تحفظ قرأن واوراق مقدسہ چترال

Call Directions

تحفظ قرأن واوراق مقدسہ چترال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحفظ قرأن واوراق مقدسہ چترال, Religious Center, Drosh Chitral, Drosh.

12/08/2026
11/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چترال کے تمام مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے عاجزانہ اپیل ہے کہ قرآنِ مجید کے شہید نسخوں اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لیے ہر مسجد میں ایک محفوظ بکس یا جگہ ضرور بنائیں۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقدس اوراق کبھی چھتوں پر، کبھی جنازے کی چارپائیوں میں، اور بعض اوقات ایسی جگہوں پر پڑے ہوتے ہیں جہاں جانور بھی پہنچ جاتے ہیں۔

ہم مساجد میں اپنے سہولت کے لئے ھر قسم کے انتظامات کرتے ہیں حتی کہ اپنے جوتوں کو محفوظ رکھنے کی الماریوں تک کا انتظام کرتے ہیں، تو کیا قرآنِ مجید کے شہید نسخوں کے لیے ایک محفوظ بکس نہیں بنا سکتے؟
خدارا! اپنی اپنی مسجد میں مقدس اوراق کے لیے محفوظ جگہ بنائیں، اور انہیں بے حرمتی سے بچائیں۔
یہ صرف ایک بکس نہیں، قرآنِ مجید کے ادب کا عملی اظہار اور ہمارے لیے آخرت کا ذخیرہ ہے۔
جزاکم اللہ خیراً۔
قاری ابراہیم شاہ خادم تحفظ اوراق مقدسہ چترال 03487178220

اپر چترال کا ایک گمنام ہیرو — منظور احمد بھائیالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!آج ہم آپ کو اپر چترال، تورکھو کے علاقے ورک...
10/08/2026

اپر چترال کا ایک گمنام ہیرو — منظور احمد بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج ہم آپ کو اپر چترال، تورکھو کے علاقے ورکھوپ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے گمنام ہیرو سے متعارف کروا رہے ہیں، جو خاموشی سے ایک عظیم دینی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ان کا نام منظور احمد بھائی ہے۔ وہ پہلے چترال سکاؤٹس میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ملازمت سے فراغت کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایک ایسا جذبہ پیدا فرمایا جو ان شاء اللہ ان کے لیے آخرت کا عظیم ذخیرہ بنے گا۔
منظور احمد بھائی نے تحفظِ اوراقِ مقدسہ چترال کے مختلف ویڈیوز دیکھیں۔ ان ویڈیوز کو دیکھ کر ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ اگر دروش میں ایک شخص مقدس اوراق کے تحفظ کے لیے اتنی محنت کر سکتا ہے تو میں بھی اپنے علاقے تورکھو میں اس کارِ خیر کا آغاز کیوں نہ کروں؟
چنانچہ انہوں نے اپنے علاقے کی مختلف مساجد، مدارس اور غیر محفوظ مقامات، حتیٰ کہ غاروں سے بھی قرآنِ مجید کے شہید نسخے اور مقدس اوراق جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
الحمدللہ! آج وہ مقدس اوراق اپنے گھر کے ایک کمرے میں جمع کرتے ہیں، ان کی چھانٹی اور صفائی کرتے ہیں، انتہائی ادب و احترام کے ساتھ انہیں محفوظ کرتے ہیں اور پھر مرکزی قرآن محل، زیرو پوائنٹ دروش منتقل کرتے ہیں۔
اس عظیم خدمت میں ان کے ساتھ علاقے کے علماء کرام اور نوجوان بھی تعاون کر رہے ہیں۔ یہ اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ جب ایک شخص اخلاص کے ساتھ قدم اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ دوسرے لوگوں کے دل بھی اس خدمت کی طرف متوجہ فرما دیتا ہے۔
ہم تورکھو کے عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ منظور احمد بھائی کے ساتھ رابطے میں رہیں، ان کا دست و بازو بنیں، اپنے علاقوں میں موجود مقدس اوراق ان تک پہنچائیں اور اس کارِ خیر میں ان کے ساتھ تعاون بھی کریں۔
کیونکہ مقدس اوراق کو دور دراز علاقوں سے جمع کرنا، انہیں منتقل کرنا، محفوظ کرنا اور مرکزی قرآن محل تک پہنچانا ایک محنت طلب کام ہے اور اس میں وسائل بھی درکار ہوتے ہیں۔
یہ صرف منظور احمد بھائی کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
گزشتہ تقریباً پانچ سالوں سے چترال میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی یہ تحریک جاری ہے۔ الحمدللہ! آج یہ خدمت لواری ٹاپ سے شندور ٹاپ تک، ارندو سے بروغل تک، چترال کے مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہے اور مسلمان اپنے اپنے علاقوں سے مقدس اوراق جمع کرکے قرآن محل دروش منتقل کر رہے ہیں۔
قرآن محل میں جو ضعیف نسخے تلاوت کے قابل نہیں رہتے، انہیں باقاعدہ ادب و احترام کے ساتھ غلاف دے کر محفوظ کیا جاتا ہے اور علماء کرام کی نگرانی میں شرعی طریقے سے دفن کیا جاتا ہے۔
جبکہ جو قرآنِ مجید کے نسخے قابلِ مرمت ہوتے ہیں، ان کی مرمت کرکے دوبارہ مساجد و مدارس میں فی سبیل اللہ تقسیم کیا جاتا ہے، تاکہ اللہ تعالیٰ کا کلام دوبارہ تلاوت کیا جا سکے۔
اور اگر آپ چترال سے باہر ہیں، کسی دوسرے شہر یا ملک میں ملازمت یا مزدوری کر رہے ہیں اور آپ کے دل میں یہ خواہش ہے کہ میں بھی اس کارِ خیر میں کیسے شامل ہو سکتا ہوں؟
تو اس کا راستہ بھی آسان ہے۔
آپ مالی تعاون کے ذریعے خادمینِ قرآن کے لیے وسائل فراہم کر سکتے ہیں، تاکہ وہ دور دراز علاقوں سے مقدس اوراق جمع کرکے انہیں محفوظ مقام تک پہنچا سکیں۔
آج کے ہمارے گمنام ہیرو منظور احمد بھائی، ورکھوپ تورکھو ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس عظیم خدمت، محنت اور اخلاص کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے لیے اسے صدقۂ جاریہ بنائے، اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام علماء، نوجوانوں، اہلِ علاقہ اور مخیر حضرات کو بھی بہترین اجر عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنِ مجید کا ادب و احترام کرنے، اس کی خدمت کرنے اور قیامت کے دن قرآنِ مجید کی شفاعت نصیب ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
آپ بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ شامل کریں۔
تحفظِ اوراقِ مقدسہ چترال03487178220
— قرآن کی خدمت، آخرت کا ذخیرہ

