انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال انجمن شہزادہ علی قاسم ع بہکڑی چکوال

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Syed Haider Kazmi, Wazeer Gilal
16/08/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Syed Haider Kazmi, Wazeer Gilal

مراجع عظام کی طویل عمری اور سادہ طرزِ زندگیپچھلے سو سالوں کی حوزوی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ایک منفرد بات سامنے آتی ہے کہ...
06/08/2026

مراجع عظام کی طویل عمری اور سادہ طرزِ زندگی

پچھلے سو سالوں کی حوزوی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ایک منفرد بات سامنے آتی ہے کہ یہاں کے مراجع عظام اور علماء نے طویل عمریں پائی ہیں۔

مثال کے طور پر

آیت اللہ سید ابو القاسم خوئی (نجف):

آپ کی وفات تقریباً 92 سال کی عمر میں ہوئی (1899–1992)

آیت اللہ سید روح اللہ خمینی (ایران/نجف):

آپ نے تقریباً 86 سال کی عمر پائی (1902–1989)

آیت اللہ سید محمدرضا گلپایگانی (قم):

آپ کی عمر وفات کے وقت تقریباً 95 سال تھی (1899–1993)

آیت اللہ سید شہاب الدین مرعشی نجفی (قم):

آپ نے تقریباً 93 سال کی عمر پائی (1897–1990)

آیت اللہ حسین علی منتظری (قم):

آپ کی وفات 87 سال کی عمر میں ہوئی (1922–2009)

آیت اللہ محمد تقی بہجت (قم):

آپ تقریباً 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے (1916–2009)

آیت اللہ سید علی خامنہ ای (ایران):

آپ کی پیدائش 19 اپریل 1939 کی ہے، آپ کو 87 سال کی عمر میں شہید کیا گیا۔ آپ مکمل طور پر فٹ تھے اور حکومتی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہے تھے

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی (قم): (حیات ہیں)

آپ کی عمر اس وقت تقریباً 99 سال ہے

(پیدائش: دسمبر 1926)

جو مراجع ابھی حیات ہیں، ان کی عمریں (سال 2026 کے مطابق)

موجودہ دور میں جو مراجع عظام حیات ہیں اور جن کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر تقلید کی جاتی ہے، ان کی عمریں کچھ یوں ہیں:

آیت اللہ سید علی سیستانی (نجف اشرف): آپ کی پیدائش 4 اگست 1930 کی ہے، اور اس وقت (جولائی 2026 میں) آپ کی عمر 95 سال ہے۔

آیت اللہ حسین وحید خراسانی (قم):

آپ اس وقت حیات مراجع میں سب سے ضعیف العمر ہیں۔

آپ کی پیدائش یکم جنوری 1921 کی ہے، اور اس وقت آپ کی عمر 105 سال ہو چکی ہے۔

​جدید دنیا جہاں تمام تر طبی سہولیات کے باوجود قبل از وقت امراض کا شکار ہے، وہیں ان مراجع کی طویل عمری اور ذہنی بیداری کا اصل سبب ان کا وہ متبادل طرزِ زندگی ہے جس کی بنیاد اسلام کے اعلیٰ اصولوں پر ہے۔

​1۔ سادہ غذا اور اعتدال (قناعت)

​ان مراجع عظام کی زندگی کا سب سے بڑا اصول "کم کھانا اور سادہ کھانا" رہا ہے۔ ان کے دسترخوان شاہانہ تکلفات، ثقیل غذاؤں اور فاسٹ فوڈ سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔

​خوراک کی سادگی: ان کی روزمرہ کی غذا عام طور پر روٹی، دہی، دال، پنیر یا سادہ شوربے پر مشتمل ہوتی ہے۔

​طبی حکمت: وہ پیٹ بھر کر کھانے کے سخت خلاف ہوتے ہیں اور بھوک رکھ کر اٹھنا ان کا مستقل معمول ہوتا ہے۔

​2۔ دنیا سے بے رغبتی (زہد)

​طویل عمری کا ایک بڑا راز "دماغی سکون" اور اسٹریس (Stress) سے دوری ہے۔ مراجع عظام دنیاوی جاہ و جلال، مال و دولت اور آسائشوں سے دور رہتے ہیں۔

​3۔ سادہ رہن سہن (زاہدانہ زندگی)

​لاکھوں مریدین اور کروڑوں کے شرعی فنڈز (خمس و زکوٰۃ) کے امین ہونے کے باوجود، ان مراجع کے گھروں کو دیکھ کر گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ وقت کی اتنی بڑی علمی شخصیات ہیں۔

​ایک چھوٹے سے کچے یا پرانے مکان میں چٹائی پر بیٹھنا، زمین پر سونا، اور اپنے ذاتی کام خود کرنا ان کی عادت ہوتی ہے۔ یہ زاہدانہ طرزِ زندگی انہیں تکبر سے دور اور جسمانی طور پر متحرک (Active) رکھتا ہے۔

