Markazi Ulema Council

Markazi Ulema Council Embrace Enlightenment! Scholars Welcome You to Markazi Ulema Council Pakistan's page!

جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید کی فیصل آباد آمدڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر صاحب سے ملاقات ...
23/05/2026

جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید کی فیصل آباد آمد
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر صاحب سے ملاقات صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، حافظ سعد عبید بھی ہمراہ تھے۔

امیدوار برائے صدارت 2027 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد اظہر حنیف خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی چئیر مین مرکزی علماءکونسل ...
22/05/2026

امیدوار برائے صدارت 2027 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد اظہر حنیف خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی چئیر مین مرکزی علماءکونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات
انظر نعیم مفتی ،کلیم عثمان ایڈووکیٹ ،رانا فواد علی ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے
اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی صاحب نے ان کے لیے خصوصی دعا کروائی
شعبہ اطلاعات و نشریات مرکزی علماءکونسل پاکستان

22/05/2026
22/05/2026
عوام الناس عشرۂ ذی الحج اور عید الاضحی کے موقع پر اتحاد و اتفاق اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ چیئرمین مرکزی علماء...
22/05/2026

عوام الناس عشرۂ ذی الحج اور عید الاضحی کے موقع پر اتحاد و اتفاق اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے عیدالاضحی اور عشرۂ ذی الحج کی آمد کے موقع پر جمعہ کے اجتماع میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد امت کا عملی نمونہ بن کر اقوام عالم کو اسلام کا اعتدال پسند پیغام پہنچائے۔ ذی الحج کا پہلا عشرہ اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کو اجاگر کرنے اور رب العزت کی رحمت اور برکتوں کو سمیٹنے کا عشرہ ہے۔ اس عشرہ میں توبہ و استغفار،رجوع الی اللہ اور قربانی کا جذبہ بارگاہ الٰہی میں انتہائی مقبول ہے۔ عیدالاضحی ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر ملک بھر میں اتحاد، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن یا شر پسند عناصر ہماری وحدت کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ عید کے پرمسرت ایام کو امن، محبت اور رواداری کے ساتھ منایا جائے۔ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ صفائی ستھرائی نضافت اور صفائی نصف ایمان ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ماحول کو پاکیزہ رکھنا ہم سب کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو سٹرکوں، گلیوں، یا کھلے مقامات پر پھینکنے کی بجائے ستھرا پنجاب فیصل آباد کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب ویجن کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور بالخصوص علماء کرام بھر پور کردار ادا کریں۔ کوڑا کرکٹ اور قربانی کے جانوروں کے فضلا جات مخصوص کردہ مقامات اور کوڑے دانوں میں ہی ڈالیں۔ اپنے اردگرد صفائی برقرار رکھیں۔ گندگی اور غلاظت پھیلانے سے گریز کریں تاکہ ہم ایک صحت مند صاف ستھرا ماحول برقرار رکھ سکیں۔جمعہ کے اجتماع میں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد اکر انصاری صاحب سمیت کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت اجتماع کے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
محمد عبداللہ سیکرٹری اطلاعات

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ضلعی ممبران امن کمیٹی اور علماء کرام کے ساتھ اہم ملاقات۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن فی...
21/05/2026

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ضلعی ممبران امن کمیٹی اور علماء کرام کے ساتھ اہم ملاقات۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد عمران احمد ملک اور ایس پی لائل پور ڈویژن عابد ظفر بھی ہمراہ تھے۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممبران امن کمیٹی اور صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی بھی شرکت۔
شعبہ اطلاعات ونشریات مرکزی علماء کونسل پاکستان

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں صاحبہ کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا صاحب، سی پی ا...
20/05/2026

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں صاحبہ کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا صاحب، سی پی او، ڈی پی اوز اور ڈویژنل امن کمیٹی فیصل آباد میں شامل علماء ممبران اور صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی صاحب کی شرکت۔
شعبہ اطلاعات ونشریات مرکزی علماء کونسل پاکستان

جامعہ قاسمیہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس زیر صدارت مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاس...
20/05/2026

جامعہ قاسمیہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس زیر صدارت مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی صاحب کے منعقد ہوا جس میں نائب مہتمم صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی صاحب،شیخ الحدیث مولانا منظور احمد صاحب، شیخ الحدیث مولانا سلیم نواز صاحب، شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی صاحب، شیخ الحدیث مولانا رب نواز صاحب، حضرت مولانا عبدالواحد قاسمی صاحب، حضرت مولانا عمر فاروق صاحب، حضرت مولانا عمار صاحب،حضرت مولانا عرب شہزاد صاحب، ناظم حفیظ الرحمن صاحب، ماسٹر نثار احمد صاحب نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوال سے لیکر ذی الحج تک تعلیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور 21 مئی 2026 بروزجمعرات کی صبح اب تک کی تعلیم کا امتحان لے کر21 مئی تا5جون2026 تک شعبہ حفظ و کتب میں عیدالاضحی کی چھٹیاں ہوں گی۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان میں امن و استحکام اور جامعہ کے تمام معاونین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

حافط محمد امجد (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ ن) کی رہائش گاہ پر دعوت ظہرانہ • مول...
19/05/2026

حافط محمد امجد (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ ن) کی رہائش گاہ پر دعوت ظہرانہ
• مولانا امداد الحسن نعمانی (خطیبِ برطانیہ و ڈائریکٹر ختمِ نبوت سینٹر برمنگھم)
• صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی (چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان)
• علامہ محمد شاہ نواز فاروقی (جنرل سیکرٹری مرکزی علماء کونسل پاکستان)
• علامہ شبیر احمد عثمانی (ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی علماء کونسل پاکستان)
• مولانا محمد اعظم فاروق (جنرل سیکرٹری مرکزی علماء کونسل پنجاب)۔ نے شرکت کی

اس موقع پر خطیبِ برطانیہ مولانا امداد الحسن نعمانی نے امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، آپسی بھائی چارے اور مملکتِ خداداد پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی اور رقت آمیز دعا کروائی۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق صاحب، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احم...
18/05/2026

محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق صاحب، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی صاحب و دیگر افسران بالا سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی صاحب کے ہمراہ وفد کی ملاقات میں شرکت۔

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Ulema Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Markazi Ulema Council:

Share