Makhdoomiyah Foundation مخدومیہ فاوٗنڈیشن

Makhdoomiyah Foundation مخدومیہ فاوٗنڈیشن An Organization of Makhdoom Tribe of Syed Jalal-ul-deen Hussain Makhdoom Jahania Jhan Gasht (Sadaat-e-Makhdoom Bukhari) Belong to chain of مخدوم بخاری سادات

29/08/2026

یہ وہ سورۃ ہے جسے لوگ سورۃ الاستجابت کہتے ہیں کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کی سورۃ ہے یہ سورۃ الأنبياء ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ نے بار بار فرمایا فاستجبنا له یعنی ہم نے اس کی دعا سن لی ہم نے اسے قبول کر لیا

یہ وہ سورۃ ہے جو اس وقت پڑھی جاتی ہے جب سب دروازے بند ہو جائیں اور صرف ایک در باقی ہو آسمان کا در جس سے روشنی اترتی ہے اور دل کو یقین ملتا ہے

یہ قرآن کی وہ واحد سورۃ ہے جس میں لفظ فاستجبنا له بار بار آیا ہے اور کسی اور سورۃ میں اس انداز سے نہیں آیا

یہ سورۃ ان قفل شدہ دروازوں کے لیے کنجی ہے جنہیں کوئی اور نہیں کھول سکتا یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ دعا کیسے دروازے کھولتی ہے

پہلا دروازہ حضرت نوح کا ہے جنہوں نے کرب میں دعا کی
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

دوسرا دروازہ حضرت ایوب کا ہے جو بیماری اور تکلیف میں صبر کے ساتھ رب کو پکارتے رہے
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ

تیسرا در حضرت یونس کا ہے جنہیں غم نے گھیرا اور انہوں نے پکارا
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ

چوتھا دروازہ حضرت زکریا کا ہے جنہوں نے اولاد کے لیے پکارا
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ

اب سوال یہ ہے کیا یہ صرف انبیاء کے لیے ہے

تو جواب سورت کے اندر ہی آیا
رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ
یہ سب کچھ ان بندوں کے لیے بھی ہے جو عبادت کرتے ہیں جو اس کی یاد میں جیتے ہیں

اور دوسرا مقام فرمایا
إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ

جو خیر میں جلدی کرتے ہیں جو دعا کرتے ہیں امید کے ساتھ خوف کے ساتھ اور جن کے دل اللہ کے لیے جھکے ہوئے ہیں

یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بھی فرمایا
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ

اپنے دل میں رکھ لو یہ سورت اور وقت آنے پر اسے اپنے آنسوؤں کے ساتھ پڑھو
ان شاء اللہ! اس مبارک سورت کی تلاوت سے نہ صرف آپ کا ہر قدم کامیابی سے ہمکنار ہوگا، بلکہ آپ کے بے چین دل کو سچا سکون نصیب ہوگا اور تمام مشکل حالات و مصائب آسانیاں بن کر ڈھل جائیں گے