​4۔ باقاعدگی اور ذہنی نظم و ضبط

​ان کی زندگی کا ہر لمحہ ایک طے شدہ نظام کے تحت گزرتا ہے۔

​سحر خیزی: رات کے آخری پہر بیدار ہونا، نمازِ شب، اور طلوعِ آفتاب سے پہلے عبادت و تفکر۔

​مستقل علمی مصروفیت: آخری عمر تک کتابوں کا مطالعہ، تحریر اور تدریس ان کے دماغی خلیات (Brain Cells) کو متحرک رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ 100 سال کی عمر میں بھی ان کا حافظہ حیران کن حد تک تیز رہتا ہے۔

​حاصلِ کلام:

​ان مراجع عظام کی طویل عمریں محض ایک اتفاق نہیں، بلکہ سادہ غذا، دنیا سے بے رغبتی، اور یادِ الٰہی میں ڈوبے ہوئے پرسکون دل کا قدرتی نتیجہ ہیں۔ اگر ہم بھی آج کے اس پرآشوب اور نفسا نفسی کے دور میں اپنی زندگیوں میں سادگی اور قناعت کو شامل کر لیں، تو بہت سی ذہنی و جسمانی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

منقول از دیوار ابو جون رضا قبلہ
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

🌹 *امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:*🚩 *«إِذَا بَعُدَتْ بِأَحَدِكُمُ الشُّقَّةُ،وَنَأَتْ بِهِ الدَّارُ، فَلْيَعْلُ ...
06/08/2026

🌹 *امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:*

🚩 *«إِذَا بَعُدَتْ بِأَحَدِكُمُ الشُّقَّةُ،وَنَأَتْ بِهِ الدَّارُ، فَلْيَعْلُ أَعْلَى مَنْزِلِهِ، وَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَلْيُومِ بِالسَّلَامِ إِلَى قُبُورِنَا، فَإِنَّ ذَلِكَ يَصِلُ إِلَيْنَا.»*🌿
📚 الکافی، ج ۴، ص ۵۸۹

🔰 *"جب تم میں سے کسی کے لیے راستہ دور ہو جائے*
🔰 *اور وہ ہماری قبور سے فاصلے پر ہو،*
🔰 *تو اپنے گھر کی بلند ترین جگہ پر جائے،*
🔰 *دو رکعت نماز ادا کرے،*
🔰 *پھر ہماری قبور کی طرف رخ کرکے سلام پیش کرے،*
🔰 *بے شک وہ سلام ہم تک پہنچتا ہے۔"*

♻️👈 *اگر کربلا حاضری نصیب نہ ہو سکے تو مایوس نہ ہوں۔*
♻️👈 *وضو کریں،*
♻️👈 *دو رکعت نماز ادا کریں،*
♻️👈 *دل کو کربلا کی طرف متوجہ کریں اور محبت و عقیدت سے عرض کریں*👇

🫡👈 *السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ*🏴

🌸🤲🌺 *اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*💐
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

06/08/2026

ماشاءاللہ۔۔۔
*چکوال کے مومنین کی پیادہ روی بلاشبہ اب ایک روایت بن چکی ہے،*
*جو مومنین چکوال کی راہءعشق مولا حسین میں صبر، ہمت، حوصلے اور اسقامت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ بلاشک مومنین چکوال نے بلا دعوت و بلا کسی منظم پروگرام کے، از خود سفر عشق کا آغاز کیا، اور اب تک اس پر قائم رہے۔ انشاء اللہ راہء عشق کا یہ سفر تا قیام امام زمانہ ء جاری و ساری رہے گا۔*
*اس راہ میں ابتک قربانیاں دینے والے مومنین، اکابرین ملت اور "دفاع مومنین" میں دن رات ایک کرنے والے شیعہ اکابرین کے بھی تہ دل سے ممنون و مشکور ہیں، جن کی مؤثر حکمت عملی، اور وقت و مالی قربانیوں کی بدولت چکوال کے مومنین میں ہر وقت عزاداری سید الشہداء علیہ السلام، اور راہء عشق کے اس سفر کیلئے, بلا خوف و خطر ایک جذبہ ذندہ و جوان رہتا ہے۔ مومنین چکوال ان بظاہر "نظر نہ آنے والے مدافعین ملت" کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں۔*
*انشاء اللہ مولا امام زمانہ ء ان سب کے اعمال پر مہر تصدیق ثبت فرمائیں گے، اور یہ سب عند اللہ ماجور ہونگے۔ آمین*
*اس راہ عشق میں اگر کسی بے گناہ مومن پر کوئی آنچ آئی، یا کسی کو ناحق کسی فوجداری مقدمے میں گھسیٹا گیا، تو رھبر کمیٹی کے وکلاء صاحبان ہمیشہ کی طرح مومنین کی بے لوث خدمت کے لیئے بالکل مستعد و تیار ہیں۔ انشاء اللہ*
التماس دُعا 🤲
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

