رحمَتَ لِࣿلعَالَمینࣿ ﷺ

رحمَتَ لِࣿلعَالَمینࣿ ﷺ We are missioned to spread the golden life of Muhammad ﷺ and to implement His ﷺ Teachings in our life.

27/12/2023

All those who had tongue and were silent at the time of cruelty and barbarism will be questioned on the day of Qayyamah !


🇰🇼

Personally a testified case. Help the needy students with what you can , even the least , to complete their education.  ...
18/12/2022

Personally a testified case. Help the needy students with what you can , even the least , to complete their education.



24/07/2022

Oh My Allah ! Please listen to my prayers. I'm completely doomed and engraved in the awful problems. Oh the Mighty, Please have mercy on me ! Oh my Lord , Please give me the contentment, My heart is burning, my plans are failed, success is loosing, failure is everywhere. Oh my Beloved , please hold me, please help me, Please love me, Please for the sake of Beloved Prophet SAW, for the sake of Prince of the Heaven (AS)

07/09/2021

We need a person who knows how to build a wordpress website and manage for An Islamic Organization.

He will be responsible for posting content.

Fee sabeelillah , No payment.

Just web management.

Your few minutes from busy life can be consumed in spreading the golden teachings of Islam.

*اسلام علیکم!!**""اسلام میں محبت اور امن کا پیغام""*"(مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) ...
05/09/2021

*اسلام علیکم!!*

*""اسلام میں محبت اور امن کا پیغام""*

"(مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے"
*(صحیح مسلم 54)*

🌻اسلام کا اصل لفظ "سلام" سے ماخوذ ہے جس سے مراد امن اور سکون ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سلام کرنے کی ہدایت کرتے تھے جو محبت اور امن کی علامت ہے
🌻جنگ احد کے دوران جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت شہید ہوۓ تو آپﷺ نے فرمایا:
*"مجھے برے شخص کے طور پر نہیں بھیجا گیا۔ اے رب! میرے قبیلے کو ہدایت دے کیونکہ وہ نہیں جانتے"*
(بخاری ، 37)

🌻قرآن میں امن اور محبت پر زور دیا گیا ہے.ایک سچا مومن وہ ہے جو اپنے مسلمان بھائیوں سے محبت کرتا ہے۔
🌻آپﷺ نے بنی نوع انسان ، بچوں ، جانوروں اور یہاں تک کہ پودوں سے بھی بڑی محبت ظاہر کی۔ ایک دفعہ ایک شخص ایک درخت کو پیٹ رہا تھا تو آپﷺ نے فرمایا:
*"اگر آپ چاہتے ہیں کہ پتے گر جائیں تو درخت کو ہلا دیں ، اسے نہ ماریں*"

🌻محبت اور امن کو پھیلائیں ، کیونکہ یہ اسلام کا اصل پیغام ہے

*⚡رحمت اللعالمینﷺ فاؤنڈیشن* کا مقصد اسلام کی روشنی میں امن اور محبت کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

*مواد کنندہ:مہوش رفیق*
*مجانب:رحمت اللعالمینﷺ فاؤنڈیشن*

04/09/2021

We are an Islamic Foundation and need Graphic designers to design daily posters and other graphics which we build for the purpose of propagation of Islam. We work Free of cost and Want volunteers to work free of cost by spending few minutes from their busy schedule for the sake of Allah Almighty.

It will take just few minutes a week and you have to design one poster after 7-10 days.

We do much for money, but if our skill can benefit the cause to soread the message of Allah, It will be a fortune for us.

Anticipating your kind response.

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!!*""حضور ﷺ کی سیرت کے مطالعہ کی اہمیت""*🌻 حضور ﷺ کی زندگی پوری انسان...
21/08/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!!

