MWM Bahawalpur

MWM Bahawalpur Majlis Wahdat-e-Muslimeen is a Pakistani Shi'a political organization.

مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع بہاولپور کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیمبہاولپورمجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع بہاولپور کے زیر...
11/10/2025

مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع بہاولپور کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

بہاولپورمجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع بہاولپور کے زیرِ اہتمام سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ یہ فلاحی سرگرمی بہاولپور کے نواحی علاقوں بستی ساہلاں،عالی واہن،پپلی راجن اور بستی سانتے میں منعقد کی گئی، جہاں درجنوں متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کے پیکج تقسیم کیے گئے۔ راشن بیگز میں آٹا، چاول، گھی، دالیں، چینی اور دیگر ضروری گھریلو سامان شامل تھا۔

اس موقع پر ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ:
“ہم نے وعدہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ الحمدللہ آج ہم اسی عہد کی تکمیل کے لیے یہاں موجود ہیں۔ ہم اپنے وسائل کے مطابق عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ ان شاءاللہ جب تک متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں لوٹ جاتے، مجلسِ وحدتِ مسلمین ان کی امداد اور بحالی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔”

ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے مزید کہا کہ یہ خدمتِ خلق کا کام تعاون کرنے والے مخیر حضرات اور تنظیموں کی بدولت ممکن ہوا۔
خصوصی طور پر فدا حسین کے سپیشل چنے بہاولپور ، الھادی ہومیو سٹور (بہاولپور)، اور ادارہ خودی و ہمدرد ویلفئیر ملتان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن کے تعاون سے یہ مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔

راشن کی تقسیم کی تقریب میں صوبائ آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر علوی،میڈیا سیکرٹری ثقلین نقوی و دیگر احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

انہوں نے آخر میں تمام رضاکاروں اور عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیلاب متاثرین کو جلد از جلد اپنے گھروں میں آباد کرے اور قوم میں خدمت و ہمدردی کے جذبے کو مزید تقویت عطا فرمائے آمین۔



Allama Raja Nasir Abbas Jafri
MWM Media Monitoring Cell

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے...
07/10/2025

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔
قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین بہاولپو

سیلاب زدگان کیلئے مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔MWM Media Monitoring Cell
01/10/2025

سیلاب زدگان کیلئے مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
MWM Media Monitoring Cell

انا للہ وانا الیہ راجعون جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی  کے رکن برادر احسان حیدر کی والدہ کے انتقال پُرملال پر انکو ا...
01/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون

جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن برادر احسان حیدر کی والدہ کے انتقال پُرملال پر انکو اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔دعاگو ہوں کہ خداوند متعال مرحومہ کو جوار آئمہ علیہم السلام میں جگہ نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ الہی آمین

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان

01/08/2025
مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ بہاولپور و کارکنان وحدت یوتھ ڈویژن بہاولپور,اسلامک سٹوڈنٹس آرگنائزیشن, تنظیم محافظ الحسینیت , عل...
01/08/2025

مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ بہاولپور و کارکنان وحدت یوتھ ڈویژن بہاولپور,اسلامک سٹوڈنٹس آرگنائزیشن, تنظیم محافظ الحسینیت , علماء اور دیگر مومنین کی کافی تعداد نےپرامن احتجاج میں شرکت کی جوکہ بہاولپور پریس کلب کے سامنے کیاگیا جس کا واحد مقصد حکومت پاکستان کے زائرین کے لیے بائی روڈ راستوں کی بندش کے فیصلے پر پُرزور مذمت کرنا تھا , "لبیک یا حسین علیہ السلام کی صدا کے ساتھ یہ اپیل کرتے ہیں حکمران وقت سےکہ اس فیصلے کو جلد ازجلد واپس لے کے زائرین کےاس سفر عشق کےلیےآسانیاں پیدا کی جائیں"-
جزاک اللّٰہ خیر
مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ بہاولپور

میرے بابا حسینؑ کو قتل کرنے والے اب خود کو دین کے محافظ کہتے ہیں،اور مجھے زہر دے کر خاموش کرنا چاہتے ہیں...کاش یہ امت کب...
21/07/2025

میرے بابا حسینؑ کو قتل کرنے والے اب خود کو دین کے محافظ کہتے ہیں،
اور مجھے زہر دے کر خاموش کرنا چاہتے ہیں...
کاش یہ امت کبھی علیؑ و فاطمہؑ کے بیٹوں کی قدر جان پاتی!
(مولا امام زین العابدین ، سید الساجدین علیہ السّلام)

15/06/2025

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی کابینہ کے ارکان کا دورہ ڈسٹرکٹ بہاولپور
بعد از عیدِ غدیر کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔
MWM Media Monitoring Cell
Allama Raja Nasir Abbas Jafri
Azadari Wing MWM South Punjab

🌹مبارکبادعلامہ سید اقتدار حسین نقوی کو مركزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہی...
04/05/2025

🌹مبارکباد

علامہ سید اقتدار حسین نقوی
کو مركزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آپ کی نامزدگی نہ صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ عزاداری کے محاذ پر ایک مضبوط اور باہمت قیادت کا آغاز بھی ہے۔

ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور
Azadari Wing MWM South Punjab
MWM Media Monitoring Cell

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWM Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share