Arzo Madina Official

Arzo Madina Official Social Work

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ (یقیننا، ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں او یقیننا ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہی...
05/05/2024

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ (یقیننا، ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں او یقیننا ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں)

حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ 4 مئ 2024 بروز ہفتہ بوقت 9 بجے پہاڑی والی گراونڈ فیصل ...
04/05/2024

حضرت مولانا مفتی سید جاوید حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ 4 مئ 2024 بروز ہفتہ بوقت 9 بجے پہاڑی والی گراونڈ فیصل آباد میں ادا کی جاۓ گی۔ امت محمدیہ مصطفی (ص) سے درخواست ھے کہ عظیم روحانی شخصیت کی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں جزاک اللہ خیر 🙏😭🤲🏻

عظیم روحانی شخصیت فیصل آباد والے رضاۓ الہی سے انتقال فرما گیۓ ہیں 😭🙏إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَCertainly...
04/05/2024

عظیم روحانی شخصیت فیصل آباد والے رضاۓ الہی سے انتقال فرما گیۓ ہیں 😭🙏
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
Certainly we belongs to *ALLAH* and return to *HIM*
یقیننا، ہم اللہ ہی کی ملکیت ہیں او یقیننا ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

22/04/2024

"سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے، "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا, "جب کسی مسلمان کو مصیبت پہنچے تو وہ یہ دعا کرے"
"إِنّا للهِ وَإِنَا إِلَـيْهِ راجِعـون ، اللهُـمِّ اْجُـرْني في مُصـيبَتي، وَاخْلُـفْ لي خَيْـراً مِنْـها"
"Indeed! We are from Allah and unto Him we return, O Allah take me out of my pain and bring to me after it something better"
ترجمہ: "بےشک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ میری مصیبت میں مجھے آجر دے اور اس کے عوض مجھے اس کا اچھا بدلہ عنایت فرما"

*21 رمضان شہادت مولا علی علیہ السلام*💔😭طبقات ابن سعد سے روایت ھے، "نبی کریمؐ نے حضرت علیؑ سے فرمایا: اے علی کیا تمھیں مع...
01/04/2024

*21 رمضان شہادت مولا علی علیہ السلام*💔😭
طبقات ابن سعد سے روایت ھے، "نبی کریمؐ نے حضرت علیؑ سے فرمایا: اے علی کیا تمھیں معلوم ہے کہ اولین اور آخرین میں سے سب سے شقی (بدبخت) کون ہے۔؟
حضرت علی نے عرض کی اللہ اور اس کے رسول ص بہتر جانتے ہیں"
تب اللہ کے رسول ص نے فرمایا: “أشقی الألین” اولین میں سے سب سے شقی (بد بخت) حضرت صالح ع کی اونٹنی کو کاٹنے والا ہے، جبکہ آخرین أشقی میں سے سب سے زیادہ بدبخت وہ ہے، جو اے علی تمھیں ضرب لگائے گا، یہ کہتے ہوئے آپ ؐ نے ضرب کے مقام کی طرف اشارہ کیا۔ اس حدیث کو محدث البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔(السلسلۃ الصحیحہ، ج۳)

19 رمضان المبارک شب ضربت مولا علی علیہالسلامعلی کو سجدے میں ضربت لگائی،،،، یعنی علی حنین و بدر میں مارا نہیں گیا تم سے ،...
29/03/2024

19 رمضان المبارک شب ضربت مولا علی علیہالسلام
علی کو سجدے میں ضربت لگائی،،،، یعنی علی حنین و بدر میں مارا نہیں گیا تم سے ،،،،جب گردنیں جھکی ھوں تو سر کاٹتے ہیں لوگ،،،،،،، جھکتا نہیں وہ سر جو سدا سرفراز ہو
سر کاٹنا علی کا تو ممکن ہی نہیں تھا،،،، قاتل بھی منتظر تھا کہ وقت نماز ھو 💔😭😭💔

*حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا**میراجو امتی مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالٰیٰ اس کے بدلے اس امتی پر دس...
29/03/2024

*حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا*
*میراجو امتی مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالٰیٰ اس کے بدلے اس امتی پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کرتا ہے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے*

.
28/03/2024

.

28/03/2024

سینٹرل چیرمین محمد شبیر حسین شاکر آرزوۓ مدینہ ویلفیر سوسائٹی 17 رمضان المبارک یوم وصال ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کے موقع پر دعا گو ھے۔ اللہ تعالی آپ رضی اللہ تعالی عنہا پہ کروڑوں رحمتیں نازل فرماۓ اور آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے درجات بلند فرماۓ آمین ثمہ آمین 🤲🤲

محفل میلاد  نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  7 مارچ 2024 بروز جمعرات (آج شام) بعد از نماز عشاء بمقام چک نمبر 108 گ ب اڈا سائ...
07/03/2024

محفل میلاد نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 7 مارچ 2024 بروز جمعرات (آج شام) بعد از نماز عشاء بمقام چک نمبر 108 گ ب اڈا سائیں دی کھوئ جڑانوالہ روڈ فیصل آباد

30/04/2023

اے ساری کائنات کے شہنشاہ
اے ساری مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
اے عرشِ اعظم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے مالک
اے بیماروں کو شِفا دینے والے
اے بادشاہوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما
اے اللہ ہم اپنے اگلے پچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما
اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے
اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر۔
اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی اللہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے
اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے۔
اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءِکاملہ عطا فرما۔
اے اللہ جو بے اولاد ہیں اُنہیں اپنے خزانوں میں سے نیک اور صالح اولاد عطا فرما
اے اللہ جن کے جو جو کام رُکے ہوئے ہیں وہ پُورے کر دے
اے اللہ بِچھڑے ہوؤں کو مِلا دے۔
اے اللہ شادی شُدا جوڑوں میں محبت اور خلوص پیدا کر دے اور اُن کی زندگیوں میں برکت ڈال دے
اے اللہ تمام لڑکے اور لڑکیوں کے نصیب اچھے کر دے
اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ھوئے ہیں اُنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
اے رب العزت شیطان سے ہماری حفاظت فرما۔
اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما۔
اے مالکِ دوجہاں حضرت آدم۴ سے لے کے اب تک جتنے بھی مومن مومنات اس دنیا سے جا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما اور اُنہیں جنت اُلفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما

اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے

اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما

ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما ۔

اور جس نے یہ دعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی اور ایمان والی زندگی عطا كر. آمین…
اے پروردگارِعالم جس جس نے بھی یہ دُعا لکھی، پڑھی، اور آگے پہنچائی اُس کے تمام گناہ معاف فرما، اُس پر اپنی رحمتیں نازل فرما دے اور اُسکی جائز حاجات پوری فرما۔

آَمِيّـٍـِـنْ…آَمِيّـٍـِـنْ…… آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arzo Madina Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share