09/08/2026

بہت سے دوستوں کی فرمائش تھی
چونکہ وہ چترالی زبان نہیں سمجھتے
، اس لیے اس خدمت کی ویڈیو میں اردو زبان میں بھی بات کی جائے۔
اسی فرمائش پر ہم نے اس ویڈیو میں اردو میں اپنا پیغام پیش کیا ہے۔

اگرچہ ہماری اردو اتنی اچھی نہیں، اس لیے الفاظ کی کمی بیشی پر معذرت خواہ ہوں
۔ ہماری کوشش صرف یہ ہے کہ قرآنِ مجید اور مقدس اوراق کے ادب و احترام کا یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

آپ سے خصوصی گزارش ہے
کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ یہ پیغام ان لوگوں تک بھی پہنچ سکے
جن کے گھروں، دکانوں، مساجد، مدارس یا دیگر مقامات پر قرآنِ مجید کے ضعیف نسخے اور مقدس اوراق موجود ہیں، تاکہ وہ انہیں بے حرمتی سے بچاتے ہوئے ادب و احترام کے ساتھ محفوظ کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنِ مجید کی خدمت اور مقدس اوراق کے تحفظ کی توفیق عطا فرمائے
اور اس کوشش کو ہمارے لیے دنیا و آخرت میں اجر و ثواب کا ذریعہ بنائے۔

جزاکم اللہ خیراً

قاری ابراہیم شاہ
خادم تحفظِ اوراقِ مقدسہ چترال
قرآن محل، زیرو پوائنٹ، دروش

📞 0348-7178220

🌿… بالآخر چترال کے علاقہ بکر آباد کے غیر محفوظ غار میں موجود مقدس اوراق محفوظ ہوگئےکچھ عرصہ پہلے ہمیں چترال کے علاقے بکر...
09/08/2026

