The SUFI

The SUFI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The SUFI, Religious Center, Faisalabad.

06/05/2022

Qudrat Ne Aaj Apne Jalwe Dikha Diya Hain | kalam Peer Naseer Ud Din Naseer | Golra Shareef

https://youtu.be/ManX1I5iMm0
04/04/2022

https://youtu.be/ManX1I5iMm0

Hi Friends!! I’m here with this new video of AULIYA ALLAH - ALLAH KE DOST | Peer Syed Naseer ud Din Naseer |Golra Shareef | Peer Naseer ...

02/02/2022
23/01/2022

بحضورِ سیّدہ فاطمتُہ الزّھراؑ سَلَامُ ﺍﻟﻠّٰﮧُ عَلَيْهَا

رُوۓ احمدؐ کی شباہت چہرۂ انور میں ہے
جوہرِ پیغمبری زھراؑ! تیرے پیکر میں ہے

تُو ہوئی ہے مصطفٰیؐ کی گود میں پل کر جواں
لمحہ لمحہ تیرا چشمِ ساقیِ کوثر میں ہے

تیرا جوڑا خُلد سے لاۓ تھے جبریلِؑ امیں
رُخصتی تیری حیا و شرم کے زیور میں ہے

کربلا و طیبہ و مشھد ہو یا ارضِ نجف
تیرے پاکیزہ لہُو کا رنگ ہر منظر میں ہے

پا سکا کوئی نہ انسانوں میں بعد از انبیاؑء
جو فضیلت عِلم کی زھراؑ ترے شوہر میں ہے

نوعِ انساں کو نہ حاصل ہو سکے گی تا ابد
اِک وہ تخصیصِ شرف جو آلِ پیغمبر میں ہے

مریم و حوّا کو بھی رشک آۓ شاید دیکھ کر
جو نجابت اس نبیؐ کی لاڈلی دُخترؑ میں ہے

اُن کے در سے بھرنے آیا ہوں میں کشکولِ مراد
دُھوم جن کے لطف و احساں کی زمانے بھر میں ہے

ہاتھ خالی آج بھی جو در سے لوٹاتے نہیں
اِک عجب دریا دلی طبعِ گدا پرور میں ہے

یہ وہ گھر ہے جس کا اِک اِک فرد ہے طبعًا غنی
فقر ہے گُھٹی میں داخل خُسروی ٹھوکر میں ہے

مَیں رہوں گا پَر فشاں سوۓ ضریحِ فاطمہؑ
طاقتِ پرواز جب تک میرے بال و پر میں ہے

صورت و سیرت میں ہیں یک رنگ زھراؑ و رسولؐ
شان جو مُظہر نے پائی ہے، وہی مظہر میں ہے

شکر کی جا ہے کہ اپنے دونوں گھر آباد ہیں
دل میں ہے اُن کی تمنا، اُن کا سودا سر میں ہے

آج کی عورت ہو پردے سے مبرّا کس لیے
فاطمہ زھراؑ سی ہستی بھی اگر چادر میں ہے

آلِ زھراؑ سے کہا شبیرؑ نے، رکھئے گا یاد
صبر کا جو درس شامل اُسوۂ مادر میں ہے

آج شاید کربلا میں لُٹ گیا زھراؑ کا گھر
قریہ قریہ ماتمی، بزمِ عَزا گھر گھر میں ہے

کربلا میں ہُو چکے چھوٹے بڑے کیا سب شہید
کیوں یہ ہلچل سی بپا مہر و مہ و اختر میں ہے

سیّدہ زھراؑ! خدا سے مانگ اِس کی عافیت
تیرے بابا کی یہ اُمّت حالتِ ابتر میں ہے

ہر طرف خود کش دھماکے، چار سو لاشوں کے ڈھیر
آج کا انساں از خود ساختہ محشر میں ہے

اے خوشا قسمت، مِرا سیارۂ نسبت نصیرؔ
محوِ گردش پنجتنؑ کے سرمدی محوَر میں ہے ۔

فرمُودۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف

23/01/2022

بہت خوب

06/01/2022

Hazrat Zun Noon Misri Ka Waqia | Allah K Wali Ki Shan | Ism-E-Azam | اسم اعظم

05/01/2022

انسانیت وہاں دم توڑتی ہے جہاں کسی شخص کی مجبوری دوسروں کے لیے تماشا بن جائے۔

03/01/2022
03/01/2022
03/01/2022
03/01/2022
03/01/2022

Address

Faisalabad

Telephone

+923451502266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The SUFI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to The SUFI:

Share