JESUS Lovers Prayer Network

JESUS Lovers Prayer Network Aftab Nawaz

02/11/2021
15/09/2020
کیا ہم مسیح کے بدن کے اعضاء ہیں؟جس کے کان ہوں وہ سنے کہ روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے.تحریر پاسٹر جاوید نائیک معاون پاسٹ...
12/06/2020

کیا ہم مسیح کے بدن کے اعضاء ہیں؟

جس کے کان ہوں وہ سنے کہ روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے.
تحریر پاسٹر جاوید نائیک معاون پاسٹر دلدار گلزار
حصہ اول
کِیُونکہ جِس طرح بَدَن ایک ہے اور اُس کے اعضا بہُت سے ہیں اور بَدَن کے سب اعضا گو بہُت سے ہیں مگر باہم مِل کر ایک ہی بَدَن ہیں اُسی طرح مسِیح بھی ایک ہے- کِیُونکہ ہم سب نے خواہ یہُودی ہوں خواہ یُونانی۔ خُواہ غُلام خواہ آزاد۔ ایک ہی رُوح کے وسِیلہ سے ایک بَدَن کے ہونے کے لِئے بپتِسمہ لِیا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا۔ چُنانچہ بَدَن میں ایک ہی عضُو نہِیں بلکہ بہُت سے ہیں۔ اگر پاؤں کہے چُونکہ مَیں ہاتھ نہِیں اِس لِئے بَدَن کا نہِیں تو وہ اِس سبب سے بَدَن سے خارِج تو نہِیں- اور اگر کان کہے چُونکہ مَیں آنکھ نہِیں اِس لِئے بَدَن کا نہِیں تو وہ اِس سبب سے بَدَن سے خارِج تو نہِیں۔ اگر سارا بَدَن آنکھ ہوتا تو سُننا کہاں ہوتا؟ اگر سُننا ہی سُننا ہوتا تو سُونگھنا کہاں ہوتا؟ مگر فِی الواقع خُدا نے ہر ایک عضُو کو بَدَن میں اپنی مرضی کے مُوافِق رکھّا ہے۔ اگر وہ سب ایک ہی عضُو ہوتے تو بَدَن کہاں ہوتا؟ مگر اَب اعضا بہُت سے ہیں لیکِن بَدَن ایک ہی ہے۔ پَس آنکھ ہاتھ سے نہِیں کہہ سکتی کہ مَیں تیری مُحتاج نہِیں اور نہ سر پاؤں سے کہہ سکتا ہے کہ مَیں تیرا مُحتاج نہِیں۔ بلکہ بَدَن کے وہ اعضا جو اَوروں سے کمزور معلُوم ہوتے ہیں بہُت ہی ضرُوری ہیں۔ اور بَدَن کے وہ اعضا جِنہِیں ہم اَوروں کی نِسبت ذلِیل جانتے ہیں اُن ہی کو زِیادہ عِزّت دیتے ہیں اور ہمارے نازیبا اعضا بہُت زیبا ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ ہمارے زیبا اعضا محتاج نہِیں مگر خُدا نے بَدَن کو اِس طرح مُرکّب کِیا کہ جو عضُو مُحتاج ہے اُسی کو زِیادہ عِزّت دی جائے۔ تاکہ بَدَن میں تفرقہ نہ پڑے بلکہ اعضا ایک دُوسرے کی برابر فِکر رکھّیں۔ پَس اگر ایک عضُو دُکھ پاتا ہے تو سب اعضا اُس کے ساتھ دُکھ پاتے ہیں اور اگر ایک عضُو عِزّت پاتا ہے تو سب اعضا اُس کے ساتھ خُوش ہوتے ہیں۔ اِسی طرح تُم مِل کر مسِیح کا بَدَن ہو اور فرداً فرداً اعضا ہو۔ اور خُدا نے کلِیسیا میں الگ الگ شَخص مُقرّر کِئے۔ پہلے رَسُول دُوسرے نبی تِیسرے اُستاد۔ پھِر مُعجِزے دِکھانے والے۔ پھِر شِفا دینے والے۔ مددگار۔ مُنتظِم۔ طرح طرح کی زبانیں بولنے والے۔ کیا سب رَسُول ہیں؟ کیا سب نبی ہیں؟ کیا سب اُستاد ہیں؟ کیا سب مُعجِزے دِکھانے والے ہیں؟ کیا سب کو شِفا دینے کی قُوّت عِنایت ہُوئی؟ کیا سب طرح طرح کی زبانیں بولتے ہیں؟ کیا سب ترجُمہ کرتے ہیں؟ پہلا کرنتھییوں: باب12 آیات 12 تا 30, مندرجہ بالا کلام سے ہم اس بات کو بخوبی جان سکتے ہیں کہ خدا نے جس طرح انسان کے پورے جسم کو مرتب دیا ہے بالکل اسی طرح وہ کلیسیاؤں کی ترتیب کرتا ہے اور جن کو ملا کر یسوع مسیح کا بدن بنتا ہے- کیونکہ جس طرح ہمارے ایک بدن میں بہت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیں- اسی طرح ہم بھی جو بہت سے ہیں مسیح میں شامل ہوکر ایک بدن ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے اعضا- رومیوں:باب12 آیات 4تا5
(جاری ہے)

