Learn and share Islamic information

Learn and share Islamic information لوگوں کو الله کی طرف بلانأ
نیک بنو نیکی پھلاؤ

11/05/2024

وہ دار الامان
کے دروازے پہ کھڑی تھی
پاس سے درویش گزرا پوچھا بیٹا کیوں کھڑی ھو ؟ بابا پناہ لینے آئی ھوں شوھر نے دو بچوں کو رکھ کر مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ھے کہتا ھے میرے گھر سے نکلو - میں بھی جھگڑا کر کے نکل آی ہوں-

باپ خود بیٹوں کی روٹیوں پر ھے وہ کہتا ھے اگر تم ادھر آ گئیں تو بہوئیں مجھے بھی نکال باھر کریں گی بھائیوں کے پاس عید پہ بھی چلی جاؤں تو تنگ ھوتے ھیں پناہ دینے والی ھستی " ماں " مر گئ ھے

کہیں اشتہار میں پڑھا تھا کہ دار الامان میں اچھی کیئر کرتے ھیں تو سوچا وھیں چلی جاتی ھوں- لہذا ادھر آگی ہوں کچھ دن رہوں گی تو شوہر کی عقل ٹھکانے آے گی-

ناں پُتر یہ غلطی مت کرنا اس گھر میں بندہ داخل تو اپنی مرضی سے ھوتا ھے مگر پھر قیدی بن جاتا ھے نہ مرضی سے سو سکتا ھے اور نہ اپنی مرضی سے کہیں آ جا سکتا ھے اور بیٹا تیرے جیسی خوبصورت بچیوں کی تلاش میں تو اشتہار دیئے جاتے ھیں دار الامان کے نام پہ قحبہ خانے بنا رکھے ھیں لوگوں نے پیسہ بناتے ھیں رات کو یہ خالی ھو جاتے ھیں لڑکیاں پیسہ بنانے کے لئے بھیج دی جاتی ھیں بیٹا کیئر اسی کی ھوتی ھے جو ان کو کما کر دیتی ھے تو پلٹ جا اب بھی تیرے لئے واپسی کا رستہ کھلا ھے پھر ھر دروازہ بند ھو جائے گا تیرا گھر وھی ھے جہاں تو نے دو بچوں کو جنم دیا ھے ان کے پاس چلی جا اللہ کا حکم موجود ھے ، لا تخرجوھن من بیوتھن ، عورتوں کو عورتوں کے گھر سے مت نکالو ، )ولا یخرجن ( اور نہ وہ عورتیں خود اپنے گھر سے نکلیں ، وہ تیرا گھر ھے اور اتنا ھی تیرا ھے جتنا تیرے شوھر کا ھے ،اپنے گھر کے پاس کی مسجد کے امام کے پاس جا کر اسے بول کہ میرے شوھر کو بلا کر اللہ کا حکم سنا ، اللہ کے گھر اسی لئے ھیں کہ وہ اللہ کے حکم سے محلے کو آگاہ رکھیں.

درویش نے کہا اور چلتا بنا-

لیکن ایک ذندگی بچا گیا

01/05/2024

"جب انسان دعاء کرنا چھوڑ دیتا ہے؛
تو اُس کی توحید کمزور پڑ جاتی ہے؛
اور جتنی کم دعاء کی جائے،
بندے کا اللہ عزوجل سے تعلق
اتنا ہی کم رہ جاتا ہے!"

شیخ صالح آل شيخ حفظه الله
(شرح الطحاوية : 817)

01/05/2024

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ روزِ قیامت میں خود ان سے جھگڑوں گا : ایک وہ آدمی جو میرا نام لے کر عہد کرے پھر اسے توڑ ڈالے ، وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو بیچ کر اس کی قیمت کھا جائے اور ایک وہ آدمی جو کسی مزدور کو اجرت پر رکھے تو اس سے پورا کام لے لیکن اسے اجرت نہ دے۔
(صحیح البخاری: 2227)

26/04/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اگر تمہارے گناہ اس قدر بڑھ جائیں کہ آسمان تک جا پہنچیں، پھر تم توبہ کر لو، تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ کو قبول فرما لے گا۔
(سنن ابن ماجه: 4248)

26/04/2024

*‏"بیوی کے نیک ہونے میں تمہارا کوئی کمال نہیں؛ یہ تو رِزق ہے، جو وہ اپنے متقی بندوں کو عنایت کرتا ہے!"*
*امام ابن العربی المالکی رحمه الله*

*(أحکام القرآن : 536/1)*

24/04/2024
21/04/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بیشک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرے گا تو دین اس پر غالب آ جائے گا پس اپنے عمل میں پختگی اختیار کرو۔
اور جہاں تک ممکن ہو میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ اور صبح اور دوپہر اور شام اور کسی قدر رات میں (عبادت سے) مدد حاصل کرو۔ (صحیح بخاری)

16/04/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں گے۔
سنن الترمذي : 2022

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn and share Islamic information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Learn and share Islamic information:

Share