ثناءاللہ حسین
اسلام آباد

25/08/2026

رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کی صحیح تاریخ

احادیث رسول اور سیرت طیبہ کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی پیدائش پیر کے دن ہوئی. امام باقر کی روایت کے مطابق اپ کی پیدائش سے پہلے اصحاب فیل نصف ماہ محرم میں مکہ پر حملہ آور ہو چکے تھے اور اس وقت 55 راتیں گزر چکی تھی. جمہور سیرت نگاروں نے 12 ربیع الاول کو آپ کا یوم ولادت قرار دیا ہے علامہ شامی کہتے ہیں کہ 12 ربیع الاول پر علماء کا اتفاق اور عمل ہے یعنی 12 ربیع الاول کو اہل مکہ بالخصوص اور دیگر مسلمان بالعموم اپ کی چائے پیداش کی زیارت کے سلسلے میں آتے تھے اگرچہ شبلی نعمانی اور قاضی محمد سلمان منصور پوری نے نو ربیع الاول کو ترجیح دی جبکہ بعض سیرت نگار دو ربیع الاول کی رائے رکھتے ہیں.
ڈاکٹر محمد حمید اللہ نے اپنی تالیف رسول اکرم کی سیاسی زندگی کے صفحہ 47 کے حاشیے پر جو تحقیق پیش کی ہے وہ سارے التباس کو ختم کر دیتی ہے. وہ لکھتے ہیں
569 عیسوی کو آپ کا سن پیدائش قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہجری میں 622 عیسوی چل رہا تھا. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ربیع الاول میں ہوئی تھی اس کے 40 سال چھ ماہ بعد رمضان میں پہلی وحی کا نزول ہوا اس واقعے کے 12 سال چھ ماہ بعد ربیع الاول میں اپ نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی اگرچہ سن ہجری کا اغاز اپ کی شخصی ہجرت سے تین ماہ قبل سے ہوتا ہے. اپ کی ولادت اور ہجرت میں 40 سال چھ ماہ جمع 12 سال تین ماہ یعنی 52 سال نو ماہ کا فصل ہے. چونکہ مکہ میں نسی کا رواج حجۃ الوداع تک رہا یعنی قمری سال کو شمسی سال کے برابر کرنے کا رواج تھا اس لیے مذکورہ 52 سال کو کو شمسی سال قرار دینا ضروری ہے اس طرح ہمارے حساب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت 569 پیر کے دن کو قرار دینا چاہیے عموما خیال کیا گیا ہے کہ عام الفیل یعنی ہاتھیوں کا سال 570 یا 571 میں تھا جبکہ ولیم منٹگمری واٹ کی کتاب "محمد پرافٹ اینڈ سٹیٹس مین" میں صفحہ 7 پر لکھا ہے "جنوبی عرب میں آثار قدیمہ کی دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ عام الفیل یعنی ہاتھیوں کا سال 569 یا 568 رہا ہوگا. ساسانیوں نے اکسوم سلطنت سے وابستہ حکمرانوں کا تختہ الٹ دیا تھا اگر اس بات کو تسلیم کر لیا جائے تو سارا ابہام ختم ہو جاتا ہے کہ عام الفیل 569 عیسوی سے مطابقت رکھتا ہے اور 12 ربیع الاول کا یوم ولادت ہونا اس حساب سے قطعی ہو جاتا ہے.
جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ایک ایک لمحہ اللہ نے محفوظ فرما دیا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اپ کی تاریخ پیدائش اور سن پیدائش، دن اور مہینے کے بارے میں کسی نوع کا ابہام ہو لہذا جس بات پر امت متفق چلی آ رہی ہے کہ 12 ربیع الاول اپ کا یوم پیدائش ہے یہی واقعہ ہے اور جدید ترین تحقیقات اس کی تائید کرتی ہیں
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
طفیل ہاشمی

09/08/2026

ایک حدیث میں رسول اللہ ﷺ سے نماز میں پڑھی جانے والی ایک دعا منقول ہے، جس میں یہ نہایت دل آویز الفاظ بھی آتے ہیں:

اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي وَاجْبُرْنِي

یعنی اے اللہ! مجھے اٹھا، بلند کر، قوت و سہارا عطا فرما، اور میری شکستگی، کمی اور محتاجی کی تلافی فرما۔‘

أَنْعِشْنِي کا مادہ ن ع ش ہے، جس کے لغوی مفہوم میں اٹھانا، بلند کرنا، سہارا دینا، قوت بخشنا اور زوال کے بعد بحال کرنا شامل ہے۔ اسی سے کسی گرے ہوئے یا کمزور پڑ جانے والے کو دوبارہ اٹھانے اور سنبھالنے کا مفہوم پیدا ہوتا ہے۔

اس لفظ کی معاصر معنویت بھی بہت گہری ہے۔ آج انسان اپنے مقام، مرتبے اور اسٹیٹس کی بلندی کے لیے کیا کیا جتن نہیں کرتا؛ تعلقات بناتا ہے، وسائل استعمال کرتا ہے اور مختلف سہارے تلاش کرتا ہے۔ لیکن مومن کو ان تمام جائز تدابیر کے ساتھ اصل بلندی عطا کرنے والے رب کی طرف ان دعائیہ الفاظ میں متوجہ ہونا چاہیے:

اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي
اے اللہ! مجھے اٹھا، مجھے پستی سے نکال، مجھے قوت دے اور اپنے فضل سے میرے مقام کو بلند فرما۔

اور پھر وَاجْبُرْنِي۔ جَبْر کے معنی ہیں ٹوٹے ہوئے کو جوڑنا، کمی پوری کرنا، نقصان کی تلافی کرنا اور محتاجی دور کرنا۔ عربی میں کہا جاتا ہے: جَبَرَ الْعَظْمَ، یعنی اس نے ٹوٹی ہوئی ہڈی جوڑ دی۔

انسان کی شکستگی صرف جسمانی یا مالی نہیں ہوتی۔ کبھی دل ٹوٹتا ہے، کبھی حوصلہ، کبھی تعلق، کبھی امید؛ کہیں وسائل کی کمی ہوتی ہے اور کہیں زندگی کسی محرومی کا خلا چھوڑ دیتی ہے۔ ان سب کے لیے کیا جامع الفاظ ہیں:
اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي وَاجْبُرْنِي

اے اللہ! مجھے اٹھا اور بلند فرما، اور میرے اندر جو کچھ ٹوٹا ہوا ہے اسے جوڑ دے؛ میری کمیوں کو پورا اور میری محرومیوں کی تلافی فرما۔

امت مسلمہ آج ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئعلم و حکمت اور دنیائے اسلام کا آفتاب درخشاں ہزاروں لاکھوں آفتابِ علم و حکمت روش...
07/08/2026

امت مسلمہ آج ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئ
علم و حکمت اور دنیائے اسلام کا آفتاب درخشاں ہزاروں لاکھوں آفتابِ علم و حکمت روشن کر کے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے
انا للّٰہ وانا وانا الیہ راجعون
حضرت شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ صاحب بانی و مہتمم گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم، سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان واصل بحق ہو گئے ہیں ۔
تقریبآ ایک صدی کی عمر جاوداں سے پون صدی علم و حکمت کا نور بکھیرتے ہوئے ہزاروں دینی مراکز اور دانشکدوں کا قیام فرمایا، دم آخریں تک قال اللہ و قال الرسول کا درس دیا
اعلی اللہ درجتہ فی علیین, آمین

سائبر سیکیورٹی سیکھنے کے لیے 50 بہترین مفت رسورسز جہاں آپ زیرہ سے ایڈوانس لیول تک سیکھ سکتے ہیں۔آج کے ڈیجیٹل دور میں Cyb...
05/08/2026

سائبر سیکیورٹی سیکھنے کے لیے 50 بہترین مفت رسورسز جہاں آپ زیرہ سے ایڈوانس لیول تک سیکھ سکتے ہیں۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں Cybersecurity (سائبر سیکیورٹی) ایک ایسی مہارت بن چکی ہے جس کی دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ ہر کمپنی، ادارہ، بینک، حکومت اور آن لائن پلیٹ فارم کو اپنے ڈیٹا اور سسٹمز کو محفوظ رکھنے کے لیے ماہر Cybersecurity Professionals (سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز) کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان کے نوجوان اگر Cybersecurity (سائبر سیکیورٹی)، Ethical Hacking (ایتھیکل ہیکنگ)، Network Security (نیٹ ورک سیکیورٹی)، Digital Forensics (ڈیجیٹل فارنزکس) اور Cloud Security (کلاؤڈ سیکیورٹی) جیسی Skills (اسکلز) سیکھ لیں تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ Gulf Countries (گلف کنٹریز) اور International Market (انٹرنیشنل مارکیٹ) میں بھی بہترین Career Opportunities (کیریئر مواقع) حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں 50 ایسے Free Resources (فری ریسورسز) موجود ہیں جہاں سے آپ Beginner (بگنر) سے Advanced Level (ایڈوانس لیول) تک Cybersecurity (سائبر سیکیورٹی) سیکھ سکتے ہیں۔

