Islamic influence

Islamic influence لا یکلف اللہ نفسا آلا وسعھا

نوافِذُ الأجورِ في يومِ الجُمعةِ دائمًا مُتَّسِعةجمعہ کے دن اجر و ثواب کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں،فأكثِرْ من الصالحات...
16/01/2026

نوافِذُ الأجورِ في يومِ الجُمعةِ دائمًا مُتَّسِعة
جمعہ کے دن اجر و ثواب کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں،
فأكثِرْ من الصالحات 💛!
اس لیے نیک اعمال کی کثرت کرو۔

13/01/2025

لاس اینجلس کی آگ ۔۔۔ سمجھنے کی چند باتیں!


ہیومن ازم کے اس دور میں کہ جہاں آج کی دنیا خدا اور دین کو یہ اوقات ہی نہیں دینے کو تیار نہیں ہے کہ ان کی بنیاد پر کسی سے نفرت کی جائے یا کسی سے محبت اور تعلق بنایا ہے ۔۔ کسی کی فضیلت ہو یا کسی کو کمتر سمجھا جائے ۔۔ بلکہ کسی کو حق پر اور کسی کو باطل پر قرار دیا جائے ۔۔ ایک ایسی خدا بیزار دنیا میں ۔۔۔

اس واقعے پر جیسے ہی عام مسلمان خوشی کا اظہار کرتا ہے ۔۔ اسے یہ غز ہ کے مظلوم مسلمانوں کی بددعاؤں کا نتیجہ سمجھتا ہے ، اس کا دل جو غزہ کے بچوں کے لاشے دیکھ دیکھ کر ۔۔۔ وہاں خوف سے لرزتے ۔۔۔ چیختے چلاتے ۔۔ لاشے اٹھاتے ۔۔ دفناتے ۔۔۔ انسانوں کے غم دیکھ کر ۔۔ جو پھٹا جا رہا تھا ۔۔۔ اس واقعے میں جب وہ ان کافروں کے صرف گھروں کے جلنے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے ۔۔۔

کہ شکر خدایا ۔۔ ان کے گھر بھی جلے ۔۔ جو آج بھی غز ہ کے گھر جلانے والوں کو گولہ بار ود ۔۔۔ دے رہے تھے ۔۔ شکر خدایا وہاں بھی آگ لگی کہ جو پچھلے دو سالوں سے غز ہ کے بچوں ، خیموں ، ہسپتالوں ، گھروں ۔۔ حتی کہ مسجدوں ۔۔ جنازوں پر آگ برسا رہے تھے ۔۔۔

شکر خدایا وہاں بھی دھواں اٹھا کہ جنہوں نے اقصیٰ کے باسیوں کو منی ایٹم بموں سے دھواں دھواں کر رکھا تھا ۔۔

شکر خدایا وہاں بھی خوف ۔۔ گبھراہٹ ، بے چینی ۔۔ کے مناظر نظر آئے کہ جنہوں نے اپنی بربریت کے خوف سے بچوں کی نیندیں چھین لیں تھیں ، زندگی کو خوف سے موت سے بدتر بنا دیا تھا ۔۔

شکر خدایا وہاں بھی آگ کی ایک پہنچی ۔۔۔ جنہوں نے پانی کی ایک ایک بوند کو ترسا دیا تھا ۔۔

ایسے میں یہ کون لوگ ہیں ۔۔ جو خود کو مسلمان کہتے ہیں ۔۔ بلکہ انسان کہتے ہیں ۔۔۔ اور انہیں ان امریکیوں کی خوشی پر آگ لگتی ہے ۔۔ کوئی دانشوری جھاڑتے ہوئے ۔۔ مسلمانوں کو ہی ڈانٹنے لگتا ہے ۔۔ گویا کہہ رہا ہے ۔۔۔ اوئے تم خوش ہوتے ہو ۔۔ تمہیں خوش ہونے کا کیا حق ہے ۔۔ تم ہو کون ۔۔۔ کس کے مقابلے پر خوش ہوتے ہو ۔۔۔ وقت کے خدا کی تکلیف پر تمہیں خوشی ہے ۔

یار یہ کون لوگ ہیں ۔۔۔ مسلمان ہیں ۔۔ اچھا تو کوئی مسلمان ایسا ہو سکتا ہے کہ جسے ان کافروں کی تکلیف پر درد ہو رہا ہے کہ جو امت کو دردوں میں پھینکنے کے ذمہ دار ہیں ۔۔ قرآن بتاتا ہے کہ جی ایسے مسلمان ہمیشہ رہے ہیں ۔۔۔ جنہیں قرآن منافقین کے عنوان سے یاد کرتا ہے ۔

آیات پڑھیں ذرا ۔۔۔ !

وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْؕ-وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْؕ-كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌؕ-یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْؕ-هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْؕ-قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ٘-اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ(4)

اور جب تو انہیں دیکھے ان کے جسم تجھے بھلے معلوم ہوں اور اگر بات کریں تو تو ان کی بات غور سے سنے ۔۔ گویا وہ لکڑیاں ہیں دیوار سے ٹکائی ہوئی ۔۔۔ ہر بلند آواز اپنے ہی اوپر لے جاتے ہیں ۔ یہی تو دشمن ہیں تو ان سے بچتے رہو اللہ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔

یہی دشمن ہیں ۔ کیونکہ یہی دشمنوں کو دوست بتاتے ہیں ۔۔ یہی دشمنوں کی عظمت کے گن گاتے ہیں ، یہی ان کی ہیبت ، رعب و دبدبے کو مسلمانوں میں بٹھاتے ہیں ۔۔ یہی ہی۔ مسلمانوں تمہارے اصل دشمن ان کو پہچانو ۔

آج ایک عام مسلمان کو اس معاملے میں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔۔ وہ اسے کافروں پر خدا کا عذاب سمجھتا ہے اور اس پر بے حد خوش ہے اور دعا کر رہا ہے کہ خدایا ان پر مزید عذاب نازل فرما ۔۔ ان کی طاقتوں کو ہلاک فرما ۔۔ ان نشان عبرت بنا ۔۔

مسئلہ ان لوگوں کو ہے جو اسلام کے دین ہونے پر ایمان رکھنے میں شک کا شکار ہیں ۔۔۔ جنہیں ہیومن ازم کے جھوٹ نے شک میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ جنہیں قرآن مجید کی آیات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا ۔۔ بلکہ وہ دنیا کے اسٹینڈرڈز اور یہاں مقبول ہونے کے بیانیے ۔۔۔ ہدایت لیتے ہیں ۔

شکر ہے کہ ایک عام مسلمان فطرت پر قائم ہے اور کافروں کی تباہی پر بچ حد خوش ہے ۔۔ اے خدا ا سر ا ئیل اور اس کے تمام سہولت کاروں کو تباہ و برباد فرما اور شک میں پڑے دلوں کی اصلاح فرما آمین یا رب العالمین

05/01/2025

حضرت مولانا مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم عالیہ طلباء دورہِ حدیث کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق چلنے کا طریقہ سکھا رہے ہیں
💙💙

17/09/2024

‏تنخواہ (پیسوں) کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ
‏(عربی سے ترجمہ شدہ)

