Ahad Fabrics

Ahad Fabrics Quranic reminders
(1)

20/08/2025
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی شخص جب صبح کرے اور جب شام کرے تو سو بار ’’...
31/07/2025

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی شخص جب صبح کرے اور جب شام کرے تو سو بار ’’ «سبحان الله وبحمده» ‘‘ کہے تو قیامت کے روز کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا ، سوائے اس کے جو اتنی بار ( یہ کلمات ) کہے یا اس سے زیادہ بار کہے ۔‘‘

Sahih Muslim #6843
کتاب: ذکر الٰہی‘دعا ‘توبہ اور استغفار

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ صبح کی نماز پڑھنے کے بعد صبح سویرے ان کے ہاں سے باہر تشریف لے گئے ، اس وق...
23/07/2025

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ صبح کی نماز پڑھنے کے بعد صبح سویرے ان کے ہاں سے باہر تشریف لے گئے ، اس وقت وہ اپنی نماز پڑھنے والی جگہ میں تھیں ، پھر دن چڑھنے کے بعد آپ ﷺ ان کے پاس واپس تشریف لائے تو وہ ( اسی طرح ) بیٹھی ہوئی تھیں ۔ آپ نے فرمایا :’’ تم اب تک اسی حالت میں بیٹھی ہوئی ہو جس پر میں تمہیں چھوڑ کر گیا تھا ؟‘‘ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے ( ہاں سے جانے کے ) بعد میں نے چار کلمے تین بار کہے ہیں ، اگر ان کو ان کے ساتھ تولا جائے جو تم نے آج کے دن اب تک کہا ہے تو یہ ان سے وزن میں بڑھ جائیں : «سبحان الله وبحمده ، عدد خلقہ ، ورضا نفسہ ، وزنۃ عرشۃ ، ومداد كلماتہ» ’’ پاکیزگی ہے اللہ کی اور اس کی تعریف کے ساتھ ، جتنی اس کی مخلوق کی گنتی ہے اور جتنی اس کو پسند ہے اور جتنا اس کے عرش کا وزن اور جتنی اس کے کلمات کی سیاہی ہے ۔‘‘

Sahih Muslim #6913
کتاب: ذکر الٰہی‘دعا ‘توبہ اور استغفار

Status: صحیح

09/07/2025
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ⚜️ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ ب...
09/07/2025

اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

⚜️ وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰيَاتِ رَبِّهٖ فَاَعْرَضَ عَنْـهَا وَنَسِىَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ۚ اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِـهِـمْ اَكِنَّةً اَنْ يَّفْقَهُوْهُ وَفِىٓ اٰذَانِـهِـمْ وَقْرًا ۖ وَاِنْ تَدْعُهُـمْ اِلَى الْـهُدٰى فَلَنْ يَّهْتَدُوٓا اِذًا اَبَدًا ۞

⚜️ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کے رب کی آیتوں سے نصیحت کی جائے لیکن وہ ان پر توجہ ہی نہ دے اور بھول جائے وہ اپنے ہاتھوں اگلی زندگی کے لیےکیا بھیج رہا ہے! یقینا ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں تاکہ وہ سمجھ ہی نہ پائیں اور ان کے کان بھی بوجھل ہیں، اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ بھی تو کبھی راہِ ہدایت اختیار نہ کریں گے۔
*[سورۃ الکھف - آیت 57]*

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahad Fabrics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share