31/05/2020

تیرا نام آگے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل ہوگا کیونکہ تو نے خدا اور آدمیوں کے ساتھ زور آزمائی کی اور غالب ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ اپنی توانائی کی ایام میں خدا سے کشتی لڑا۔ ہاں وہ فرشتہ سے کشتی لڑا اور غالب آیا۔ اس نے رو رو کر مناجات کی۔ ابراہام نے نہ بےایمان ہو کر خدا کے وعدہ میں شک کیا بلکہ ایمان میں مضبوط ہوکر خدا کی تمجید کی ۔
خدا پر ایمان رکھو ۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو کوئی اس پہاڑ سے کہے کہ تو اکھڑ جا اور سمندر میں جا پڑ اور اپنے دل میں شک نہ کرے بلکہ یقین کریے کہ جو کہتا ہے وہ ہوجائے گا تو اس کے لیے وہی ہوگا ۔ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ جو کچھ تم دعا میں مانگتے ہو یقین کرو کہ تم کو مل گیا اور وہ تم کو مل جائے گا ۔ جو اعتقاد رکھتا ہے اس کے لیے سب کچھ ہوسکتا ہے مبارک ہے وہ جو ایمان لائی کیونکہ جو باتیں خداوند کی طرف سے اس سے کہی گئی تھیں وہ پوری ہوں گی۔

اے خدا ہمارے ایمان کو بڑھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیدائش 32: 28 _ ہوسیع _ 12: 3، 4 _ رومیوں 4: 20 _ مرقس 11: 22, 24 _ مرقس 9: 23_ لوقا 1: 45 _ لوقا 17: 5

