Markaz Imam Bukhari Kasur

Markaz Imam Bukhari Kasur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markaz Imam Bukhari Kasur, Religious organisation, Bhoe Asal.

قربانی کی کھالیںجامعہ محمد بن اسماعیل البخاری اہل حدیث بھوئے آصل ضلع قصورکو عطیہ کیجیے۔جزاکم اللہ خیراً                 ...
24/05/2026

قربانی کی کھالیں
جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری اہل حدیث بھوئے آصل ضلع قصور
کو عطیہ کیجیے۔
جزاکم اللہ خیراً





***iYousafkasuri

24/05/2026

قربانی اللہ تعالیٰ کے لیے
اور کھال دینی تعلیم حاصل کرنے والے
مستحق طلباء کے لیے

اپنی قربانی کی کھال
جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری کو دیں
اور طلباءِ دین کی خدمت میں حصہ لیں۔





***iYousafkasuri

الحمدللہ!آج جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری بھوئے آصل ضلع قصور میں مغرب سے قبل شدید گرمی کے موسم میں طلباءِ کرام کی تواضع ...
23/05/2026

الحمدللہ!
آج جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری بھوئے آصل ضلع قصور میں مغرب سے قبل شدید گرمی کے موسم میں طلباءِ کرام کی تواضع ٹھنڈے اور میٹھے تربوزوں سے کی گئی۔

گرمی کی شدت میں یہ مختصر سی محبت طلباء کے لیے خوشی اور تازگی کا سبب بنی، اور تربوز ملنے پر طلباء کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جامعہ کے تمام معاونین، اساتذہ اور خدمت گزار حضرات کو بہترین اجر عطا فرمائے اور اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آمین

***iMuhammadYousafKasuri





*رفعتِ قرآن کا مژدہ: مکہ مکرمہ میں الشیخ قاری ادریس ثاقب صاحب کا اعزازِ اول*عزت، حشمت اور سرفرازی کا اصل سرچشمہ اللہ ذوا...
23/05/2026

*رفعتِ قرآن کا مژدہ: مکہ مکرمہ میں الشیخ قاری ادریس ثاقب صاحب کا اعزازِ اول*
عزت، حشمت اور سرفرازی کا اصل سرچشمہ اللہ ذوالجلال و الإکرام کی لاریب کتاب
'قرآنِ مجید' ہے۔ صادق القول پیغمبر، جنابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے: " *إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا"*(صحيح مسلم:٨١٧) (یقیناً اللہ تعالیٰ اس کتابِ مبین کے سبب قوموں کو رفعتیں اور عزتیں عطا فرماتا ہے)۔
کلامِ ربانی کا اہل ہو جانا انسانی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جس کی تصدیق خود پروردگارِ عالم نے ان الفاظ میں فرمائی: " *بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ*(العنكبوت:٤٩) " (بلکہ یہ قرآن تو واضح آیات ہیں، جو ان لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے)۔
' تاریخ گواہ ہے کہ کلامِ الٰہی سے وابستگی انسان کو گمنامی کے اندھیروں سے نکال کر فضائے بسیط پر روشن ستارہ بنا دیتی ہے۔ یہ وہ ابدی و لافانی سرمایہ ہے جس کا سفیر جہاں بھی جاتا ہے، سرخرو ٹھہرتا ہے۔
امسال موسمِ حج کے مبارک ایام میں، دیارِ حرم کی معطر فضاؤں میں اس قرآنی رفعت کا ایک مایہ ناز اور ایمان افروز منظر اس وقت دیکھنے کو ملا، جب پاکستان بھر سے آئے ہوئے ضیوف الرحمن (حجاجِ کرام) کے درمیان تلاوتِ قرآن کا ایک پروقار اور عظیم الشان مسابقہ منعقد کیا گیا۔
یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت اور بے پناہ خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ *پاکستان کی ایک معروف علمی و سماجی شخصیت فضیلة الشیخ قاری ادریس ثاقب صاحب نے رب تعالیٰ کے خصوصی فضل و احسان سے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن (اول نمبر) حاصل کی۔*
یہ مبارک مقابلہ سعودی عرب کے مایہ ناز اور خدمتِ خلق کے امین اور پاکستانی حجاج کے میزبان ادارے " *شرکة الراجحی* " کی جانب سے حجاجِ کرام کی علم پروری اور روحانی تسکین کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ قاری صاحب کی اس نمایاں ترین کامیابی کے اعتراف میں، شرکہ الراجحی کی انتظامیہ نے مکہ مکرمہ کی مقدس سر زمین پر ایک باوقار تقریبِ تکریم کا انعقاد کیا۔ اس پرشکوہ محفل میں شركة الراجحي کے *رئیس شیخ بندر الراجحی* اور مقتدر شخصیات نے قاری صاحب کو خصوصی اعزازات سے نوازا اور ان کے علم و عمل کا والہانہ اعتراف کیا۔
محترم قاری صاحب کی یہ بے مثل کامیابی دراصل ان کے اخلاصِ نیت، طویل علمی ریاضت اور کلامِ ربانی سے سچی وابستگی کا ثمرِ شیریں ہے۔
*ہم قاری صاحب کی خدمت میں اس شاندار اور بابرکت اعزاز پر ہدیۂ تبریک و مبارکباد پیش کرتے ہیں۔*
دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کو ترقیوں اور عزتوں سے نوازے ، ان کی عمر و علم میں برکت عطا کرے، اور اس اعزاز کو ان کے لیے دارین کی سعادتوں کا ذریعہ بنائے۔
*ہم شرکہ الراجحی کی دوراندیش انتظامیہ کے بھی دل کی گہرائیوں سے ممنون ہیں، جنہوں نے ارضِ مقدس پر حجاج کی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ حاملینِ قرآن کی حوصلہ افزائی کے لیے اس قدر خوبصورت, تعلیمی اور خیر و برکت سے بھرپور محفل سجائی۔* قرآنی علوم کے سفیروں کی یہ تکریم بلاشبہ قابلِ رشک اور لائقِ صد تحسین ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو قرآنِ مجید کا سچا خادم بنائے، اس کے احکامات کو سینوں میں بسانے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

