29/03/2026
اے عزیز!ایمان،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی محبت سے مربوط ہے اورآتش جاں سوز جہنم سے نجات انکی الفت پر منوط(منحصرہے۔ت)جو ان سے محبت نہیں رکھتا،والله کہ ایمان کی بو اس کے مشام(ناک)تك نہ آئی، وہ خود فرماتے ہیں:
لایؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہٖ و ولدہٖ والناس اجمعین ۔ تم میں سے کسی کو ایمان حاصل نہیں ہوتا جب تك میں اس کے ماں باپ اوراولاد،سب آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔
اورآفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشر فضائل وتکثیر مدائح میں مشغول رہتاہے اورجو بات اس کی خوبی اورتعرفی یف کی سنتاہے کیسی خوشی اورطیب خاطر سے اظہار کرتاہے،سچی فضیلتوں کا مٹانا اورشام وسحر نفی اوصاف کی فکر میں رہنا کام دشمن کا ہے نہ کہ دوست کا۔
فتاوٰی رضویہ جلد 30صفحہ716