‏یہ واقعہ ایک سعودی نوجوان کا ہے ، یہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تها ، اس کی تنخواہ صرف چار ہزار ریال تهی ، شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس کے اخراجات اس کی تنخواہ سے کہیں زیادہ تهے ، مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تنخواہ ختم ہو جاتی اور اسے قرض لینا پڑتا ، یوں وہ آہستہ آہستہ قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا جارہا تها اور اس کا یقین بنتا جا رہا تها کہ اب اس کی زندگی اسی حال میں ہی گزرے گی - باوجودیکہ اس کی بیوی اس کے مادی حالت کا خیال کرتی ، لیکن قرضوں کے بوجھ میں تو سانس لینا بهی دشوار ہوتا ہے -
‏ایک دن وہ اپنے دوستوں کی مجلس میں گیا ، وہاں اس دن ایک ایسا دوست بهی موجود تها جو صاحب رائے آدمی تها اور اس نوجوان کا کہنا تها کہ میں اپنے اس دوست کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکهتا تها -
‏کہنے لگا : میں نے اسے باتوں باتوں میں اپنی کہانی کہہ سنائی اور اپنی مالی مشکلات اس کے سامنے رکهیں ، اس نے میری بات سنی اور کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ تم اپنی تنخواہ میں سے کچه حصہ صدقہ کے لیے مختص کرو - اس سعودی نوجوان نے حیرت سے کہا : جناب ، مجهے گهر کے خرچے پورے کرنے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں اور آپ صدقہ نکالنے کا کہہ رہے ہیں ؟
‏خیر میں نے گهر آ کر اپنی بیوی کو ساری بات بتائی تو بیوی کہنے لگی : تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے ؟ ہوسکتا ہے اللہ جل شانہ تم پر رزق کے دروازے کهول دے -
‏کہتا ہے : میں نے ماہانہ 4 ہزار ریال میں سے 30 ریال صدقہ کے لیے مختص کرنے کا ارادہ کیا اور مہینے کے آخر میں اسے ادا کرنا شروع کردیا -
‏سبحان اللہ ! قسم کها کر کہتا ہوں ، میری تو حالت ہی بدل گئی ، کہاں میں ہر وقت مالی ٹینشنوں میں اور سوچوں میں رہتا تها اور کہاں اب میری زندگی گویا پهول ہو گئی تهی ، ہلکی پهلکی آسان ، قرضوں کے باوجود میں خود کو آزاد محسوس کرتا تها ، ایک ایسا ذہنی سکون تها کہ کیا بتاوں !
‏پهر چند ماہ بعد میں نے اپنی زندگی کو سیٹ کرنا شروع کیا ، اپنی تنخواہ کو حصوں میں تقسیم کیا ، اور یوں ایسی برکت ہوئی جیسے پہلے کبهی نہی ہوئی تهی - میں حساب لگالیا اور مجهے اندازہ ہوگیا کہ کتنی مدت میں اِنشاءاللہ قرضوں کے بوجھ سے میری جان چهوٹ جائی گی -
‏پهر اللہ جل شانہ نے ایک اور راستہ کهولا اور میں نے اپنے ایک عزیز کے ساتھ اس کے پراپرٹی ڈیلنگ کے کام میں حصہ لینا شروع کیا ، میں اسے گاہک لاکر دیتا اور اس پر مجهے مناسب پرافٹ حاصل ہوتا -
‏الحمدللہ ! میں جب بهی کسی گاہک کے پاس جاتا وہ مجهے کسی دوسرے تک راہنمائی ضرور کرتا -
‏میں یہاں پر بهی وہی عمل دوہراتا کہ مجهے جب بهی پرافٹ ملتا میں اس میں سے اللہ کے لیے صدقہ ضرور نکالتا -

‏اللہ کی قسم ! صدقہ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا ، سوائے اس کے جس نے اسے آزمایا ہو -
‏صدقہ کرو ، اور صبر سے چلو ، اللہ کا فضل سے خیر و برکتیں اپنی آنکهوں برستے دیکهو گے -

‏نوٹ :
‏1. جب آپ کسی مسلمان کو تنخواہ میں سے صدقہ کے لیے رقم مختص کرنے کا کہیں گے اور وہ اس پر عمل کرے گا تو آپ کو بهی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا صدقہ کرنے والے کو ملے گا ، اور صدقہ دینے والے کے اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی -

‏سوچیے !!!
‏ آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے اور آپ کے سبب آپ کے پیچهے کوئی صدقہ کر رہا ہوگا !

‏2. ایسے ہی اگر آپ نے یہ (میسج) آگے نشرکیا اور کسی نے صدقہ دینے کا معمول بنا لیا تو آپ کے لیے بهی صدقہ دینے والے کے مثل اجر ہے-
‏(جیسے میں نے اس میسج کو پڑھ کر صدقہ کرنے کا معمول بنایا ، اور قسم کها کر کہتا ہوں ، سب سے زیادہ فرق میری ذہنی حالت پر پڑا ، ایک ایسا اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ جس کا جواب نہیں - مترجم)

‏میرے عزیز!!!
‏اگرچہ آپ طالب علم ہیں ، اور آپ کو لگا بندها وظیفہ ملتا ہے تب بهی آپ تهوڑا بہت جتنا ہوجائے کچھ رقم صدقہ کے لیے ضرور مختص کریں -

*"گولڈن چین"* کا آپ کو علم ہے؟؟اگر نہیں پتہ تو بہت بڑی بدنصیبی ہے اور اگر علم ہے مگر عمل نہیں تو اس بڑی بدنصیبی. *حضرت م...
01/09/2024

*"گولڈن چین"* کا آپ کو علم ہے؟؟
اگر نہیں پتہ تو بہت بڑی بدنصیبی ہے اور اگر علم ہے مگر عمل نہیں تو اس بڑی بدنصیبی.

*حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلہ* نے ایک مرتبہ فرمایا .
یہ نیت کر لو کے یا اللہ میں جو بھی نیک عمل کروں اس کا ثواب حضرت آدَم عليه السلام سے لے کر قیامت تک آنے والے ہر مسلمان کو پہنچا دینا.

