محمد زيب

محمد زيب information

02/01/2025
19/09/2024

*قوّتِ حافظہ کا نسخہ!*
____________________
ایک مجلس میں ڈاکٹر (محمود غازی رح) صاحب سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی بہتر یادداشت کا راز کیا ہے؟ کیا کوئی نسخہ یا وظیفہ ایسا ہے جو اس چیز کے حصول میں معین ہو؟
تو اس پر، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، فرمایا کہ مجھے کسی بزرگ نے یہ دعا بتائی تهى: "اللهم إني أسألك علما لایُنسی"، یہ بھی فرمایا کہ: آدمی کو چاہیے کہ جب ایک کتاب کو شروع کرے تو اسے پورا پڑھنے کی کوشش کرے۔ اصل بات یہ ہے کہ جس چیز کو آدمی اپنی فکر اور توانائیوں کا محور بنا لیتا ہے، وہ چیز اسے بآسانی یا درہنے لگ جاتی ہے۔ ایک تاجر کو مختلف اشیا کے نرخ اور ان میں اتار چڑ چڑھاؤ اس طرح یاد ہوتا ہے کہ دوسرے آدمی کو حیرت ہوتی ہے کہ اتنی بار یک تفصیلات اسے کیسے یاد رہ جاتی ہیں۔
قوت حافظہ اور یادداشت کے یقینا بہت سے اسباب بھی ہیں۔ ان میں طبی اسباب بھی ہوں گے، ہموم و افکار کی کمی بھی اس کا ایک ذریعہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک پیدائشی اور قدرتی ملکہ بھی ہے جسے اللہ تعالی اپنے حکیمانہ نظام کے تحت تقسیم فرماتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جب آدمی علم ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیتا ہے تو اسے علم سے متعلق باتیں زیادہ یاد رہنے لگ جاتی ہیں۔ جس شخصیت میں یادداشت کا یہ غیر معمولی وصف ہو، اس سے یہ سوال ضرور ہوتا ہے کہ یاد داشت مضبوط کرنے کا طریقہ کیا ہے۔
امام بخاری سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ کیا حافظے کی کوئی دوائی ہے؟ پہلے تو امام بخاری نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں، اس لیے کہ اس طرح کی ظاہری دوائی واقعی انہیں معلوم نہیں ہوگی اور نہ ہی امام بخاری کا بے مثال حافظ ایسے کسی نسخہ کا مرہون منت تھا۔ پھر تھوڑے توقف کے بعد امام بخاری نے فرمایا: "لا أعلم شيئا أنفع للحفظ من نهمة الرجل ومدوامة النظر"، یعنی یادداشت کے لیے دو کاموں سے زیادہ کوئی چیز میرے علم کے مطابق مفید نہیں ہے۔ ایک آدمی کی علم کے لیے بھوک اور اس کا شوق ولگن اور دوسرے کثرت مطالعہ۔ ( لامع الدراری از شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی ۱/ ۳۹)
مآخذ از : مقالاتِ زاہد (مولانا ڈاکٹر محمود احمد غازی، کچھ یادیں کچھ باتیں) مفتی محمد زاہد صاحب حفظہ اللہ

شادمحمدشاد

14/09/2024

پریشانی کب اور کیوں آتی ہے، بہت نصیحت آموز گفتگو، بزبان داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب مدظلہ،
یہ ہندوستان کے معروف بزرگ ہیں جن کے ہاتھ پر ہزاروں غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا۔ اسلام دشمن سرکار کی ایماء پر وہاں کی سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں اس بزرگ کو تبدیلی مذھب کے ایک بےبنیاد کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی .😥💔
دعاء ہے کہ اللہ تعالی مولانا موصوف کی غیب سے حفاظت و مدد فرمائے آمین یارب العالمين۔🤲🏻 🥺

09/09/2024

🔵 *اپنے محبوب کو پہچانیے* !

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے اور صاحبزادیاں کتنے تھے؟

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 3 صاحبزادے تھے:

1. *حضرت قاسم رضی اللہ عنہ*
2. *حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ* (ان کا لقب طیب اور طاہر تھا)
3. *حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ*

حضرت قاسم رضی اللہ عنہ کی نسبت سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو "ابوالقاسم" بھی کہا جاتا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 4 صاحبزادیاں تھیں:

1. *حضرت زینب رضی اللہ عنہا*
2. *حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا*
3. *حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا*
4. *حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا*

یہ تمام اولاد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے تھیں، سوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے، جو حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے تھے۔
سلسلہ وار پیغام نمبر 1

05/09/2024

یوم الفتح کے حوالے سے بلبلِ جمعیت قاری رفیق دانش صاحب کی مسحور کن آواز میں شاعر جمعیت حافظ سجاد احمد کا تحریر کردہ ولولہ انگیز کلام ۔۔۔!!!!

اللہ تعالیٰ ہم سب کو شفاعت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے آمین ،،،
04/09/2024

اللہ تعالیٰ ہم سب کو شفاعت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے آمین ،،،

قائد وفاق المدارس شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ کا سات ستمبر کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے مہتممین ...
02/09/2024

قائد وفاق المدارس شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ کا سات ستمبر کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے مہتممین مدارس و جامعات کے نام اہم پیغام۔
احباب اس کو بھرپور شیئر کریں۔جزاکم اللہ

Address

Babaji Mosque V. Kozkaly
Dir
18300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد زيب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share