Tehreek E Aehle Sunnat Pakistan

Tehreek E Aehle Sunnat Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tehreek E Aehle Sunnat Pakistan, Religious organisation, Sunni Razvi Jamia Masjid Jhang Bazar , آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان Faisalabad, Faisalabad.

تاریخ گواہ ہے کہ ہر انقلاب میں نوجوان طبقہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوجوانوں میں کام کرنے کا جذبہ اور انقلاب لانے کی امنگ ہوتی ہے۔ یہ مضبوط عزم اور بلند حوصلہ ہوتے ہیں ان کی رگوں میں گرم خون اور سمندر کی سی طغیانی ہوتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ان کی قابلیت و ذہنی صلاحیتیں انہیں حالات کا رخ موڑ دینے، مشکلات جھیلنے اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ ساتھ وقت اور جان و مال کی قربانی دینے کا ذہن اور حوصلہ عطا کرتی ہی

ں اور ان کو وقتاً فوقتاً اس کے لئے ابھارتی رہتی ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ حق گوئی اور بے باکی کے جذبات کمزور پڑتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح ذہنی صلاحیتیں بھی زوال پذیر ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔اسی لئے نوجوانوں کو قیادت کا اہل سمجھا جاتا ہے۔
اسلامی انقلاب کی تاریخ بتاتی ہے کہ فرعون جیسے ظالم و جابر نوجوان کے خلاف موسیٰ علیہ السلام کی دعوت پر ’’لبیک‘‘ کہنے والے چند نوجوان ہی تھے جنہوں نے مصائب کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علم حق بلند کیا۔ حضورﷺ کی دعوت پر ایمان لانے والوں میں سے بھی اکثر نوجوان ہی تھے۔ اولین ایمان لانے والوں میں سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کی عمر تقریبا 37 سال تھی۔ عمر فاروق اور عبدالرحمان بن عوف رضی اﷲ عنہما کی عمر 30 سے 32 سال تھی۔ چند کے علاوہ باقی تمام صحابہ کرام 30 سال سے کم عمر والے تھے۔ حضرت علی کرم اﷲ وجہ آٹھ سے دس سال کی عمر میں ایمان لائے۔ غزوات میں آپ نے شجاعت و بہادری کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ حیدر کرار اور اسد اﷲ (اﷲ کا شیر) کے خطابات سے نوازے گئے۔ عشرہ مبشرہ میں سے حضرت زبیر رضی اﷲ عنہ سولہ سال کی عمر میں ایمان لائے۔ شجاعت و بہادری کایہ عالم تھا کہ غزوہ بدر میں اتنی جرأت سے لڑے کہ آپ کی تلوار میں دندانے پڑ گئے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہ انیس سال کی عمر میں ایمان لائے، جذبہ ایمانی کا عالم یہ تھا کہ جب اپنے لشکر کے ہمراہ مدائن کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دریائے دجلہ عبور کیا تو کفار ہیبت زدہ ہوگئے۔ آپ اپنی شجاعت و جنگی مہارت کے سبب عراق و ایران کے فاتح کہلائے۔ عشرہ مبشرہ میں سے حضرت طلحہ رضی اﷲ عنہ کی عمر قبول اسلام کے وقت 25 سال تھی جبکہ ابو عبیدہ بن جراح اور سعید بن زید رضی اﷲ عنہما کی عمریں 30 سال سے کم تھیں۔ اسی طرح اسلامی حکومت کے سنہرے نام سلطان محمود غزنوی، صلاح الدین ایوبی، محمد بن قاسم وغیرہ مجاہدین ناموس مصطفیﷺ نور الدین زنگی، غازی علم الدین شہید، غازی عبدالقیوم شہید سب نوجوان اسی طرح تحریک پاکستان کا مطالعہ کیا جائے تو وہاں بھی مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی رحمتہ اﷲ علیہ جیسے دلیر اور بے باک رہنما کی قیادت میں نوجوانوں کی قربانیاں اور کاوشیں نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔ الغرض جن لوگوں نے دین و ملت اور وطن کے لئے قربانیاں دیں، ان عاشقان رسول میں سے اکثر نوجوان ہی تھے۔ مگر افسوس… کہ ایسا عظیم الشان اور تابناک ماضی رکھنے کے باوجود کہ جس کی حیثیت صرف تاریخ کے سنہرے حروف کی ہی نہیں بلکہ ایسا ماضی جس پر ہماری آئندہ نسلیں بھی فخر کریں گی، جب ہر نیا سورج اسلام کی نئی فتوحات اور کامیابی کی خوشخبری لاتا تھا۔ اس کی ریاست میں کوئی بھوکا پیاسا نہ رہتا تھا اور کوئی جان ناحق قتل نہ ہوتی تھی۔
ہمارا آج کا نوجوان دین کی تعلیمات سے دور ہوتا چلا گیا۔ اس نے اﷲ عزوجل اور اس کے رسولﷺ کے احکامات اور اپنے آقا و مولیٰﷺ کی سنت کو بھی بھلا دیا۔ اسے دنیاداری اور فیشن پرستی نے آگھیرا۔ علاقائیت و صوبائیت، لسانیت و فرقہ واریت، شدت پسندی و سیکولر ازم کی بنیاد پر بے دین قوتوں اور ملک دشمنوں نے اسے تقسیم کردیا۔ کہیں بے دردی سے اس کا خون بہایاجارہاہے اور کسی کے اشاروں پر یہ بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے۔
فی زمانہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے جذبات اور ذہنوں کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے۔ ان کو اﷲ عزوجل اور اس کے پیارے حبیبﷺ کی اطاعت کا ذہن دیا جائے۔ محبت مصطفیﷺ کی شمع کو ان کے دلوں میں فروزاں کرکے عظمت صحابہ اور تعظیم اہل بیت کا درس دیا جائے تاکہ یہ نوجوان سنت رسولﷺ کو اپنا نصب العین بنا کر علاقائیت و لسانیت، صوبائیت و فرقہ واریت، شدت پسندی و دہشت گردی کے بتوں کو اپنے قدموں تلے روند کر اسلام کے سچے اور وفادار سپاہی بن جائیں۔

