06/07/2025
شہادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام 🚩😥
کربلا کے سالار مولا عباس علیہ السّلام امام حسین علیہ السّلام کے بھائی ہیں۔ آپ بنی ہاشم کے وہ جوان ہیں جس کا خوف دشمن کی نیندیں تک چھین لیتا۔ آپ کو حسین نے لڑنے کی اجازت نہیں دی تھی آپ کو صرف بی بی سکینہ کے کہنے پر فرات سے پانی لانے کی اجازت ملی۔فوج والوں نے میدان خالی کیا آپ کا رعب اتنا تھا آپ نے فرات سے مشک میں پانی بھرا ایک ٹیلے کے پیچھے چھپے قاتل نے آپ پر وار کیا آپ کا دایاں بازو قلم ہوا پھر بایاں بازو قلم ہوا آپ نے مشک سکینہ کو اپنے دانتوں میں لیا ایک ظالم نے مشک میں تیر پیوست کیا آپ کی امیدیں بہہ گئی تین بھال کا تیر آپ کی آنکھ میں پیوست ہوا۔ جب گھوڑے کی زین سے زمین پر آتے ہیں تو ہاتھوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن افسوس کے آپ کے ہاتھ نہیں تھے۔ آپ نے گھوڑے کو حکم دیا خیمہ گاہ سے دور لے جاو امام حسین کو آپ نے آخری سلام کیا اور خیموں کی طرف نا لے جانے کی خواہش کی آپ کی شہادت پر امام نے فرمایا عباس میری کمر جھک گئی ہے۔۔۔
مولا عباسؑ نے آخری سانس تک اہلِ بیت سے وفا نبھائی۔ یومِ عاشور امام حسینؑ نے آپ کو صرف بچوں کیلئے پانی بھر کر لانے کی اجازت دی تھی۔ آج بھی آپؑ کی ضریح مبارک پر ہر طرف پانی کی موجودگی اِس بات کی دلیل ہے کہ مولا عباسؑ سے پانی کتنا شرمندہ ہے..!! 🖤
بازو کٹا کر سو گیا نہرِ فرات پر،
عباسؑ کی وفا پانی بھی دیکھ کر رویا..!!