فائدہ : مثال کے طور پر ہم نے ایک مرتبہ " سبحان اللہ " پڑھا اِس کی ایک نیکی ہوئی اور ایک نیکی کا دس گنا ثواب دیا جاتا ہے یعنی ہمیں دس نیکیاں ملی . اب ہَم نے اِس کا ثواب سارے مسلمانوں کو بخشا ، گویا ہَم نے ہر مسلمان کے ساتھ احسان کیا اور ہر مسلمان کے ساتھ احسان کرنے کے بدلے ہمیں ایک نیکی ملی ایک نیکی کا اجر دس گنا یعنی دس نیکی . اور کتنے مسلمان اِس دنیا سے گئے اور کتنے آئینگے کیا ہَم اِس کا اندازہ کر سکتے ہیں.

ذرا سوچیے کے ایک مرتبہ " سبحان اللہ " پڑھ کر بخشنے پر کتنی نیکیاں ملی .
اب سوچ کیا رہے ہیں ابھی سے نیت کر لی جائے اور اپنے آخرت كے اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کیجئے۔

اگر آپ اور زیادہ ثواب پانا چاہتے ہیں تو اِس بات کو دوسروں سے شیئر کیجئے اور انہیں بھی تاکید کریں کے وہ شیئر کریں .

جو بھی آپکی بات پر عمل کرے گا اسکو تو ثواب ملے گا اتنا ہی ثواب آپ کے اکاؤنٹ میں بھی جمع ھو جائے گا .۔ . ان شاءالله.....
اسے " گولڈن چین " کہتے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کے آپ اپنی چین کتنی لمبی کرتے ہیں . ھم لوگ اپنی قبروں میں چلے جائینگے لیکن ھماری گولڈن چین کی وجہ سے اپنی قبر میں ھم کو ثواب ملتا رھے گا۔

تم کب روتے ہو.....! جب تمہیں *چھوڑا* جاتاہےجب تمہیں *ٹھکرایا* جاتاہےجب تمہیں *غلط* سمجھا جاتاہے ...میں تمہیں بتاؤں تمہیں...
03/05/2024

تم کب روتے ہو.....!

جب تمہیں *چھوڑا* جاتاہے
جب تمہیں *ٹھکرایا* جاتاہے
جب تمہیں *غلط* سمجھا جاتاہے ...

میں تمہیں بتاؤں تمہیں کب رونا چاہیئے ...؟
جب تمہیں *نماز* کےلئے دیر ہوجائے
جب تمہیں *قرآن* پڑھنےکا وقت نا ملے
جب تمہیں *اللّٰہ تعالیٰ * کے کلام کو سن کر رونا نا آئے...!!💦

کچھ اسکی خبر بھی ہے تُجھ کو وہ سوزِ جہنم کیا ہو گا۔۔۔جس اگ کا ایندھن انسان ہو اس آگ کا عالم کیا ہو گا۔۔۔جب روح کھچے گی ر...
01/05/2024

کچھ اسکی خبر بھی ہے تُجھ کو
وہ سوزِ جہنم کیا ہو گا۔۔۔

جس اگ کا ایندھن انسان ہو
اس آگ کا عالم کیا ہو گا۔۔۔

جب روح کھچے گی رگ رگ سے
اس وقت کا عالم کیا ہو گا۔۔۔

یہ جسم گواہی خود دے گا
ہر حصہ بدن کا بولے گا۔۔۔۔

خاموش زباں ہو جائے گی
اس وقت کا عالم کیا ہو گا۔۔۔۔

اِک بار خطا گر ہو جائے
سو بار ادب سے توبہ کر۔۔۔۔

اِک اشک یہاں کا بہتر ہے
وہاں رونے کا عالم کیا ہو گا۔۔۔

29/04/2024

استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے ؟*

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟

استاد نے کہا : یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔

کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔

*باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے*۔
*معاف کریں, بھول جائیں اور آگے بڑھیں....*

💔😒
26/03/2024

💔😒

خیمےقبریںجنازےیہ زندگی ہے اہل غزہ کی
17/03/2024

خیمے
قبریں
جنازے
یہ زندگی ہے
اہل غزہ کی

یہ دنیا عہد الست بھولے بیٹھی ہے اور تم لوگ اس دنیا سے شکوہ کیے بیٹھے ہو کہ اسنے تمہارے ساتھ کیا عہد پورا نہیں کیا !
17/03/2024

یہ دنیا عہد الست بھولے بیٹھی ہے اور تم لوگ اس دنیا سے شکوہ کیے بیٹھے ہو کہ اسنے تمہارے ساتھ کیا عہد پورا نہیں کیا !

Address

Bagh
12600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic influence posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share