St. Marks Church Daska - Sialkot

St. Marks Church Daska -  Sialkot Our Jesus is more powerful than evil spirits. He is alive and always will be. Everyone always keep praying.

18/08/2026

Sunday School Children Welcome Performance❤️❤️❤️

Ds. ARIF N DIN Farewell Ceremony 16-08-2026Congratulations DS Saab 🎊❤️
18/08/2026

Ds. ARIF N DIN Farewell Ceremony 16-08-2026
Congratulations DS Saab 🎊❤️

17/08/2026

Happy Retirement Ds. Arif N Din sb

You will Be Missed ❤️

We Will Love To see you tomorrow at 9:00AM St. Mark's Church Daska
15/08/2026

We Will Love To see you tomorrow at 9:00AM
St. Mark's Church Daska

11/08/2026
27/06/2026

وضاحتی بیان برائے سینٹ مارکس چرچ ڈسکہ

یہ وضاحت سینٹ مارکس چرچ ڈسکہ کی انتظامیہ اور متعلقہ افراد کی جانب سے عوام، کلیسیا اور تمام چینلز کے علم میں لائی جا رہی ہے تاکہ حالیہ جاری کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے اصل حقائق واضح کیے جا سکیں۔

حال ہی میں سینٹ مارکس چرچ ڈسکہ کے دو نوجوان، زہیب گل اور سموئیل صادق عرف مٹھو کی جانب سے ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز اور چینلز پر نشر کی گئی، جس میں ڈی ایس عارف نظام دین صاحب اور چرچ انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر چرچ نہیں کھولا اور یوتھ کو چرچ میں میٹنگ یا سرگرمی کے لیے جگہ فراہم نہیں کی۔

ہم واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس ویڈیو میں پیش کیے گئے الزامات سراسر بے بنیاد، گمراہ کن اور حقیقت کے منافی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ نوجوانوں نے اپنی کسی بھی میٹنگ یا اجتماع کے متعلق نہ تو چرچ انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دی، نہ پاسبان کو آگاہ کیا، اور نہ ہی اس دن یا وقت کے بارے میں کسی قسم کی باضابطہ اطلاع فراہم کی۔ مزید یہ کہ جس وقت یہ معاملہ پیش آیا، ڈی ایس عارف نظام دین صاحب شہر میں موجود بھی نہیں تھے بلکہ ڈسکہ سے باہر راولپنڈی میں موجود تھے۔ ایسی صورتحال میں ان پر جان بوجھ کر چرچ نہ کھولنے کا الزام لگانا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ زہیب گل اور سموئیل صادق عرف مٹھو نے چند نوجوانوں کو اکٹھا کیا، جن میں سے اکثر کو اس بات کا مکمل علم بھی نہیں تھا کہ انہیں کس مقصد کے لیے جمع کیا جا رہا ہے۔ ان نوجوانوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کیے بغیر ایک ویڈیو بنائی گئی اور اس میں پاسبان اور چرچ انتظامیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
ان کی طرف سے گزشتہ کچھ مہینوں سے چرچ میں ہونے والی عبادات کو بھی ناکام بنانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ڈسکہ کی طرف سے ان کو وارننگ دی جاچکی ہے ۔

مزید برآں، ان کے اس دعوے کی حقیقت خود چرچ کی حالیہ سرگرمیوں سے واضح ہو جاتی ہے۔ اسی وڈیو بنانے والے واقعے کے اگلے دن جمعہ کو رفاقت خواتین کی میٹنگ چرچ میں معمول کے مطابق منعقد ہوئی، جس میں زہیب گل کی والدہ اور سموئیل صادق کی بہو بھی دیگر خواتین کے ہمراہ موجود تھیں اور انہوں نے عبادت میں بھرپور شرکت کی۔ اس وقت چرچ مکمل طور پر کھلا ہوا تھا۔

اسی طرح ہفتہ کے روز کوائر پریکٹس کے لیے بھی چرچ کھولا گیا، جہاں کوائر ممبران نے اتوار کی عبادت کے لیے گیتوں کی بھرپور تیاری کی۔ اگر چرچ واقعی یوتھ کے لیے بند رکھا جا رہا ہوتا یا پاسبان کی جانب سے کسی خاص گروہ کے خلاف بدنیتی موجود ہوتی، تو پھر دیگر تمام اجتماعات، عبادات اور سرگرمیاں کیسے معمول کے مطابق جاری رہتیں؟

لہٰذا یہ بات واضح ہے کہ چرچ انتظامیہ یا پاسبان کی جانب سے کسی قسم کی جانبداری، دشمنی یا رکاوٹ موجود نہیں تھی۔ پیش کی گئی ویڈیو ایک غلط فہمی پیدا کرنے، جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے اور کلیسیا میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔

ہم تمام چینلز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور سینٹ مارکس چرچ ڈسکہ کی کلیسیا سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی بھی یکطرفہ دعوے پر یقین کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کریں، متعلقہ انتظامیہ سے حقائق معلوم کریں اور سچائی کو جانچنے کے بعد ہی رائے قائم کریں۔

آخر میں، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سچائی، اتحاد اور محبت کلیسیا کی بنیاد ہیں۔ جھوٹے الزامات اور بے بنیاد پروپیگنڈا نہ صرف افراد بلکہ پوری کلیسیا کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ لہٰذا تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ ذمہ داری اور دیانت داری کا مظاہرہ کریں۔

انتظامیہ / متعلقہ ذمہ داران سینٹ مارکس چرچ ڈسکہ

PALM SUNDAY 2K26 ST. MARKS CHURCH DASKA
06/04/2026

PALM SUNDAY 2K26
ST. MARKS CHURCH DASKA

Address

Fuwara Chonk
Daska
ZIPCODE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when St. Marks Church Daska - Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to St. Marks Church Daska - Sialkot:

Shortcuts

Share

Category