06/08/2026

*جب ضریح پر بھیڑ ہوتی ہے*
*مجمع ہوتا ہے اور ضریح کی جالی کی جانب بڑھنا مشکل ہوتا ہے تو عقیدے کے مطابق اور پروٹوکول کے مطابق بھی دور سے سلام ہوسکتا ہے ،*
*اور بغیر الفاظوں کی گئی سرگوشیاں جو دل سے بیان ہوتی ہے وہ صاحب ضریح تک پہنچ جاتی ہے*
*یقیناً آپ احباب سمجھ گئے ہونگے کے کہ میں کیا چاہتا ہوں۔*

*جلوس عزا برآمد ہوتا ہے*
*اس میں بے شمار تبرکات حسینی ہوتے ہیں علم ہوتاہے*
*تابوت ہوتا ہے ، جھولا ہوتا ہے ، ذوالجناح ہوتا ہے*
*اور ہم سب کا ماننا ہے کہ اگر دور سے بھی زیارت کریں تو وہ ہوجاتی ہے ضروری تو نہیں ہے کہ مجمے کو چیرا جائے*

*اب بات ہے محترم مستورات سے*
*عزادار بہنوں شریعت کے معاملات کسی مفتی ، مولوی ، ذاکر ، علامہ کے نہیں ہے یہ سب معصوم ع نے بتائیں ہیں ان کو سمجھیں*
*آپ جلوس میں آئیں لیکن کیا ضروری ہے کہ مردوں کے مجمع میں گھس کر علم چومیں ، یا جھولا چومیں ۔ دور سے بھی زیارت ہوسکتی ہے البتہ جو قریب سے گزرے اسے ضرور ہاتھ سے چھو کر زیارت کریں ۔ تھوڑا خیال کیجئیے اور بہت احتیاط*

*خدارا:*
*سبیل والے بھائیوں جلوس کو جلوس رہنے دو*
*اگر اس جلوس میں کوئی آواز گونجنی چاہیے تو وہ نوحے کی ہے آپ لوگ سبیل ضرور لگاؤ مگر شور شرابہ ،مشینوں کا شور آخر کیوں بھئی۔*
*باپ ماں کے غم میں کوئی شور برداشت نہیں ہوگا آپ سے تو اس غم کو غم رہنے دو۔*

*زیارت اٹھانے والے بھائیوں ، زیارت ضرور اٹھائیں مگر پروٹوکول کے ساتھ کیونکہ جو تبرکات آپ نے اٹھائیں ہوتے ہیں وہ غم کے نشان ہوتے ہیں اورنشان غم اٹھاتے وقت چہرے پر آثار غم ہونے چاہیے نہ کے مسکراہٹ۔*
*اور بھی بہت سی باتیں ہیں بس یہ سوچو یہ باپ کا جنازہ بھی ہوسکتا ہے*

*بہت تماشہ ہوگیا ہے*
*جلوس عزا عجیب و غریب رخ اختیار کرگیا ہے ۔*
*بہت ہوگیا ہے اس کو قابو کیجئیے*
*اپنی آنے والی نسلوں کو کیاسکھارہے ہیں کہ جلوس میں آؤ*
*ایک گلاس ہاتھ میں جوس پکڑو اور ایک ہاتھ سے ویڈیو بناؤ*
*کیا کررہے ہیں آپ لوگ ؟*
*جس طرح اپنے بچوں پر پڑھائی میں زبردستی کرتے ہیں اسی طرح مجلس میں بٹھائیں ، جس طرح سوشل نارمز سکھاتے ہیں اس طرح تہذیب عزا سکھائیں ورنہ اگلے 10 سال میں سب کچھ برباد ہوجانا ہے۔
التماس دُعا 🤲
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

02/08/2026

اہلیان چکوال نے تاریخ رقم کردی
مشی چکوال 18صفر المظفر 2026

27/07/2026

أشهدُ أنّ علياً ولّيُ الله۔

#أشهدُ أنّ علياً ولّيُ الله۔

26/07/2026

*🏴مئیں اجڑے ملک دی ملکہ ہاں🏴*
*نوحہ خوان:*
*♻️استاد اعجاز حسین جامڑو*
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

18 صفر 2026بمقام چکوال انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال
18/07/2026

18 صفر 2026
بمقام چکوال
انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال

13/07/2026

تابوت امام زین العابدین (علیہ السلام ) مرکزی امام بارگاہ دربارِ حسینی و قصر بتول بہکڑی چکوال
26 محرم الحرام 2026

Address

Village Bekhri Pindi Road Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to انجمن شہزادہ علی قاسم ع، بہکڑی چکوال:

Shortcuts

Share