30/05/2020

مجھے تو معلوم تھا کہ تو ہمیشہ میری سنتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر یسوع نے آنکھیں اٹھا کر کہا اے باپ میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تو نے میری سن لی اے باپ اپنے نام کو جلال دے۔ پس آسمان سے آواز آئی کہ میں نے اس کو جلال دیا ہے اور پھر بھی دونگا ۔ دیکھ ! میں آیا ہوں تاکہ اے خدا! تیری مرضی پوری کروں ۔ تو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو ۔
کیونکہ جیسا وہ ہے ویسے ہی دنیا میں ہم بھی ہیں ۔اور ہمیں جو اس کے سامنے دلیری ہے اس کا سبب یہ ہے کہ اگر اس کی مرضی کے موافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ سنتا ہے ۔
جو کچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہمیں اس کی طرف سے ملتا ہے ۔ کیوں کہ ہم اس کے حکموں پر عمل کرتے ہیں اور جو کچھ وہ پسند کرتا ہے۔ اسے ہم بجا لاتے ہیں۔
بغیر ایمان کے اس کو پسند آنا ناممکن ہے ۔ اس لیے کہ خدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہیے کہ وہ موجود ہے اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے ۔
وہ ان کی شفاعت کے لیے ہمیشہ زندہ ہے ۔ باپ کے پاس ہمارا ایک مددگار موجود ہے یعنی یسوع مسیح راست باز ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوحنا 11: 42, 41 ؛ یوحنا 12: 28 ؛ عبرانیوں 10: 7 ؛ لوقا 22: 42 ؛ 1یوحنا 4: 17 ؛ 1یوحنا 5: 14 ؛ 1یوحنا 3: 22 ؛ عبرانیوں 11: 6 ؛ عبرانیوں 7: 25 ؛ 1یوحنا 2 : 1 ؛

29/05/2020

کاش کے کبوتر کی طرح میرے پر ہوتے تو میں اڑ جاتا اور آرام پاتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب آفتاب بلند ہوا تو خدا نے مشرق سے لو چلائی اور آفتاب کی گرمی نے یوناہ کے سر میں اثر کیا اور وہ بے تاب ہوگیا اور موت کا آرزو مند ہو کر کہنے لگا کہ میرے اس جینے سے مر جانا بہتر ہے۔
ایوب کہنے لگا دکھیارے کو روشنی اور تلخ جان کو زندگی کیوں ملتی ہے؟ جو موت کی راہ دیکھتے ہیں پر وہ آتی نہیں اور چھپے خزانوں سے زیادہ اس کے جویان ہیں صادق کی مصیبتیں بہت ہیں لیکن خداوند اس کو ان سب سے رہائی بخشتا ہے۔
اب میری جان گھبراتی ہے۔ پس میں کیا کہوں؟ مجھے اس گھڑی سے بچا۔ اس کو سب باتوں میں اپنے بھائیوں کی مانند بننا لازم ہوا تاکہ امت کے گناہوں کا کفارہ دینے کے واسطے ان باتوں میں جو خدا سے علاقہ رکھتی ہیں ایک رحم دل اور دیانتدار سردار کاہن بنے۔ کہ جس صورت میں اس نے خود ہی آزمائش کی حالت میں دکھ اٹھایا تو وہ ان کی بھی مدد کر سکتا ہے جن کی آزمائش ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبور 55: 6 یوناہ 4: 8 ایوب 3: 17, 18 زبور 34: 19 یوحنا 12: 27 عبرانیوں 2: 17, 18

29/05/2020

دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسم کی جان خون میں ہے اور میں نے مذبح پر تمہاری جانوں کے کفارہ کے لیے اسے تم کو دیا ہے کہ اس سے تمہاری جانوں کے لئے کفارہ ہو کیونکہ جان رکھنے ہی کے سبب سے خون کفارہ دیتا ہے
برہ کے خون بلکہ ایک بے عیب اور بے داغ برے یعنی مسیح کے بیش قیمت خون سے ۔ بغیر خون بہائے معافی نہیں ہوتی ۔ یسوع کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک کرتا ہے
اپنا ہی خون لیکر پاک مکان میں ایک ہی بار داخل ہوگیا اور ابدی خلاصی کرائی۔ پس اے بھائیو چونکہ ہمیں یسوع کے خون کے سبب سے اس نئی اور زندہ راہ سے پاک مکان میں داخل ہونے کی دلیری ہے۔ جو اس نے پردے یعنی اپنے جسم میں سے ہو کر ہمارے واسطے مخصوص کی ہے۔ تو آؤ ہم سچے دِل اور پورے ایمان کے ساتھ اور دل کے الزام کو دور کرنے کے لئے دلوں پر چھینٹے لےکر اور بدن کو صاف پانی سے دھلوا کر خدا کے پاس چلیں ۔
کیونکہ قیمت سے خریدے گئے ہو بس اپنے بدن سے خدا کا جلال ظاہر کرو ۔ آمین

