13/02/2026
گلشنِ سلطانیہ کے پھولوں میں حسین اضافہ
جامعہ سلطانیہ (ادارہ تبلیغ الاسلام) کا آنگن آج پھر علم کے نور سے جگمگا اٹھا ، والحمد لله ۔
آج 16 طلباء نے فہمِ قرآن (مکمل دورہ قرآن) اور 2 طلباء نے حفظِ قرآن کا سفر مکمل کیا۔ ذکرِ سیدنا حیدرِ کرار رضی الله عنه کی برکت سے یہ محفل چار چاند لگا گئی ۔
یہ ساری بہاریں حضور مفکر اسلام علامہ مولانا محمد کریم سلطانی دامت برکاتہم العالیہ کے اخلاص و سرپرستی کی وجہ سے ہیں ۔ الله کریم آپ کا سایہ دراز فرمائے ۔
دعا ہے کہ یہ طلباء اسلام کے سفیر بنیں اور دین کی خدمت کریں ۔