Astana Ghousia Darbar Hujrah Sharif. Faisalabad

Astana Ghousia Darbar Hujrah Sharif. Faisalabad درگاه حضرت پیر سید سلطان علی شاه قادری حجروی

23/03/2026
27 ویں شبختم القرآن ۔ جامعہ مسجد آستانہ غوثیہ دربار۔
23/03/2026

27 ویں شب
ختم القرآن ۔ جامعہ مسجد آستانہ غوثیہ دربار۔

سالانہ ختم شریف 24 رمضان المبارک افطاری حضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائیحضرت الحاج...
23/03/2026

سالانہ ختم شریف 24 رمضان المبارک افطاری
حضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائی
حضرت الحاج پیر جی سید غلام دستگیر شاہ قادری حجروی رضی اللہ تعالٰی عنہ

سالانہ ختم شریف 24. رمضان المبارک حضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائیحضرت الحاج پیر ج...
23/03/2026

سالانہ ختم شریف 24. رمضان المبارک
حضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائی
حضرت الحاج پیر جی سید غلام دستگیر شاہ قادری حجروی رضی اللہ تعالٰی عنہ

23/03/2026

کعبہء دل ، قبلہء جاں طاقِ ابروئے علیؑ
ہو بہو قرآنِ ناطق مصحفِ روئے علیؑ

خاک کے ذروں میں عطرِ بوترابی کی مہک
باغ کے ہر پھول سے آتی ہے خوش بوئے علیؑ

اے صبا کیا یاد فرمایا ہے مولاؑ نے مجھے
آج میرا دل کھنچا جاتا ہے کیوں سوئے علیؑ

دامنِ فردوس ہے ہر گوشہء شہرِ نجف
ہے مقیمِ خُلد گویا ساکنِ کوئے علیؑ

کیوں نہ ہوں کونین کی آزادیاں اس پر نثار
ہے دلِ بیدم اسیرِ دامِ گیسوئے علیؑ

*بیدم وارثی*

سالانہ ختم شریف بوقت سحریحضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائیحضرت الحاج پیر جی سید غلا...
14/03/2026

سالانہ ختم شریف بوقت سحری
حضور قدوۃُ السالکین زبدۃُ العارفین قطبِ وقت و غوثِ زماں مرشدی و مولائی
حضرت الحاج پیر جی سید غلام دستگیر شاہ قادری حجروی رضی اللہ تعالٰی عنہ

السلام علیکمآج 24 رمضان المبارک ہے.آج ہمارے مرشد کریم، قدوة السالکین، زبدة العارفین، قطب وقت، غوث زماں، مرشدی و آقائی *ح...
13/03/2026

السلام علیکم

آج 24 رمضان المبارک ہے.
آج ہمارے مرشد کریم، قدوة السالکین، زبدة العارفین، قطب وقت، غوث زماں، مرشدی و آقائی *حضرت الحاج پیر جی سید غلام دستگیر شاہ قادری حجروی* رحمة الله عليه کا یوم وصال ہے.

اللہ کریم ‎ﷻ حضور نبی پاک ﷺ ، حضور غوث پاک ؓ ، حضور سلطان بہاؤودین بدرالہند ؓ ، حضور انور سرکار ؓ اور حضور پیر جی سرکار ؓ کے صدقے ہم سب غلاموں کے حال پہ نظر کرم، نظر فضل اور نظر رحمت فرمائے. تمام غلاموں کی جملہ مشکلات کو دور فرمائے اور تمام مریدوں کے دلوں میں اپنے شیخ کریم کا لازوال عشق پیدا فرمائے. آمین

"21 رمضان المبارک یومِ شہادت"، امیر المؤمِنین، حیدرِ کرارؑ، ابو ترابؑ، شیرِ خداؑ , اخی رسول ﷺ حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ ا...
10/03/2026

"21 رمضان المبارک یومِ شہادت"،
امیر المؤمِنین، حیدرِ کرارؑ، ابو ترابؑ، شیرِ خداؑ , اخی رسول ﷺ حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ ابنِ ابی طالب علیہما السلام

سَلُونِی قَبْلَ أَنْ تَفْقِدُونِی
(قولِ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ)
ترجمہ: مُجھ سے پُوچھو قبل اِس کے کہ مَیں تم میں نہ رہوں

✨سَلُونِی✨

ایسا نہ ہو ، محرُوم کہیں ہو بیٹھو
میرے ہونے سے ہاتھ ہی دھو بیٹھو
جو پُوچھنا چاہتے ہو پُوچھو مُجھ سے
اِس سے پہلے کہ مُجھ کو تم کھو بیٹھو

رباعی از حضرت الشیخ علامہ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رضی اللّہ تعالیٰ عنہ

05/03/2026

تمام عالمِ اسلام کو ولادتِ با سعادت نواسۂ رسُولﷺ، امام حَسن مجتبٰی عَلَیْه السّلام بہت بہت مبارک
در مدحِ جِگر گوشۂ بتُولؑ، نواسۂ رسُولؐ، راکبِ دوشِ مُصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْه وآلهٖ وسلّم حضرت سیّدُنا امام حَسَن عَلَیْه السّلام۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاں اے فلکِ پِیر، نئے سر سے جواں ہو
اے ماہِ شبِ چار دہم، نُور فشاں ہو
اے ظُلمتِ غم، دیدۂ عالَم سے نہاں ہو
اے روشنیِ صبحِ شبِ عید، عیاں ہو

