Saifia Muhammadia Education System

Saifia Muhammadia Education System Editer of This Page

یہ گروپ سیفیہ ایجوکیشن سسٹم ہزارہ ڈویژن کا ترجمان گروپ ہے اس میں مرکز جامعہ سیفیہ محمدیہ تکیہ کاکول اور تمام برانچوں کے بارے میں معلومات اور اس ادارے کی جملہ دینی خدمات کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

15/08/2025

جامعـہ سیفـیہ محمـدیہ تکیہ کاکول ایبٹ آباد میں 14 اگست (جشن آزادی) کے موقعہ پر طلبا کے۔درمیان تقریری مقابلہ

03/08/2025
03/08/2025

Hafiz Mubeeb from Jamia Saifia Muhammadia Kakul Atd. A Dars-e-Nizami Student from the 2nd year, he also memorised the complete Holly Qur’an in just 5 months. Ma•Shaa•Allah

قبلہ و جان من❤️🌹
18/11/2024

قبلہ و جان من❤️🌹

22/09/2024

علامہ حافظ حبیب الرحمان قادری

لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فیھم رسولا۔ یاد ماضی سے بھرپور ایبٹ آباد میں اھلسنت کی عظیم تعلیمی و روحانی درسگاہ کی دا...
20/09/2024

لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فیھم رسولا۔
یاد ماضی سے بھرپور ایبٹ آباد میں اھلسنت کی عظیم تعلیمی و روحانی درسگاہ کی داستان محبت
۔
اللہ جل مجدہ الکریم کی نعمت عظمیٰ آمد محبوب کبریا کی آمد کے موقع پر جلوس میلاد کا سلسلہ جامعہ سیفیہ محمدیہ تکیہ کاکول کے قیام کے بعد 1986 میں شروع ھوا۔ پورا ماہ مختلف مساجد میں بانی ادارہ اپنے طلباء کے ساتھ تشریف لے جاتے اور اھل محلہ کو بلا کر محفل میلاد شریف منعقد کرتے۔ اس بات کے عینی شاھد کئی ستر سالہ بزرگ آج بھی حیات ھیں جو بتاتے ھیں کہ جامعہ سیفیہ محمدیہ تکیہ کاکول کے قیام سے قبل لوگوں میں یہ دن بارہ وفات کے نام سے مشہور تھا۔ وہ عجیب ۔کیف و سرور کے لمحات ھوتے جب مکئی کی فصل اور گھاس سے گزر کر پیدل مختلف جگہوں پر محفل کے لئے جانا ھوتا۔ کبھی ایسا بھی ھوا کہ محفل میں رکاوٹ ڈالنے والوں نے سیفیہ کے عشاق کی آمد کا سن کر پانی کی ٹینکی بھا دی۔ تب دور کسی نالے یا چشمے پر اندھیرے میں گرتے پڑتے جا کر وضو کا اھتمام ھوا اور پھر تھکے جسموں سے جب محفل میلاد سجی تو یاد محبوب میں آنسوؤں کی برسات نے سارا بوجھ نہ صرف ھلکا کر دیا بلکہ واپسی پر میلوں کا سفر بھی سہل ھوا۔ ایبٹ آباد شہر میں بزم اقبال نامی ایک تنظیم سنی اہل ثروت کی مالی معاونت سے ایک محفل کیا کرتی تھی۔ پہلی بار جب سیفیہ کی محفل میلاد بغیر لوگوں سے چندہ کی اپیل کئے منعقد ھوئی تو سماں ایسا بندھا کہ ھر سال 9 ربیع الاول کو کینٹ تھانہ کے سامنے 2009 تک اس محفل کا تسلسل رھا۔ ملک پاکستان سے اس وقت کے نامور علماء و خطباء کو مدعو کیا جاتا رھا۔ ان میں قابل ذکر نام بھیرہ شریف کے فاضل مولانا محمد انور قریشی، حسن ابدال سے قاری عبدالرحمن، مانسھرہ سے علامہ محمد فاروق سعیدی، راولپنڈی سے علامہ عارف شاہ گیلانی، مولانا محمد عثمان غنی، ھری پور سے پروفیسر عابد قریشی کے ھیں۔ اس محفل سے قبل جامعہ کے طلباء مخصوص نظم و ضبط کے ساتھ ریلی کی صورت میں جب بازار سے گزرتے تو اھل شھر بلا تفریق مسلک داد دئیے بغیر نہ رھتے۔ بانی ادارہ نے جب پہلی بار بازار کے دکانداروں کو میلاد کی خوشی میں چراغاں کی ترغیب دلائی تو ایسا پرکیف سماں ھوا کہ جلوس کے سارے راستے بتیوں اور جھنڈیوں سے نہ صرف سج گئے بلکہ یہ سلسلہ ھر سال فروزاں ھوتا رھا۔ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات کی مرکزی۔محفل میں ارد گرد دیہات کے لوگ محبت و عقیدت سے شرکت کرتے اور اختتام محفل پر ایک عجیب روحانی سماں ھوتا۔ محفل ذکر کے بعد درود وسلام اور دعا۔میں آہ و گریہ کے پرکیف لمحات اھل دل کو اب تک یاد ھیں۔ بانی ادارہ کے بیروں ملک تشریف لے جا نے کے بعد یہ سلسلہ جاری رھا۔ ملکی امن و امان کے پیش نظر شھر میں کینٹ تھانہ والی محفل بار کلب گراؤنڈ اور جلال بابا آڈیٹوریم میں شفٹ ھوئی اور بعد ازاں ملکی سطح پر دھشت گردی کے باعث موخر کرنی پڑی۔ جامعہ کی مزید برانچر کے قیام سے طلباء کی تعداد میں اضافہ ھوا اور سکول سسٹم شروع ھونے کے بعد چھوٹے بچوں کی تعداد نسبتا زیادہ ھو گئی۔ امسال مجلس عاملہ و شورائ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ ھوا کہ جلوس کی بجائے مرکزی محفل جامعہ میں ھی رکھی جائے۔ جامعہ کے معلمین و طلباء کے علاوہ انجمن محبان مصطفی تکیہ کاکول کے جوانوں نے دن رات محنت سے ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کو اپنی مالی و جانی معاونت کے ساتھ کامیاب بنایا۔ مرکز و برانچز کے وابستگان کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس نے سیکورٹی میں تعاون کرکے اپنا حصہ ڈالا۔ لنگر کے انتظامات میں حاجی خان افسر خان جدون اور سردار سھیل کے مرکزی کردار کے ساتھ تمامی احباب نے بھرپور۔محبتوں سے نوازا۔ طلباء نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ خطیب اھلسنت مولانا محمد شعیب ربانی نے ھری پور سے شرکت فرمائی جبکہ آخری خصوصی خطاب جامعہ محمدیہ غوثیہ راولپنڈی سے پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری نے فرمایا۔ شیخ الحدیث جامعہ علامہ پیر سید محمد یعقوب شاہ گیلانی نے اختتامی دعا فرمائی۔۔
صاحبزادہ محمد رضاءالمصطفے قادری رضوی متعلم مرکزی جامعہ سیفیہ محمدیہ تکیہ کاکول ایبٹ اباد۔

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saifia Muhammadia Education System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Saifia Muhammadia Education System:

Share