🌿… بالآخر
چترال کے علاقہ بکر آباد کے غیر محفوظ غار میں موجود مقدس اوراق محفوظ ہوگئے
کچھ عرصہ پہلے ہمیں چترال کے علاقے بکرآباد کے ایک پہاڑی علاقے میں موجود ایک غیر محفوظ غار کی ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا کہ غار کے اندر قرآنِ مجید کے شہید اوراق اور مقدس نسخے انتہائی غیر محفوظ حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم نے دو، تین مرتبہ ارادہ کیا کہ اس غار تک پہنچ کر مقدس اوراق کو محفوظ کیا جائے، لیکن ہر مرتبہ کسی نہ کسی وجہ سے یہ سفر مؤخر ہوتا رہا۔
شاید اللہ تعالیٰ کو اس کارِ خیر کے لیے ایک خاص وقت منظور تھا۔
6 اگست کو ہم نے فیصلہ کیا کہ ان شاء اللہ 8 اگست کو ہر صورت میں بکرآباد کے اس غار سے مقدس اوراق کو محفوظ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی چترال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کی مساجد و مدارس سے بھی مقدس اوراق جمع کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔
اس سلسلے میں ہم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور بکرآباد کے دوستوں سے رابطہ کیا تاکہ غار تک پہنچنے کے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔
بکرآباد کے دوستوں نے اپنے پیش امام قاری فضل الرحمن صاحب کو اس صورتحال سے آگاہ کیا اور ہمیں امام صاحب سے رابطہ کرنے کا کہا۔
جب ہم نے قاری فضل الرحمن صاحب سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت اور قابلِ تقلید پیشکش کی۔ انہوں نے فرمایا:
"آپ کو اس دشوار راستے پر آنے کی ضرورت نہیں، میں خود اس غار سے مقدس اوراق جمع کرکے عثمانیہ مسجد بکرآباد پہنچا دیتا ہوں۔ آپ وہاں آکر یہ مقدس اوراق اپنے ساتھ لے جائیں، تاکہ خادمین کو تکلیف نہ ہو۔"
الحمدللہ!
آج 8 اگست کو ہم نے اپنا سفر شروع کیا۔
چترال ٹاؤن کی 14 مساجد و مدارس سے مقدس اوراق جمع کرنے کے بعد واپسی پر ہم نے عثمانیہ مسجد بکرآباد کے پیش امام قاری فضل الرحمن صاحب سے رابطہ کیا اور وہاں پہنچ گئے۔
امام صاحب خود اپنے طلبہ کو ساتھ لے کر اس دشوار گزار اور غیر محفوظ غار تک گئے، وہاں سے قرآنِ مجید کے شہید نسخے اور مقدس اوراق اپنی نگرانی میں جمع کیے اور عثمانیہ مسجد پہنچا کر خادمینِ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے حوالے کیے۔
الحمدللہ، ہم ان مقدس اوراق کو اپنے ساتھ لے کر قرآن محل، زیرو پوائنٹ دروش کی طرف روانہ ہوگئے، جہاں انہیں مکمل ادب و احترام کے ساتھ محفوظ کیا جائے گا۔
🤲 ایک امام صاحب کا اخلاص، ہم سب کے لیے ایک مثال
اللہ تعالیٰ عثمانیہ مسجد بکرآباد کے پیش امام صاحب کے اس اخلاص، محبت اور خدمتِ قرآن کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
جس طرح قاری فضل الرحمن صاحب نے خود دشوار اور غیر محفوظ مقام پر جاکر مقدس اوراق کو جمع کیا، اسی طرح ہم سب کو بھی چاہیے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اگر کہیں قرآنِ مجید کے شہید نسخے یا مقدس اوراق غاروں، ندی نالوں، دریاؤں، ویران مقامات یا دیگر غیر محفوظ جگہوں پر موجود ہوں تو انہیں نظر انداز نہ کریں۔
ان کی نشاندہی کریں، خود ممکن ہو تو ادب و احترام کے ساتھ جمع کریں، یا قرآن محل دروش تک پہنچانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
یہ صرف اوراق کو اٹھانے کا کام نہیں، یہ قرآنِ مجید کے ادب، احترام اور حفاظت کی خدمت ہے۔
آئیے!
اپنے اپنے علاقوں میں موجود مقدس اوراق کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائیں، تاکہ کوئی مقدس ورق بے حرمتی کا شکار نہ ہو۔
خادمِ قرآن
قاری ابراہیم شاہ
📞 03487178220

08/08/2026

مقدس اوراق کےصرف بکس نصب کرنا کافی نہیں!
مقدس اوراق کے تحفظ کے لیے مختلف مقامات پر بکس نصب کرنا قابلِ تحسین اور قابلِ قدر عمل ہے
، لیکن صرف بکس نصب کر دینا کافی نہیں۔ ان بکسوں میں جمع ہونے والے قرآنِ مجید کے شہید نسخوں اور دیگر مقدس اوراق کو باقاعدگی سے جمع کرکے مکمل ادب و احترام کے ساتھ شرعی طریقے سے محفوظ کرنا بھی ضروری ہے۔
چترال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر TMA چترال کی جانب سے مقدس اوراق کے لیے بکس نصب کیے گئے ہیں، جو ایک اچھا قدم ہے۔
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ ان بکسوں میں قرآنِ مجید کے شہید نسخے اور دیگر مقدس اوراق کافی عرصے سے پڑے ہیں
، مگر ان کو بکسوں سے نکال کر جمع کرنے اور شرعی طریقے سے محفوظ کرنے کا مناسب انتظام نظر نہیں آتا۔
لہٰذا ڈپٹی کمشنر چترال اور TMA چترال سے مؤدبانہ گزارش ہے
کہ جس طرح مقدس اوراق کے لیے بکس نصب کیے گئے ہیں، اسی طرح ان بکسوں سے مقدس اوراق کو باقاعدگی سے جمع کرنے اور شرعی طریقے سے محفوظ کرنے کا مستقل انتظام بھی کیا جائے۔
یہ صرف ایک انتظامی معاملہ نہیں بلکہ قرآنِ مجید اور مقدس اوراق کے ادب و احترام کا معاملہ ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ذمہ داران اس اہم مسئلے پر فوری توجہ فرمائیں گے۔
آئیے!
مقدس اوراق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ یہ گزارش متعلقہ ذمہ داران تک پہنچ سکے۔
خادمِ قرآن
قاری ابراہیم شاہ
📞 03487178220
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
TMA DROSH

Deputy Commissioner Lower Chitral
Drosh

Address

Drosh Chitral
Drosh

Telephone

+923487178220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحفظ قرأن واوراق مقدسہ چترال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share