Jamia Muhammadi Sharif

Jamia Muhammadi Sharif Jamia Muhammadi sharif is non profit Educational organization Based in Chiniot, Pakistan

٢٥ دسمبر، ٢٠٢٥پیغامِ پاکستان سینٹر جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ تعالی علیہ کے ...
25/12/2025

٢٥ دسمبر، ٢٠٢٥
پیغامِ پاکستان سینٹر جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ تعالی علیہ کے یومِ پیدائش کے حوالے سے تقریب فلیگ پارک میں منعقد ہوئی۔جس کا آغاز تلاوتِ کلام مجید سے ہوا. اساتذہ اور طلبہ کے ہم راہ پرچم کشائی کی گئی۔ قائم مقام صدرِ جامعہ ،مولانا امجد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ تعالی علیہ کی تحریک پاکستان اور مسلمانان برصغیر کی بیداری کے لئے مثالی خدمات پر انھیں ہدیہء تحسین پیش کیا۔

٢٤ دسمبر ٢٠٢٥ ضلعی ریسکیو ٹیم 1122 اور  شعبہ تربیت، جامعہ محمدی شریف کی نگرانی  میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا...
25/12/2025

٢٤ دسمبر ٢٠٢٥
ضلعی ریسکیو ٹیم 1122 اور شعبہ تربیت، جامعہ محمدی شریف کی نگرانی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد،ایمرجنسی حالات میں مختلف پہلوؤں کو سر انجام دینے کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔

٢٢ دسمبر ٢٠٢٥ سوموار تین مہینوں پر محیط مطالعہ شمائل کورس بطریق تکمیل کو پہنچا۔  جس میں 50 سے زائد طلبہ نے تکمیل کی سعاد...
25/12/2025

٢٢ دسمبر ٢٠٢٥ سوموار
تین مہینوں پر محیط مطالعہ شمائل کورس بطریق تکمیل کو پہنچا۔ جس میں 50 سے زائد طلبہ نے تکمیل کی سعادت حاصل کی۔ اختتامی تقریب اور تقسیمِ اسناد سوموار کو دارالعلوم جامعہ محمدی شریف میں منعقد ہوئی۔جامعہ کے اساتذہ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔

٢١ دسمبر،٢٠٢٥ شعبہ تربیت مجمع الارشادات الاسلامیہ جامعہ محمدی شریف کے زیر اہتمام جامع مسجد میں ایک سیمینار بعنوان “حضرت ...
22/12/2025

٢١ دسمبر،٢٠٢٥
شعبہ تربیت مجمع الارشادات الاسلامیہ جامعہ محمدی شریف کے زیر اہتمام جامع مسجد میں ایک سیمینار بعنوان “حضرت ثانی غریب نواز، خواجہ محمد الدین سیالوی قدس سرہ العزیز کی حیات و خدمات” منعقد ہوا۔افتتاحی کلمات مولانا محمد نعمان احمد معظمی،چئیرمین شعبہ تربیت نے پیش کیے اور کلیدی خطاب ناظم تعلیمات مولانا ملک محمد امجد اقبال نے کیا۔

١٨،دسمبر ٢٠٢٥ جمعرات جامعہ محمدی شریف میں شعبہ تربیت اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان بورڈ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعق...
18/12/2025

١٨،دسمبر ٢٠٢٥ جمعرات
جامعہ محمدی شریف میں شعبہ تربیت اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان بورڈ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔جس میں درس نظامی کے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے علماء کرام کو مدعو کیا گیا۔جس کی صدارت ضلعی کوآرڈینیٹر مفتی امتیاز احمد حقانی نے کی۔اسسٹنٹ ضلعی کوآرڈینیٹر حکیم علامہ عثمان مدنی اور کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ منتظمین و معلمین تنظیم المدارس نے جامعہ محمدی شریف کے سرپرست صاحبزادہ محمد قمر الحق اور ناظم تعلیمات ملک امجد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

16/12/2025
١٥ دسمبر ،٢٠٢٥ سوموارشعبۂ دعوت و ثقافتِ اسلامی، مجمع الارشاداتِ الاسلامیہ کے زیرِ اہتمام دارالحدیث آڈیٹوریم میں تاجدارِ ...
16/12/2025

١٥ دسمبر ،٢٠٢٥ سوموار
شعبۂ دعوت و ثقافتِ اسلامی، مجمع الارشاداتِ الاسلامیہ کے زیرِ اہتمام دارالحدیث آڈیٹوریم میں تاجدارِ صداقت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صدرِ شعبۂ دعوت و ثقافتِ اسلامی علامہ ریاض احمد رضوی نے فرمائی۔
صدرِ شعبۂ تربیت مولانا نعمان احمد معظمی نے اپنے خطاب میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دینی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔
کلماتِ تشکر اور اختتامی کلمات صدرِ شعبۂ دعوت و ثقافتِ اسلامی علامہ ریاض احمد رضوی نے پیش کیے۔

١٣ دسمبر ٢٠٢٥، بروز ہفتہ  جامعہ محمدی شریف،عربی سوسائٹی  کے زیرِ اہتمام دارالحدیث آڈیٹوریم میں صاحبزادہ محمد قمر الحق  ک...
15/12/2025

١٣ دسمبر ٢٠٢٥، بروز ہفتہ
جامعہ محمدی شریف،عربی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام دارالحدیث آڈیٹوریم میں صاحبزادہ محمد قمر الحق کی زیرِ صدارت عربی زبان کے عالمی دن کے سلسلے میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔فن خطاطی ،مخطوطات حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے۔ طلبہ نے عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا ، مہمانوں کو عربی سوسائٹی کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے ۔عربی زبان کی عالمگیر حیثیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں مکالمہ،اور تقاریر طلباء نے پیش کیں۔اختتام پر صدرِ جامعہ صاحبزادہ محمد قمر الحق نے عربی کی اہمیت اور عصری ضرورت پر وقیع لیکچر دیا۔

آن لائن لیکچر. رجسٹریشن لنک پہلے کمنٹ میں.
17/11/2025

آن لائن لیکچر.
رجسٹریشن لنک پہلے کمنٹ میں.

تقاریب بسلسلہ یومِ اقبال ٩ نومبر ٢٠٢٥جامعہ محمدی شریف چنیوٹ
08/11/2025

تقاریب بسلسلہ یومِ اقبال
٩ نومبر ٢٠٢٥
جامعہ محمدی شریف چنیوٹ

Address

Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Muhammadi Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Muhammadi Sharif:

Share