*""حضور ﷺ کی سیرت کے مطالعہ کی اہمیت""*

🌻 حضور ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں زندگی کے ہر شعبہ کی تعلیم موجود ہے۔
🌻 آپ ﷺ کی زندگی ہمیں نہ صرف اس زندگی میں بلکہ آخرت کی زندگی میں بھی کامیاب ہونے کے سنہری اصول مہیا کرتی ہے۔

*بے شک اللہ کے رسول ﷺ میں پیروی کرنے کی بہترین مثال ہے*
(الاحزاب ، 21)

🌻 حضور ﷺ کی زندگی کا مطالعہ ہی انسان کو سچا مسلمان بنا سکتا ہے اور ایک مسلمان کا سب سے اہم فریضہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرے۔
🌻 قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں حضور ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنا ہوگا کیونکہ ان کی زندگی ہمیں سنت کے ذریعے قرآن کے ہر پہلو کی تعلیم دیتی ہے۔

*یقینا تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ میں ایک بہترین نمونہ ہے ہر اس شخص کے لیے جس کی امید اللہ اور یوم آخرت پر ہے اور جو کثرت سے اللہ کو یاد کرتے ہے*
(الاحزاب 33: 21)

🌻 جو شخص حضور ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرتا ہے اسے خود احتسابی کی عادت پڑ جاتی ہے۔

*⚡رحمت اللعالمین فاؤنڈیشن* کا مقصد
اسلام اور سنت رسول ﷺ کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔

*مواد کنندہ :حرا عاطف*
*منجانب: رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ""غیبت"" _*غیبت دراصل کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کے عیبوں کے بیان...
16/08/2021

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

""غیبت""

_*غیبت دراصل کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کے عیبوں کے بیان اور اس کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے کو کہا جاتا ہے*_

🌸غیبت کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے.
🌸غیبت کے حوالے سے درج زیل باتیں مدنظر رکھیں
۱) کسی متعین شخص کی برائی اس کی غیر موجودگی میں یعنی پیٹھ پیچھے کی جائے۔
۲) ایسی برائی کی جائے جو واقعتا اُس شخص میں موجود ہو۔
۳) برائی کی نوعیت ایسی ہو کہ اگر وہ شخص خود سن لے تو اسے برا لگے۔
۴) اس برائی کرنے کا مقصد تحقیر و تذلیل اور بدنام کرنا ہو۔

_*🌸اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ دیکھو اس چیز کو تم خود بھی ناگوار سمجھتے ہو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے*_
(الحجرات ۴۹: ۱۲)

*⚡رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن* کا مقصد اسلام اور سنت رسول ﷺ کو لوگوں تک پہنچانا ہے.
🤲🏻اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو غیبت جیسے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

*مواد کنندہ :آکاشہ ظفر*
*منجانب: رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن*۔

*السلام علیکم!!* ""جشن آزادی🇵🇰"" _*اور یاد کرو. جب تم تھوڑے تھے ملک میں دبے ہوئے . ڈرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے ...
14/08/2021

*السلام علیکم!!*

""جشن آزادی🇵🇰""

_*اور یاد کرو. جب تم تھوڑے تھے ملک میں دبے ہوئے . ڈرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں. جگہ دی اور اپنی مدد سے زور دیا اور ستھری چیزیں تمہیں روزی دیں . کہ کہیں تم احسان مانو،*_
(Surah Anfaal : 26)

🍃پاکستان مملکتِ خداداد ایک ٹھوس نظریے کی بنیاد پر وجود میں آئی. پاکستان کے نظریے کی اساس دین اسلام ہے.
🍃 *14اگست* کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے.اس ملک کی ترقی بقاء اور خوشحالی کے لیے ہر مکتبہ فکر کےلوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.

