Best lines

Best lines "Worldly life is short,so turn to Allah before you turn to Allah."

“The bravest heart is the one

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے"والیتلطف "یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہ...
18/03/2022

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے

"والیتلطف "

یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے،
کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے اور اس کا ترجمہ ہے
"نرمی سے بات کرنا"
جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا تو بھی یہی کہا کہ
تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .
کون مان جاۓ ؟؟
وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا
زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں
بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے۔"

13/03/2022

زندگی بہت خوبصورت ہے سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے اگر کوئی دکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے ،کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے، کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے،کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے ،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے۔ 🥰😍

🖤🖤🌹

24/09/2021
17/01/2021
15/12/2020

Zindagi Guzarne Ka Tarika - Complete Cryful Bayan By Dr suleman Misbahi...

29/11/2020
29/11/2020

"میں غلط بات برداشت نہیں کرتا،میں بات دل میں رکھنے کی بجائے منہ پر کہہ دیتا ہوں" روز مرہ کثیرالمرتبہ بول جانے والے جملوں کی حقانیت پر مبنی خوبصورت تشریح۔

22/11/2020

Useful Islamic vocabulary.

1- *Dawn prayer=> فجر نماز*
2- *Noon prayer=> ظہرنماز*
3- *Evening prayer=> عصر* *نماز*
4- *Dusk prayer=> مغرب* *نماز*
5- *Night prayer=> عشاء* *نماز*
6 - *Ablution=> وضو*
7- *Make ablution=> وضو* *بنانا*
8- *Ablute=> وضو بنابا*
9- *Officiate Namaz=> نماز* *پڑھانا*
10- *Rug Prayer=>* *جائے* *نماز*
11- *Roasary=>تسبیح*
12 - *Chaplet=>تسبیح*
13- *Say creed=> کلمہ* *پڑھنا*
14- *intention* => *نیت* / *ارادہ*
15- *intend* => *نیت *کرنا* / *ارادہ* *کرنا*
16- *Observe fast* => ** *روزہ** *رکھنا*
17- *Keep* *fast* => *روزہ* *رکھنا*
18- *Have* *fast* => *روزہ* *رکھنا*
19- *Forgo fast=>* *روزہ* *چھوڑنا*
20- *Abstain* => *پرہیز* *کرنا*
21- *Sin=> گناہ*
22- *commit sin* => *گناہ* *کرنا*
23- *Sinful* => *گناہگار*
24- *Abort* *fast* => *روزہ* *توڑنا* **
25- *Break* *fast* => *روزہ* *توڑنا* / *کھولنا*
26- *Bury* / *inter* => *دفن* *کرنا*
27- *Call* *out* *azan* => *اذان* *کہنا* / *ہونا*
28- *Prostrate=>* *سجدہ* *کرنا*
29- *Prostration* => *سجدہ*
30- *Adore* => *پوجنا*
31- *Genuflect* => *رکوع* *کرنا*
32- *Say Salam=>* *سلام* *کہنا*
33- *Rinse out=>* *کلی* *کرنا*
34 *- Get hair wet=>* *سر* *کا مسح کرنا*
35- *Get elbow wet=>* *ہاتھوں* *کا* *مسح* *کرنا*
37- *Worship* => *عبادت* کرنا
38- *Doomsday* => *آخرت* / *قیامت* *کا* *دن*
39- *Judgement day* => *فیصلے کا دن*
40- *Mercy* => *رحم*
41- *Do* *mercy* => *رحم* *کرنا*
42- *Have mercy=>* *رحم* *کرنا*
43- *Patience=> صبر*
44- *Penitence=> توبہ*
45- *Condole=> ہمدردی/* *تعزی

20/11/2020

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا، آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں*

*ثناء*
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
(ترمذی، الجامع الصحيح، أبواب الصلاة، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة، 1 : 283، رقم : 243)
*اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں*

*تعوذ*
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
*میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں*

*تسمیہ*
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
*ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے*

*سورۃ الفاتحہ*
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
(الفاتحة، 1 : 1. 7)
*تمام خوبیاں تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo روزِ جزا کا مالک ہےo ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo ہمیں سیدھا راستہ دکھاo ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo*

*سورۃ الاخلاص*
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
(الاخلاص، 112 : 1۔ 4)
*آپ فرما دیجئے : وہ اﷲ ہے جو یکتا ہےo اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہےo نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo*

*رکوع*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلاة، باب ماجاء فی التسبيح فی الرکوع والسجود، 1 : 300، رقم : 261)
*پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا*

*قومہ*
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
*ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی*

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
(مسلم، الصحيح، کتاب الصلاة، باب إثبات التکبير فی کل خفض ورفع فی الصلاة، 1 : 293، 294، رقم : 392)
*اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں*

*سجدہ*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
(ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب مقدار الرکوع و السجود، 1 : 337، رقم : 886)
*پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے*

*جلسہ*
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان درج ذیل دعا مانگتے :
اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ.
(ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب الدعا بين السجدتين، 1 : 322، رقم : 850)
*اے ﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے روزی عطا فرما*

*تشہد*
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الدعوات، باب فی فضل لَا حَول ولا قوة إلَّا بِاﷲِ، 5 : 542، رقم : 3587)
*تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں*

*درودِ اِبراہیمی*
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے :
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
(بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، 3 : 1233، رقم : 3190)
*اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے*
*اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے*

*دعائے ماثورہ*
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
(ابراهيم، 14 : 40، 41)
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا،
اللّه پاک تمام مسلمانوں سمیت انکی نمازیں اور اعمال صالح قبول فرمائے آمین 🤲

19/11/2020

Lines ❤️
اگر پوسٹ اچھی لگے تو آگے شیئر کریں اور پیج لائک کریں شکریہ۔

Address

Kot Mubarak
Dera Ghazi Khan

Telephone

+923403053973

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best lines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Best lines:

Share