1. Cisco Networking Academy
www.netacad.com

2. Cybrary
www.cybrary.it

3. TryHackMe
www.tryhackme.com

4. Hack The Box Academy
www.hackthebox.com

5. Google Cybersecurity Certificate (Free Content)
www.coursera.org/google-certificates/cybersecurity-certificate

6. IBM Cybersecurity Learning Resources
www.ibm.com/training/cybersecurity

7. Microsoft Learn Cybersecurity
www.learn.microsoft.com/training/browse/?terms=security

8. AWS Skill Builder Security Courses
www.skillbuilder.aws

9. Fortinet Training Institute
www.fortinet.com/training

10. Palo Alto Networks Cybersecurity Academy
www.paloaltonetworks.com/cybersecurity-academy

11. SANS Cyber Aces Online
www.cyberaces.org

12. Open Security Training
www.opensecuritytraining.info

13. OWASP Foundation
www.owasp.org

14. OWASP Web Security Testing Guide
www.owasp.org/www-project-web-security-testing-guide

15. PortSwigger Web Security Academy
portswigger.net/web-security

16. OverTheWire
overthewire.org

17. PicoCTF
www.picoctf.org

18. CyberDefenders
cyberdefenders.org

19. Blue Team Labs Online
blueteamlabs.online

20. Root Me Cybersecurity Platform
www.root-me.org

21. Malware Traffic Analysis
www.malware-traffic-analysis.net

22. The Cyber Mentor YouTube Channel
www.youtube.com/

23. NetworkChuck YouTube Channel
www.youtube.com/

24. Professor Messer Cybersecurity Training
www.professormesser.com

25. David Bombal YouTube Channel
www.youtube.com/

26. John Hammond YouTube Channel
www.youtube.com/

27. LiveOverflow YouTube Channel
www.youtube.com/

28. HackerSploit YouTube Channel
www.youtube.com/

29. Computerphile Cybersecurity Videos
www.youtube.com/

30. Null Byte YouTube Channel
www.youtube.com/

31. Linux Journey
linuxjourney.com

32. Linux Command Library
linuxcommandlibrary.com

33. Kali Linux Official Documentation
www.kali.org/docs

34. Parrot OS Documentation
www.parrotsec.org/docs

35. Nmap Official Documentation
nmap.org/docs.html

36. Wireshark Official Training Resources
www.wireshark.org/docs

37. Metasploit Documentation
docs.metasploit.com

38. Burp Suite Community Resources
portswigger.net/burp/communitydownload

39. MITRE ATT&CK Framework
attack.mitre.org

40. National Institute of Standards and Technology (NIST) Cybersecurity Resources
www.nist.gov/cyberframework

41. Cybersecurity and Infrastructure Security Agency (CISA) Resources
www.cisa.gov

42. GitHub Cybersecurity Repositories
github.com/topics/cybersecurity

43. Reddit Cybersecurity Community
www.reddit.com/r/cybersecurity

44. Reddit Ethical Hacking Community
www.reddit.com/r/ethicalhacking

45. Hack This Site
www.hackthissite.org

46. SecurityTube
www.securitytube.net

47. Infosec Institute Free Resources
resources.infosecinstitute.com

48. eLearnSecurity Free Resources
elearnsecurity.com/resources

49. Coursera Free Cybersecurity Courses
www.coursera.org/courses?query=cybersecurity

50. edX Cybersecurity Courses
www.edx.org/learn/cybersecurity

سائبر سکیورٹی Cybersecurity صرف ایک Job (جاب) نہیں بلکہ مستقبل کی ایک اہم Skill (اسکل) ہے۔ اگر آپ روزانہ صرف 1 سے 2 گھنٹے سیکھنے، Practice (پریکٹس) اور Projects (پروجیکٹس) پر لگائیں تو چند مہینوں میں اپنی بنیادی صلاحیتیں بہتر کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، Cybersecurity میں کامیابی صرف Tools (ٹولز) استعمال کرنے سے نہیں بلکہ Networking (نیٹ ورکنگ)، Programming (پروگرامنگ)، Operating Systems (آپریٹنگ سسٹمز)، Problem Solving (مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت) اور مسلسل Learning (سیکھنے) سے حاصل ہوتی ہے۔

