30/03/2023
,اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ,خوش آمدید فضائل اعمال کی تعلیم فیسبک پیج پر،
بہت سے روزہ داروں اور شب بیداروں کو مشقت کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جن کو روزہ کے ثمرات میں بجز بھوکا رہنے کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بہت سے شب بیدار ایسے ہیں جن کو رات کو جاگنے کی مشقت کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
کیونکہ وہ روزے کی حالت میں چغلی غیبت میں مبتلا رہتے ہیں، اور اس کے علاوہ حرام مال سے روزہ رکھتے ہیں اور حرام مال سے افطار کرتے ہیں۔