شادی ہے ولادت کی ید اللہ کے گھر میں
خورشید اُترتا ہے شہنشاہ کے گھر میں

اے شمس و قمر، اور قمر ہوتا ہے پیدا
نخلِ چمنِ دیں کا ثمر ہوتا ہے پیدا
مخدومۂؑ عالَم کا پِسر ہوتا ہے پیدا
جو عرش کی ضَو ہے وہ گُہر ہوتا ہے پیدا

ہر جسم میں جاں آتی ہے مذکُور سے جس کے
نو نُورِ خُدا ہوں گے عیاں نُور سے جس کے

اے کعبۂ ایماں، تِری حُرمت کے دن آئے
اے رکنِ یمانی تِری شوکت کے دن آئے
اے بیتِ مقدّس، تِری عزّت کے دن آئے
اے چشمۂ زمزم، تِری چاہت کے دن آئے

اے سنگِ حرم، جلوہ نمائی ہوئی تُجھ میں
اے کوہِ صفا، اور صفائی ہوئی تُجھ میں

اے یثرب و بطحا، تِرے والی کی ہے آمد
لے رتبۂ اعلیٰ شہِؑ عالی کی ہے آمد
عالَم کی تغئیری پہ بحالی کی ہے آمد
کہتے ہیں چمن، ماہِ جلالی کی ہے آمد

یہ خانۂ کعبہ کی مباہات کے دن ہیں
یعقوبؑ سے یُوسفؑ کی ملاقات کے دن ہیں

اے ارضِ مدینہ، تُجھے فوق اب ہے فلک پر
رونق جو سما پر ہے وہ اب ہو گی سمک پر
خورشید مِلا، تیرا ستارہ ہے چمک پر
صدقے گلِ تر ہیں تِرے پھولوں کی مہک پر

پَر جس پہ فرشتوں کے بچھیں، فرش وہی ہے
جِس خاک پہ ہو نُورِ خُدا، عرش وہی ہے

یا ختمِ رسُلؐ، گوہرِ مقصُود مبارک
یا نُورِ خُدا، اخترِ مسعُود مبارک
یا شاہِؑ نجف، شادیِ مولُود مبارک
یا خیرِ نساؑ، اخترِ مسعُود مبارک

رونق ہو سدا، نُور دوبالا رہے گھر میں
اِس ماہِ دو ہفتہ کا اُجالا رہے گھر میں

اے اُمّتیو، ہے یہ دمِ شُکر گزاری
ہر بار کرو سجدۂ شُکریّۂ باری
اللہ نے حل کر دیا مُشکل کو تمھاری
فردیں عملِ زشت کی اب چاک ہیں ساری

لکھے گئے بندوں میں ولی ابنِ ولی کے
ناجی ہوئے صدقے میں حُسینؑ ابنِ علیؑ کے

اے ماہِ معظُم، تِرے اقبال کے صدقے
شوکت کے فدا، عظمت و اجلال کے صدقے
اُتری برکت، فاطمہؑ کے لال کے صدقے
جِس سال یہ پیدا ہوئے اُس سال کے صدقے

قُرباں سحرِ عید اگر ہو تو بجا ہے
نو روز بھی اِس شب کی بزرگی پہ فدا ہے

قُربان شبِ جمعۂ شعبانِ خوش انجام
پیدا ہوا جس شب کو محمدؐ کا گل اندام
قایم ہُوا دِین، اور بڑھی رونقِ اسلام
ہم پلّۂ صبحِ شبِ معراج تھی وہ شام

خورشید کا اجلال و شرف بدر سے پُوچھو
کیا قدر تھی اس شب کی شبِ قدر سے پُوچھو

وہ نُورِ قمر اور وہ دُر افشانیِ انجم
تھی جس کے سبب روشنیِ دیدۂ مردم
وہ چہچہے رضواں کے وہ حُوروں کا تبسّم
آپس میں وہ ہنس ہنس کے فرشتوں کا تکلّم

میکالؑ شگفتہ ہوتے جاتے تھے خوشی سے
جبریلؑ تو پھولوں نہ سماتے تھے خوشی سے

روشن تھا مدینے کا ہر اک کُوچہ و بازار
جو راہ تھی خوشبو، جو محلّہ تھا وہ گل زار
کھولے ہوئے تھا آہُوئے شب نافۂ تاتار
معلوم یہ ہوتا تھا کہ پُھولوں کا ہے انبار

گردُوں کو بھی اِک رشک تھا زینت پہ زمیں کی
ہر گھر میں ہوا آتی تھی فردوسِ بریں کی۔

کلام: مِیر ببّر علی انیسؔ، رحمةُ اللہ تعالیٰ عَلَیْه۔

Address

Peoples Colony # 1, Block-C
Faisalabad
38000

Telephone

923226009770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astana Ghousia Darbar Hujrah Sharif. Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share