Raiwind markaz ahsan dg

Raiwind markaz ahsan dg humary page me hum raiwind Tablighi markaz pakistan k hawaly se update karengy inshaallah

حلقہ وار  جوڑ کی تاریخیں
22/04/2026

حلقہ وار جوڑ کی تاریخیں

پیدل جماعتیں کا رخ
22/04/2026

پیدل جماعتیں کا رخ

21/04/2026

*انا لله وانا اليه راجعون*
عالمی شوریٰ کے بزرگ حضرت مولانا فاروق صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ھوگیا تھا تمام احباب خصوصا دعائیں کریں

20/04/2026
04/04/2026

انا اللہ وانا الیہ راجعون 😭
راے ونڈ جوڑ میں آج رات یہ بھای اللہ کو اچانک پیارے ہو گئے ۔ بلکل ٹھیک رات کو سارے اعمال کر کے سوے جب تہجد کے وقت قریب والے احباب نے جگانے کی کوشش کی تو حضرت کا انتقال ہو چکا تھا ۔ اللہ کے راستے کی موت انتہائی خوش نصیب ہیں ۔ اللہ بھای کے درجات بلند فرمائے

03/04/2026

ایک رائیونڈ مرکز دوسرا پنڈال تیسرا بلال پارک لاھور چوتھا ابراھیم مسجد لاھور پانچواں قصور مرکز چھٹا گوجرانولہ مرکز اور دو اور لاھور کے وہ مرکز جہاں شب جمعہ ھوتا ھے ان 8 مقامات پر جوڑ کے اعمال ھوں گے اور چلے تین چلے کی جماعتیں بھی یہیں سے نکلیں گی اور اتوار انہی مقامات پر دعا ھو گی اور بیرون اندرون کی نقد جماعتیں اور مھمانوں کیساتھ تشکیل والی جماعتیں ھفتہ کی صبح پنڈال بیرون حلقے والی جگہ تشریف لائیں

*رائیونڈ مرکز سے آمدہ خط*
03/04/2026

*رائیونڈ مرکز سے آمدہ خط*

14/03/2026

بلوچ ایکسپریس بس راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان کے لیے جا رہی ھے بس نمبر 2552 ھے عید کی وجہ سے لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ھے اس کے خلاف کارروائی کی جائے

25/02/2026

*📗 18 || فقہیاتِ رمضان*
✍ : مفتی سفیان بلند
مدیر معهد الإمام سفیان الثوری
رئیس دارالریان اکادمی آن لائن

*ماہ رمضان ؛ فضائل و مسائل*

*🎯 روزہ کی حالت میں خواتین کے مخصوص مسائل*

*11- عورت کے کفارے کے روزوں کے دوران "ایام" کا آنا*
● کفارے کے ساٹھ روزے لگاتار رکھنا ضروری ہے، اگر درمیان میں ایک دن کا بھی ناغہ ہوگیا تو گزشتہ تمام روزے کالعدم ہوجائیں گے، اور نئے سرے سے شروع کرکے ساٹھ روزے پورے کرنے ضروری ہوں گے، لیکن عورتوں کے ایامِ حیض کی وجہ سے جو جبری ناغہ ہوجاتا ہے وہ معاف ہے، ایامِ حیض میں روزے چھوڑے، اور پاک ہوتے ہی بغیر وقفے کے روزہ شروع کردیا کرے، یہاں تک کہ ساٹھ روزے پورے ہوجائیں۔

*12- روزہ دار نے زبان سے چیز چکھ کر تھوک دی تو روزہ نہیں ٹوٹا*
● زبان سے کسی چیز کا ذائقہ چکھ کر تھوک دیا تو روزہ نہیں ٹوٹا، مگر بے ضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے۔

*13- بچے کو پیار کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا*
● روزے کی حالت میں کسی بچے کا بوسہ لینے اور پیار کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

*14- "ایام" کے روزوں کی صرف قضا ہے اور نمازوں کی قضا بھی نہیں*
● عورت کے ذمہ خاص ایام کی نمازوں کی قضا لازم نہیں، صرف روزوں کی قضا لازم ہے، اسی طرح کے "ایام" روزوں کی صرف قضا ہے، کفارہ نہیں!

*15- "نفاس" سے فراغت کے بعد قضا روزے رکھے*
● اگر کسی عورت کے ہاں رمضان سے ایک ہفتہ قبل بچہ کی ولادت ہوئی اور اس کا نفاس چالیس دن رہا یا رمضان کے کچھ روزے نفاس کی وجہ سے نہ رکھ سکی تو اب وہ رمضان کے بعد ان ایام کی قضا کرلے، اس کے لئے فدیہ دینا جائز نہیں، فدیہ دینے کی اجازت صرف اس شخص کو ہے جو بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتا ہو، اور نہ آئندہ پوری زندگی میں یہ توقع ہو کہ وہ روزہ رکھنے پر قادر ہوگا، اگر یہ عورت اس معیار پر پوری نہیں اُترتیں تو اس کے لئے ان روزوں کی قضا لازم ہے، خواہ سردیوں کے موسم میں رکھ لیں، فدیہ دینا اس کے لئے جائز نہیں!

*16- صبح صادق سے قبل پاک ہونے والی عورت کا روزہ*
● اگر کسی عورت کی حیض سے ایسے وقت پاکی ہوئی کہ وہ صرف سحری کرسکی اور نہا نہ سکی، اس نے سحری کرلے روزہ کی نیت صبح صادق سے قبل کرلی تو اس کا روزہ معتبر ہوگا، صبح صادق کے بعد غسل کرلے، روزہ کے قضا کی ضرورت نہیں۔ (امداد السائلین)

*17- نہایت بیمار عورت کے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے*
● اگر کوئی عورت روزے رکھنے کی طاقت نہیں رکھتی تو اس لئے جتنے روزے اس کے ذمے ہیں ان کا فدیہ ادا کردینا کافی ہے، ایک روزے کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر ہے، یعنی دو سیر گندم یا اس کی قیمت، اس حساب سے قضا شدہ روزوں کا فدیہ دیں اور آئندہ بھی جتنے روزے ان کی زندگی میں آئیں گے، اسی حساب سے ان کا فدیہ دیتی رہیں، اور اگر طاقت بحال ہوگئی تو یہ روزے رکھنا لازم ہوں گے۔

*18- فدیہ کس کو دیا جائے؟*
● روزے کا فدیہ اپنی اولاد، اور اولاد کی اولاد کو دینا جائز نہیں، دینی مدرسہ کے غریب طلبہ کو فدیہ کی رقم دی جاسکتی ہے البتہ مدرسہ کا کسی دُوسری مد میں اس رقم کو استعمال کرنا جائز نہیں، اور ہر روزے کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر ہے۔
● ساٹھ روزوں کا فدیہ ساٹھ صدقہ فطر کے برابر ہوگا، فدیہ ادا کرنے میں اس دن کی قیمت کے لحاظ سے رقم دی جائے۔
● چند روزوں کا فدیہ ایک ہی مسکین کو ایک ہی وقت میں دے دینا جائز ہے، مگر اس میں اختلاف ہے، اس لئے احتیاط تو یہی ہے کہ کئی روزوں کا فدیہ ایک کو نہ دے، لیکن دے دینے کی بھی گنجائش ہے۔ (مستفاد از فتاوی یوسفی)

❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923174039140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raiwind markaz ahsan dg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Raiwind markaz ahsan dg:

Share