19/06/2026
مرکزی جامع حافظ جی مسجد عید گاہ بنوں
1950ء سے قائم بنوں کی تاریخی مرکزی جامع حافظ جی مسجد عید گاہ بنوں میں نمازِ جمعہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
مدرسہ عربیہ معراج القرآن کے مہتمم و انچارج حاجی محمد آیاز خان کی نگرانی میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ میں شرکت کی۔
ماشاءاللہ! بنوں میں بہت سی مساجد موجود ہیں، لیکن مرکزی جامع حافظ جی مسجد عید گاہ بنوں اپنی وسعت، تاریخی اہمیت اور نمازیوں کی کثیر تعداد کے باعث ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ مسجد کئی دہائیوں سے دینِ اسلام کی خدمت، تعلیمِ قرآن اور عبادت کا اہم مرکز رہی ہے۔
تمام اہلِ اسلام سے گزارش ہے کہ اس تاریخی مسجد کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس مسجد کی تمام ضروریات اور باقی ماندہ کام آسانی سے مکمل فرمائے