07/09/2025
صمود فلوٹلا کے نام سے پوری دنیا کے مختلف ممالک سے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی قافلے غزہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سے بھی افراد اس قافلے میں شامل ہے جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب بھی شامل ہے ۔اس فلوٹلا کا مقصد محصور اور مظلوم فلسطینی عوام تک زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانا ہے، جنہیں کئی عرصے سے شدید معاشی اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔
یہ قافلے مختلف این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن پسند کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر غزہ کے عوام تک خوراک، ادویات، طبی سامان اور دیگر ضروریات پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان میں شامل افراد کا تعلق یورپ، ایشیا، افریقہ اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں سے ہے، جو فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں۔
صمود فلوٹلا کے شرکاء نہ صرف امدادی سامان لے جا رہے ہیں بلکہ یہ دنیا کو یہ پیغام بھی دے رہے ہیں کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں۔ ان کی جدوجہد مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے اور انسانی حقوق کی بحالی کی علامت ہے۔ اس مشن کے ذریعے عالمی برادری کو باور کرایا جا رہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سرحدوں سے بالاتر ہے، اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری ہے۔
ان لوگوں کی جرآت اور بہادری کو سلام ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر منزل کی طرف رواں دواں ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خیر وعافیت کے ساتھ یہ قافلہ منزل مقصود پر پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