🍃قائداعظم نے واضح الفاظ میں بیان کیا کہ:
*پاکستان کے مطالبے کا محرک اور مسلمانوں کے لیے جداگانہ مملکت کی وجہ کیا تھی؟تقسیم ہند کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟اس کی وجہ ہندوؤں کی تنگ نظری ہے نہ انگریزوں کی چال بلکہ یہ اسلام کا بنیادی مطالبہ ہے*

🍃آزادی ایک انمول تحفہ ہے.اسکی قدر کریں. اور عظیم قائد کی بے پناہ کوششوں اور لازوال قربانیوں کو فرمواش نہ ہونے دیں. اپنے مقصد کو پانے کے لیے جان کی بازی تک لگا دیں.اور ویسا ہی ملک بنا ڈالیں جس کا خواب دیکھا گیا تھا.

*⚡رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن* کی طرف سے آپ سب کو جشنِ آزادی مبارک
*""پاکستان زندہ باد🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰""*

*مواد کنندہ:ارم سلیم*
*منجانب: رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن*۔

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!! *""شکر کی اہمیت""*_*اللہ تعالیٰ نے جس بندے کو اپنی نعمت عطاء فرمائی اور اس نے الحمدال...
12/08/2021

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!!

*""شکر کی اہمیت""*

_*اللہ تعالیٰ نے جس بندے کو اپنی نعمت عطاء فرمائی اور اس نے الحمداللہ کہا تو یہ حمد اس نعمت سے افضل ہوگی*_
(ابن ماجہ ،طبرانی)

🌼 بندہ جب اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے طرح طرح کے فضل و کرم اور احسان کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کے شکر میں مشغول ہوتا ہے، اور بندے کے دل میں اللّٰہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی چلی جاتی ہے
🌼اس سے اعلیٰ مقام یہ ہے کہ نعمت دینے والے کی محبت یہاں تک غالب ہو جائے کہ دل کا نعمتوں کی طرف میلان باقی نہ رہے، یہ مقام صدیقوں کا ہے۔
🌼سنن ابو داؤد میں ہے کہ رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگنے کی وصیت فرمائی:
*’’اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ‘‘*
*یعنی: اے اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّ، تو اپنے ذکر، اپنے شکر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔*
(ابو داؤد، کتاب الوتر، باب فی الاستغفار، ۲ / ۱۲۳، الحدیث: ۱۵۲۲)

*⚡رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن* کا مقصد اسلام اور نبی اکرم ﷺ کی سنت کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے.

*مواد کنندہ: اریج فاطمہ*
*منجانب: رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن*

11/08/2021

Writers needed for an Islamic Organization.

*السلام علیکم🤝🏻*""بہتان"" *_بہتان کے لفظی معنی "جھوٹا الزام لگانا کے" ہیں کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھ...
09/08/2021

*السلام علیکم🤝🏻*

""بہتان""

*_بہتان کے لفظی معنی "جھوٹا الزام لگانا کے" ہیں کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بہتان کہلاتا ہے_*

🌻کسی پر بہتان لگانا شرعا انتہائی سخت گناہ اور حرام ہے.
🌻بے گناہ لوگوں پر الزام لگانا آسمانوں سے زیادہ بوجھل ہے.یعنی بہت بڑا گناہ ہے.

*جو لوگ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بغیر کسی جرم کے تہمت لگا کر تکلیف پہنچاتے ہیں تو یقینا وہ لوگ بڑے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں*
(سورۃ الحزاب:٥۸)

🌻اگر کوئی شخص کسی پر بغیر تحقیق و ثبوت الزام یا بہتان لگاتا ہے تو شرعا یہ گناہ کبیرہ ہے.
🌻ہمیں بہتان جیسے سنگین الزام سے بچنا چاہیے.اور دوسروں کو بھی تلیقن کریں کہ حقیقت کو معلوم کیے بغیر بات کو آگے نہ پھلاہیں.

*⚡رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن* کا مقصد اسلام اور سنت رسول ﷺ کو لوگوں تک پہنچانا ہے.

*مواد کنندہ : ارم سلیم*
*منجانب: رحمت اللعالمین ﷺ فاؤنڈیشن*

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رحمَتَ لِࣿلعَالَمینࣿ ﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share