26/08/2026
25/08/2026

زیر صدارت صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی قادری زیر قیادت متولی آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان و مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ سالانہ جلوس جشن عید الامیلاد النبی ؐ بروز بدھ 26 اگست 2026ء صبح ٹھیک 9 بجے مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار فیصل آباد آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان سے نکالا جائے گا

روٹ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار سجادہ نشین آستانہ عا...
12/08/2026

روٹ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی سے سی پی او فیصل آباد محمد تنویر حسین ،ایس پی لائلپور ٹائون محمد عابد ظفر حسین ،ودیگر افسران ملاقات کررہے ہیں اور روٹ چیک کررہے ہیں

12/08/2026
09/08/2026

عرس اعلی حضرت امام الشاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ 92 نیوز

متولی مرکزی سنی رضوی جامع مسجد و آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پیر زادہ محمد علی حیدر قادری کی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ ...
29/07/2026

متولی مرکزی سنی رضوی جامع مسجد و آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پیر زادہ محمد علی حیدر قادری کی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ آمد مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم ہزاروی کے مزار پر حاضری دی
مفتی صاحب کے برادر اصغر مولانا عبد الرحیم مرحوم کے وصال پر ملال پر فاتحہ خوانی اور صاحبزادہ غلام مرتضیٰ ہزاروی صاحب سے اظہارِ تعزیت کی
ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی

تحریک اہلسنت راولپنڈی کے زیر انتظام
28/07/2026

تحریک اہلسنت راولپنڈی کے زیر انتظام

Address

Sunni Razvi Jamia Masjid Jhang Bazar , آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان Faisalabad
Faisalabad
46300

Telephone

92412642269

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek E Aehle Sunnat Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Tehreek E Aehle Sunnat Pakistan:

Shortcuts

Share