21/01/2026
7 شعبان المعظم ظہورِپُرنور
*شہزادہء امیر قاسم ابنِ امام حسن المجتبی علیہ سلام*
*قاسم* (ع) کربلا کا عجب انتخاب ہے
طفلی میں بھی حسن(ع) کا مکمل شباب ہے
*قاسم* (ع) کربلا میں وہ جوہر دکھا گئے
بھگوڑوں کی اولادوں کو *علی*(ع) یاد آگئے
7 شعبان ۔ جشنِ میلاد پُرنُور شہزادہ قاسم اِبن الحسن علیہ الصلواۃ والسلام کے موقع پر ھم تمام اہل ولایت اور اِمام مہدی آخرالزّماں )العجل( کی بارگاہ میں مُبارکباد پیش کرتے ھیں
"
شہزادہ قاسم۴ نے آنکھہ کھولی ولی _خدا حسن _مجتبیٰ۴ کی گود میں ، امام نے نام رکھا " قاسم۴ "پرورش پائی ہادی برحق امام معصوم امام حسین۴ کی آغوش_ مبارک میں ، فنون جنگ کی تعلیم ملی اشجع عرب قمر _بنی ہاشم حضرت عباس ابن _علی۴ سے
حضرت قاسم ابن امام حسن علیہ السلام نے جس ماحول میں پرورش پائی وہ خدا پرستی کا ماحول تھا - جہاں شب و روز خدا پرستکار درس ہوتا تھا وحی_قرآن کا مفہوم بیان ہوتا تھا اخلاق_حسنہ اور اعمال _صالح کی تعلیم دی جاتی تھی -بچپن میں پھوپهی زینب ص اور دادی زہرا سلام الله علیھا کا خطبہ فدک سناسنا تھا جو شہزادہ قاسم علیہ السلام کو پورا یاد تھا - حسین ابن _علی سے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے اشعار سنتے تو حافظے میں محفوظ رہ جاتے کمسنی سے قران حفظ تھا مسجد_نبوی میں جب قرآن کی تلاوت فرماتے تو لوگ آپ کی پر سوز تلاوت _لحن _داؤدی سے مشتاق ہو کر مسجد میں جمع ہو جاتے محمد و آل محمد ؐ کی شجاعت کی جیتی جاگتی تصویر شہزادہ قاسم ؑ وہ عظیم کمسن مجاہد ہیں جو میدانِ کربلا میں اہلبیت ؑ کے جوانوں کی چند شہادتوں کے بعد جہاد کے قصد سے میدان میں اس عالم میں وارد ہوئے کہ آپ ؑ کا چہرہ چاند کی مانند چمک رہا تھا ، زرہ کی بجائے عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا ،پائے مبارک میں نعلین اور ہاتھ میں تلوار تھی ۔آپ ؑ کا زرہ نہ پہننا اپنے جدِ بزرگوار حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی تاسی میں تھا جو ایک جنگ میں معمولی قمیض پہن کر دشمن پر حملہ آور ہوئے تو ایک سوال کے جواب میں اپنے بڑے فرزند حسن مجتبیٰ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ بیٹا حسن ؑ تیرے باباعلی ؑ کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ موت مجھ پر آپڑے یا میں موت پر جاپڑوں،مجھے موت سے اسی طرح محبت ہے جس طرح بچے کو ماں کے دودھ سے ہوتی ہے
لاکھوں درود و صلوات مولا امام حسن کے اس 13 سالہ شہزادے پر. . . . .
سادات عظام و مومنین و مومنات سے پاک شہزادہ کے جشنِ پاک میں نہایت ادب سے شرکت کی استدعا کی جاتے ہے
پاک مولا حسن المجتبی علیہ سلام بطورِ خاص شرکت فرما کہ مبارکباد پیش کجیے شکریہ 🙌🏻