27/07/2024
مولانا ابو طالب طباطبائ صاحب نے دوران مجلس ایک مرثیے کا بند میر انیس کی وکالت میں پڑھا بھی اور تشریح بھی کی اور بہت عمدہ مکالمہ کیا ، یہ کہتے ہیں میں میر ببر علی انیس کی وکالت کررہا ہوں انکا مزید یہ کہنا ہے کہ میر انیس کی پوری زندگی اسی تکدد میں گزری کہ اس قابل بنایا جائے سننے والوں کے ذہن کو کہ اہلبیت ع کے ساتھ کسی کا مقابلہ نہ کریں ۔
یہ آخری وہ کمال کا جملہ ہے کہ جس کی وجہ سے ہم یہ پوسٹ کر رہے ہیں پچھلی پوسٹ میں علامہ سید ارتضیٰ عباس نقوی صاحب نے بھی کیا خوب وکالت کی اور کہا کہ مجلس معصوم ع میں فضائل غیر معصوم کا کرنے کا مجھے شوق نہیں ہے کمال ، دیکھیں ہر وکیل جہاں مختلف دلائل پیش کرتا ہے وہاں انکا لہجہ بھی منفرد ہوتا ہے .
مختصر آئیں اور میر ببر علی انیس کا شاہکار بند سماعت فرمائیں
مولا عباسؑ کے دندان مبارک کی تعریف
دانتوں کو گُہر مرثیہ گو کہتے ہیں سارے
بتلاؤ گُہر خوب ہیں یا عرش کے تارے
یہ دُرِ نجف وہ ہیں علیؑ کو جو ہیں پیارے
تاروں کو بھی صدقے فلک ان پر سے اتارے
کیا وصف کریں ان کا سوا صلِ علیٰ کے
گوہر نہیں قطرے ہیں یہ سب نورِ خدا کے
✍️ میر ببر علی انیس
Najam SMG Khushi Najam Mughal Allama Syed Akhtar Abbas Zaidi Al-Arabi Allama Nasir Abbas Multan. Azadari Imam Hussain a.s Hussaini Azadari Network Official Allama Hafiz Muhammad Ali Virk Allama Nasir Abbas Of Multan 🥰👑