31/07/2026
*تنظیم اسلامی چکوال*
کے وفد کی
کرنل محمد آصف صاحب انچارج اینٹی نارکوٹکس کنٹرول چکوال سے
خصوصی ملاقات,
درس قرآن,
تفصیلی گفتگو
انسدادِ منشیات
الحمدللہ ۔آج مورخہ 31 جولائی 2026 بروز جمعہ بوقت 11.30 بجے دن بمقام ادارہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول چکوال پنڈی بائی پاس روڈ چکوال
تنظیم اسلامی چکوال کے وفد کی کرنل محمد آصف صاحب انچارج اینٹی نارکوٹکس کنٹرول چکوال سے
خصوصی ملاقات ٫
درس قرآن ٫
انسدادِ منشیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی
سب سے پہلے تفصیلی تعارف کروایا گیا ۔
اس کے بعد کرنل محمد آصف صاحب اور ان کے ادارے اینٹی نارکوٹکس کنٹرول چکوال کا منشیات کے خلاف کردار اور جہاد کو سراہا اور تنظیم اسلامی چکوال نے اپنا بھرپور تعاون ادا کرنے کا بھی کہا۔ادارے کے اس کردار کی وجہ سے چکوال میں منشیات کی برائی کا کافی حدتک خاتمہ بھی ہوا ہے۔
اس کے بعد دین اسلام اور اقامت دین کے حوالے سے
سورہ الحج کی آیات نمبر 40 تا 45
سورہ الشوریٰ کی آیت نمبر 13 اور
سورہ البقرہ اور سورہ المائدہ کی آیات کے حوالے سے درس قرآن ہوا
جس پر انہوں نے کہا کہ ہم ان شاءاللہ اپنے ادارے میں درس قرآن کا سلسلہ شروع کرواتے ہیں اور آپ کو اور آپ کی جماعت کو درس قرآن کی دعوت بھی ہفتہ وار دیں گے ۔
اور انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر اسرار احمد کو اکثر سنتا ہوں ان کی قرآن اور دین اسلام اور حالات حاضرہ پر گہری نظر تھی۔
کرنل محمد آصف صاحب نے کہا کہ میں آپ کی تنظیم اور آپ کے امیر محترم شجاع الدین شیخ صاحب کی
فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر صاحب سے خصوصی ملاقات کروانے کی کوشش کرتا ہوں۔
جس پر تنظیم اسلامی چکوال کے وفد نے ان کا اور ان کے ادارے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
تنظیم اسلامی چکوال
کے وفد میں درج ذیل رہنماؤں نے شرکت کی ۔
شعیب منیر بٹ ایڈووکیٹ
عرفان الحق عالمگیر ایڈووکیٹ
محمد شہزاد بٹ ایڈووکیٹ
محمد عبد الباسط ایڈووکیٹ
عظیم گل نمبردار صاحب
ماسٹر ظفر اقبال صاحب
نے خصوصی شرکت کی ۔
آخر میں تنظیم اسلامی چکوال نے ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللّٰہ کی کتاب کا ایک تحفہ بھی دیا ۔
اللّٰہ قبول فرمائے استقامت عطا فرمائے اور اس عمل کو توشہ آخرت بنائے ۔
منجانب ۔تنظیم اسلامی چکوال