ڈسکلیمر: یہ معلومات صرف تعلیمی اور رہنمائی کے مقصد کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ کسی بھی Cybersecurity Tool (سائبر سیکیورٹی ٹول) یا Technique (ٹیکنیک) کو صرف قانونی اور اجازت یافتہ ماحول میں استعمال کریں۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، سسٹم تک غیر مجاز رسائی یا ڈیٹا چوری کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ کورسز، ویب سائٹس اور مواقع وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے استعمال سے پہلے متعلقہ ادارے کی تازہ معلومات ضرور چیک کریں۔

Cisco Networking Academy is a skills-to-jobs program shaping the future workforce. Since 1997, we have impacted over 20 million learners in 190 countries.

04/08/2026

پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، لیکن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی جوتی کی وجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے ان کی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔

مگر ملاقات کے بعد، ان کے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے ان کا انتقال ہو گیا—باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔
اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔

درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ایک نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ اگر وہ فالج کے مریض تک تین گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔

راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو تین گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے—یہ مشکل نہیں۔

*فالج کی شناخت* کے لیے
یاد رکھیں *تین آسان حروف: S، T، R*
براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!
اگر آپ کے اردگرد لوگ *فالج کی علامات* نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔

*تین آسان سوالات پوچھیں:*

*S: (Smile) مسکرائیں*
مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔
اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔

*T: (Talk) بات کریں*
مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:
"آج دھوپ والا دن ہے"
اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔

*R:(Raise) ہاتھ اٹھائیں*
مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔
اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔

📌 نوٹ:
ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔
اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔

اگر مریض ان چاروں میں سے اگر کوئی ایک عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔

اگر ہر شخص جو یہ پیغام پڑھے، اسے دس اور لوگوں کو بھیجے، تو کم از کم ایک جان بچائی جا سکتی ہے۔
میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے!
امید ہے آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ براہِ کرم اسے آگے بھیجیں!

🌟 یہ پیغام دوسروں کو دیں، نیکی کی خوشبو آپ کے دل میں بس جائے گی!
"چاہے جتنا بھی مصروف ہوں، نیکی کے کام کو ہمیشہ ترجیح دیں!

29/07/2026

جب آپ کسی غیر مسلم کو مسلمان کرتے ہیں تو لا الہ الا اللہ پڑھا کر کہتے ہیں اس نے شہادت دے دی۔ اسی طرح جب کوئی شخص اللہ کے اسی کلمے کی سر بلندی کے لئے میدان جنگ میں زندگی قربان کر دے اس کو شہید فی سبیل اللہ کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈوب کر مرنے والا، پیٹ کے درد سے مرنے والا، اونچائی سے گر کر مرنے والا اور اسی طرح مزید کم و بیش 40 اقسام شھید کی بیان کی گئی ہیں جن میں اپنے مال، جان اور اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مرنے والے بھی شامل ہیں۔
اب موجودہ حالات میں تمام لوگوں کو چاہیے کے اللہ کی طرف رجوع کریں، اللہ سے اپنا تعلق استوار کریں۔ اللہ نیتوں پر نوازنے والا ہے۔ اگر اللہ نے مزید زندگی دی تو یہ عہد کریں کہ اس کو اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے لگائیں گے۔ اگر جان دینی ہی ہے تو کیوں نہ دو کام کیے جائیں۔

ایک انفرادی سطح پر اللہ کی نافرمانی کو مکمل ختم کرنے کی کوشش۔
اور دوسرا اجتماع سطح پر اللہ کے دین کا نفاذ یعنی ان مطالبات کو بھی شامل کر لیا جائے جو اللہ کے کلمہ کی سر بلندی کے ہیں۔ سود اور فحاشی کا خاتمہ۔

Address

Achra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makhdoomiyah Foundation مخدومیہ فاوٗنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share