Allah ke mano

Allah ke mano Hum Allah ko to manty ha lakin Allah ke ni manty.(QURAN PAK ma irshad ha) jo ALLAH ko manta ha wo musalman ha , or jo ALLAH ke manta ha wo momin ha .

12/06/2023
ہمبستری کے مسائل:قرآن و حدیث کی روشنی میں: * بیوی سے ہمبستری کرنا بھی صدقہ/ثواب ہے.مسلم:2329* میاں بیوی کسی بھی طریقے سے...
03/04/2021

ہمبستری کے مسائل:
قرآن و حدیث کی روشنی میں:

* بیوی سے ہمبستری کرنا بھی صدقہ/ثواب ہے.
مسلم:2329
* میاں بیوی کسی بھی طریقے سے ہمبستری کر سکتے ہیں یعنی کوئ بھی s*x style/s*x position اپنا سکتے ہیں.
البقرہ:223
بخاری:4528
ترمذی:2980

* حیض کے دوران ہمبستری کرنا حرام ہے.
البقرہ:222
* حیض کے دوران غلطی سے ہمبستری کر لینے سے اگر حیض کا خون سرخ ہو تو ایک دینار اور خون زرد ہو تو نصف دینار صدقہ کر دینا چاہیۓ.
ترمذی:137
ایک دینار ساڑھے چار ماشے یعنی تقریبا چار گرام کا ہوتا ہے.
* حیض کے دوران بیوی سے بوس و کنار , ساتھ لیٹنا اور ساتھ کھانا پینا وغیرہ جائز ہے.
مسلم:694

* نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کی دبر (پچھلے سوراخ) میں ج**ع کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے.
ترمذی:1165 اور 2162
* دخول سے دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے چاہے انزال ہو یا نہ ہو.
بخاری:291
مسلم:783
ترمذی:111
* ہمبستری کے فورأ بعد غسل کرنا واجب نہیں. اگر سونے کا ارادہ ہو تو استنجا اور وضو کر کے سو سکتے ہیں.
مسلم:705
ترمذی:2924

* دوسری یا تیسری بار ہمبستری کرنی ہو تو ہر بار درمیان میں غسل کرنا واجب نہیں. استنجا اور وضو کافی ہے.
ترمذی:140, 141
* اگر کسی غیر عورت پر نظر پڑنے سے شہوت پیدا ہوجاۓ تو گھر جا کر اپنی بیوی سے ہمبستری کر لینی چاہیۓ.
مسلم:3407
* بیوی سے عزل کرنا جائز ہے.
بخاری:2229
عزل یہ ہے کہ جب آدمی کو انزال قریب ہو تو منی باہر گرا دے تاکہ بچہ پیدا نہ ہو. علماء نے عزل سے استدلال کر کے temporary family planning کے لیۓ condom کو جائز قرار دیا ہے.

* حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کا شیرخوار بچہ فوت ہو گیا, ان کے شوہر گھر آے تو انہوں نے ان کو کھانا دیا, رات کو ہمبستری کے بعد شوہر کو بتایا کہ اپنا بچہ فوت ہو گیا ہے. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برکت کی دعا دی.
مسلم:6322
* جب آدمی بیوی کو اپنی خواہش پوری کرنے کے لیۓ بیوی کو بستر پر بلاۓ تو اسے فورأ آجانا چاہیۓ اگرچہ وہ تنور پر (روٹی بنا رہی) ہو یا
کسی سواری پر بیٹھی ہو.
ترمذی:1169
ابن ماجہ:1853
* اگر شوہر کے بلانے سے بیوی بغیر کسی عذر کے نہ آے تو فرشتے ساری رات اس عورت پر لعنت بھیجتے ہیں.
مسلم:3541
* خلوت یعنی ہمبستری کی باتیں دوستوں/سہیلیوں کو بتانا حرام ہے.
السلسلہ الصحیحہ البانی:46

نوٹ:
یہ مسائل تحریر کرنے کی وجہ یہ کہ اکثر لوگ ان سے لا علم ہیں اور بے جاشرم کی وجہ سے علماء سے دریافت بھی نہیں کرتے.
انصاری عورتیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خود آ کر یہ مسائل دریافت کیا کرتی تھیں. اسی لیۓ اصول یے کہ
شرع میں کوئ شرم نہیں.
((دین سیکھنے میں نہیں دین سے دور رہنے میں شرم کیجیے!!))
پوسٹ اپنی اور امت کی اصلاح کی نیت سے شئیر کریں۔۔شکریہ

Address

St#4
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allah ke mano posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Allah ke mano:

Share