یوحنا 1: 29 احبار 17: 11 مکاشفہ 7: 14؛ 1پطرس 1: 19؛ عبرانیوں 9: 22؛ 1یوحنا1: 7 عبرانیوں 10 19, 20, 22 1کرنتھیوں 6: 20

26/05/2020

بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خداوند یسوع کو......... مردوں میں سے زندہ کر کے اٹھا لایا_
__________________________

اچھا چرواہا میں ہوں۔۔۔ ۔۔۔۔۔ میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں اور میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا_
خداوندمیرا چوپان ہے۔ مجھے کمی نہ ہوگی وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بٹھاتا ہے وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے وہ میری جان کو بحال کرتا ہے وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے ۔
ہم سب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خداوند نے ہم سب کی بدکرداری اس پر لادی۔ اچھا چرواہا میں ہوں۔ اچھا چرواہا بھیڑوں کے لیے اپنی جان دیتا ہے۔ میں گمشدہ کی تلاش کروں گا اور خارج شدہ کو واپس لاؤں گا اور شکستہ کو باندھوں گا اور بیماروں کو تقویت دونگا ۔ کیونکہ پہلے تم بھیڑوں کی طرح بھٹکتے پھرتے تھے۔ مگر آپ اپنی روحوں کے گلہ بان اور نگہبان کے پاس پھر آگئے ہو ۔ آمین

عبرانیوں 13: 20؛ یوحنا 10: 14, 27, 28؛ زبور 23: 1_ 3؛ یسعیاہ 53: 6؛ یوحنا 10: 11؛ حزقی ایل 34: 16؛ 1 پطرس 2: 25؛

19/05/2020

خوشخبری کے پھیلانے میں شریک رہے ہو_
=================
جس طرح بدن ایک ہے اور اس کے اعضاء بہت سے ہیں اور بدن کے سب عضا گو بہت سے ہیں مگر باہم مل کر ایک ہی بدن ہیں اسی طرح مسیح بھی ہے۔ کیونکہ ہم سب نے خواہ یہودی ہوں خواہ یونانی- خواہ غلام خواہ آزاد_ ایک ہی روح کے وسیلے سے ایک ہی بدن ہونے کے لئے بپتسمہ لیا اور ہم سب کو ایک ہی روح پلایا گیا۔
خدا سچا ہے جس نے تمہیں اپنے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی شراکت کے لئے بلایا ہے_ جو کچھ ہم نے دیکھا اور سنا ہے تمہیں بھی اس کی خبر دیتے ہیں تاکہ تم بھی ہمارے شریک ہو اور ہماری شراکت باپ کے ساتھ ہے _
اگر ہم نور میں چلیں جس طرح کہ وہ نور میں ہے تو ہماری شراکت ہے اور اس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک کرتا ہے_یسوع ہے یہ باتیں کہیں_ میں صرف ان ہی کے لئے درخواست نہیں کرتا بلکہ ان کے لئے بھی جو ان کے کلام کے وسیلے سے مجھ پر ایمان لائیں گے _ تاکہ وہ سب ایک ہوں یعنی جس طرح سے باپ تو مجھ میں ہے اور میں تجھ میں ہوں وہ بھی ہم میں ہوں۔۔
=====================
فلپیوں 5:1 ؛ 1کرنتھیوں 12:12، 13 ؛ 1کرنتھیوں 1؛19 ؛ 1یوحنا 1: 3 ، 7 ؛ یوحنا 17: 1 , 20 ، 21 ؛

Address

Rafique Abad St#6
Faisalabad

Telephone

+923047755271

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JESUS Lovers Prayer Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to JESUS Lovers Prayer Network:

Share