماز سیریز قسط نمبر 14 ✨
⚜️ نماز میں خشوع و خضوع کیسے پیدا کریں؟
🔸 سجدہ
سجدے میں انسان اللہ کی برتری کو تسلیم کرتا ہے کہ بس اللہ ہی رب ہے اور بس وہی ہے جس کے آگے جھکنا ہے اور سجدہ کرنا ہے انسان اپنی انا کا سر قلم کرتے ہوے اور خود کو حقیر جانتے ہوے اللہ کو واحد لا شریک مانتے ہوں سجدے میں گرتا ہے اور بےشک سجدے میں بےحد سکون ملتا ہے کہ اٹھنے کا دل ہی نہیں کرتا..
کبھی مجھے لگتا ہے کہ میری ابھی جان قبض ہونے لگی ہے اور میں اٹھوں گی نہیں اب سجدے سے، واللہ بہت خوبصورت احساس ہے سجدے کا♡♡♡
پھر بہت دعائیں مانگیں۔۔۔ مسنون دعائیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائیں۔۔۔ کیونکہ اللہ سجدے میں دعا قبول کرتے ہیں اس وقت دل سے احساس ہوتا ہے ک اللہ اتنے قریب ہے میری دعا سن رہے ہیں پھر میں یقین کے ساتھ دعائیں مانگتی۔۔۔کبھی اللہ کی محبت، کبھی تقوی، کبھی ہدایت، کبھی بے نیازی، کبھی صالح ساتھی، کبھی اللہ کا دیدار کبھی جنت، کبھی گناہوں کی معافی (مسنون دعاؤں کے ذریعے)۔۔
غرض لسٹ ہوتی ہے گویا۔۔اور پھر میں سجدے میں جو بھی مانگتی میرے اللہ وہ ضرور دیتے ہیں۔۔
🔸سجدے سے اٹھ کر اللہ اکبر کہنا
سجدے سے اٹھنے پر پھر سے اللہ اکبر اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ اللہ جھکنے سے پہلے بھی آپکو بڑا مانا ہے جھکنے کے بعد بھی۔۔۔
پھر رب اغفرلی ،رب اغفرلی کہ اے میرے مجھے بخش دے اے میرے رب مجھے بخش دے۔۔
اللہ ہمیں اپنے لیے خالص کر کے صحیح معنوں میں عبادت کرنے والا بنا دے۔ آمین۔۔