23/05/2026

تکبیراتِ عید 🌙
اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْد
قاری احمد عمران صاحب
متعلم۔ جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری بھوئے آصل ضلع قصور
***iMuhammadYousafKasuri

22/05/2026
21/05/2026

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهٗ

﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً﴾
“کون ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے، پھر اللہ اسے کئی گنا بڑھا دے۔”

احبابِ گرامی!

جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری اہلِ حدیث، بھوئے آصل، ضلع قصور
کے شعبہ للبنات کی نئی بلڈنگ کا کام الحمدللہ بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

آپ تمام احباب کے تعاون اور دعاؤں سے:
✅ وائرنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے
✅ دروازے نصب کیے جاچکے ہیں
✅ تعمیر کے کئی مراحل الحمدللہ پایۂ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں

اب اس وقت روغن (پینٹ) کا کام جاری ہے، جس کے لیے ابھی مزید تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ عظیم دینی منصوبہ جلد مکمل ہوسکے۔

اسی کے ساتھ نئی بلڈنگ کے لیے:
🔹
🔹 الیکٹرک بورڈز اور سوئچز درکار ہیں
🔹 ونڈوز کے لیے شیشوں کی ضرورت ہے
🔹 اور دیگر ضروری سامان بھی مطلوب ہے

یہ مبارک عشرۂ ذوالحجہ نیکیوں، صدقات اور اجرِ عظیم سمیٹنے کے بہترین دن ہیں۔
آئیے! ان بابرکت ایام میں اپنے صدقات و عطیات کے ذریعے دینی تعلیم کے اس عظیم مشن کا حصہ بنیے اور اپنے لیے صدقۂ جاریہ کا سامان کیجیے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال، جان اور وقت میں برکت عطا فرمائے اور
اسے آپ کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے
📞 رابطہ برائے تعاون:
📱 JazzCash 0303-4916386
EasyPaisa: 0345-4916386

مزید معلومات اور تعاون کے لیے رابطہ فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے صدقات و عطیات کو قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین

جزاکم اللہ خیراً فی الدنیا والآخرۃ

قربانی کا جانورمندرجہ ذیل عیوب سے پاک ہورسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"قربانی میں چار جانور جائز نہیں: وہ کانا جانور جس کا کانا ...
17/05/2026

قربانی کا جانور
مندرجہ ذیل عیوب سے پاک ہو
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"قربانی میں چار جانور جائز نہیں: وہ کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو، وہ بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور دبلا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔"
(سنن ابن ماجہ: 3144)



***iMuhammadyousafKasuri
-Bukhari



16/05/2026

Nyd de videoer og den musik, du holder af, upload originalt indhold, og del det hele med venner, familie og verden på YouTube.

اھل اسلام متوجہ ہوں۔۔۔جب عشرہ ( ذوالحجہ کے پہلےدس دن) شروع ہوجائیں اور تم میں سے کوئی قربانی کا ارادہ کرئے تو وہ اپنے با...
16/05/2026

اھل اسلام متوجہ ہوں۔
۔
۔
جب عشرہ ( ذوالحجہ کے پہلےدس دن) شروع ہوجائیں اور تم میں سے کوئی قربانی کا ارادہ کرئے تو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں سے کچھ نہ کاٹے
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1977 )



***iMuhammadyousafKasuri
-Bukhari

Address

Bhoe Asal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz Imam Bukhari Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share