Pir Syed Jabir Hussain Shah - Sajjada Nasheen Darbar Tori Shareef

Pir Syed Jabir Hussain Shah - Sajjada Nasheen Darbar Tori Shareef Pir Syed Jabir Hussain Shah - Sajjada Nasheen Darbar Tori Shareef

فرسٹ ایئر رزلٹایڈمن🎓 فرسٹ ایئر رزلٹ — فیڈرل بورڈ اسلام آباددارالعلوم فداء الحسنات، گلی نمبر 101، G-13 اسلام آبادزیرِ اہت...
09/09/2026

فرسٹ ایئر رزلٹ
ایڈمن
🎓 فرسٹ ایئر رزلٹ — فیڈرل بورڈ اسلام آباد
دارالعلوم فداء الحسنات، گلی نمبر 101، G-13 اسلام آباد
زیرِ اہتمام: مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
طلباء کی شاندار کامیابی پر
الحمدللہ ثم الحمدللہ! 🌹
تمام کامیاب طلباء، اساتذہ کرام اور والدین کو دلی مبارکباد۔

08/09/2026

ایڈمن
🌹 صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین 🌹
پیغام: مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
بیان: حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی چشتی قادری
زیرِ زیب و زینت: مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
لنگرِ محبت: دربارِ عالیہ طُوری شریف
✨ صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی محبت، ایمان کی خوشبو اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی روشن میراث ہے۔ اس پُراثر پیغام کو ضرور سماعت فرمائیں اور ثواب کی نیت سے آگے شیئر کریں۔ ✨
❤️ سنیں، پسند آئے تو شیئر کریں، تاکہ محبتِ صحابہ کا یہ پیغام مزید دلوں تک پہنچے۔

05/09/2026

جب موت بھی فنا ہو جائے گی، درودِ مصطفیٰ ﷺ پھر بھی کیوں باقی رہے گا؟

﴿كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ﴾
ہر جان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔

ایک وقت آئے گا جب تمام انسان، حیوانات، نباتات، جمادات، عوالمِ کائنات، ملائکہ اور ملکُ الموتؑ تک اللہ تعالیٰ کے حکم سے فنا کے مرحلے سے گزر جائیں گے، حتیٰ کہ موت کو بھی ذبح کر دیا جائے گا؛ اور باقی صرف ذاتِ باری تعالیٰ ہوگی:

﴿كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ﴾

مگر اسی عالمِ فنا کے تصور میں ایک نہایت لطیف حقیقت جلوہ گر ہوتی ہے: درود و سلامِ مصطفیٰ ﷺ کا تعلق محض مخلوق کے عمل سے نہیں، بلکہ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ایک ربانی فعل ہے:

﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ﴾

یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبیِ کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔

لہٰذا درودِ مصطفیٰ ﷺ کسی مخصوص زمانے، مقام یا دور تک محدود نہیں؛ یہ وہ مبارک نسبت ہے جسے ربِّ کائنات نے اپنی کتاب میں خود بیان فرمایا۔ مخلوقات کے فنا ہونے سے درود کی عظمت و حقیقت منقطع نہیں ہوتی؛ کیونکہ اس کا اصل انتساب ہی ذاتِ ربانی کی طرف ہے۔

خطاب: علامہ صاحبزادہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی چشتی قادری طوروی، مرکزی سجادہ نشین دربارِ عالیہ توری شریف

اس علمی و عرفانی کلپ کو سماعت فرمائیں اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغام کو آگے پہنچائیں۔

ایڈمن: ضیام عباسی

03/09/2026

✨ ADMIN ✨
🌹 مرکزِ فیضانِ مہر علی شاہؒ 🌹
مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
علمی، تحقیقی و ادبی لنگر
🌸 جمعۃ المبارک 🌸
کثرت کے ساتھ مصطفیٰ کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجیے؛
درودِ پاک محبتِ رسول ﷺ کو تازہ کرتا، دلوں کو منور کرتا اور روح کو سکون عطا کرتا ہے۔
نگاہِ خاص:
ولی کامل عارف باللہ
سیدنا و مرشدنا پیر تقی شاہ کاظمی قادری کبروی رحمۃ اللہ علیہ
نگاہِ کرم:
حضرتِ علامہ، عارفِ باللہ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت پیر مہر علی شاہ کاظمی چشتی طوروی رحمۃ اللہ علیہ
🎙️ علامہ صاحبزادہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی
سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
🌿 مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف کا علمی، تحقیقی و روحانی فیضان 🌿
اللّٰهم صلِّ وسلِّم وبارك على سيدنا محمد ﷺ

01/09/2026

ایڈمن
دعوتِ مطالعہ — ایک فکری و ایمانی سلسلہ
قرآنی نکتہ و حقیقتِ بعثتِ مصطفیٰ ﷺ
پیرِ طریقت رہبرِ شریعت، حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی
زیب و زینتِ مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
قرآنِ کریم کا ارشادِ گرامی ہے:
﴿لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ﴾
اللہ تعالیٰ نے مؤمنین پر احسان فرمایا کہ انہی میں سے ان کے درمیان اپنے رسولِ مکرم ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ حضرت نے اس آیتِ مبارکہ کے نہایت لطیف قرآنی نکتے کو واضح فرمایا کہ یہاں "الْمُؤْمِنِينَ" کا خطاب خصوصی طور پر اہلِ ایمان سے ہے؛ اس لیے ذکرِ ولادت و بعثتِ مصطفیٰ ﷺ محض ایک عمومی تذکرہ نہیں، بلکہ اہلِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کے عظیم ترین احسان اور نعمتِ مصطفیٰ ﷺ کی یاد دہانی ہے۔
یہی وہ عظیم نعمت ہے جس کے ذریعے ایمان کو کمال، قرآن کو ہدایت اور زندگی کو نورِ مصطفیٰ ﷺ نصیب ہوا۔
مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف
ٰﷺ ٰﷺ ٰﷺ

ایڈمن اظہارِ تعزیت و شرکتِ نمازِ جنازہدربارِ عالیہ سوہلن شریف حویلیاں ایبٹ آباد حضرت علامہ مولانا پیر سید امجد حسین شاہ ...
31/08/2026

ایڈمن
اظہارِ تعزیت و شرکتِ نمازِ جنازہ
دربارِ عالیہ سوہلن شریف حویلیاں ایبٹ آباد
حضرت علامہ مولانا پیر سید امجد حسین شاہ گیلانی صاحب، سجادہ نشین دربارِ عالیہ سولہن شریف، کے والدِ گرامی، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، پروردۂ آغوشِ ولایت، ولیِ کامل حضرت پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے وصالِ پُرملال پر صاحبزادۂ والا شان، علامہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی صاحب، سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف نے نمازِ جنازہ میں شرکت فرمائی اور اہلِ خانہ و متعلقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار فرمایا۔
اس موقع پر حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت، بلندیِ درجات اور رفعتِ مقام کے لیے دعا کی گئی، جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر و استقامت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

ایڈمن فخر سادات، سیدُ السادات، پیرِ طریقت حضرت پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی طوروی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ کے موقع پ...
31/08/2026

ایڈمن
فخر سادات، سیدُ السادات، پیرِ طریقت حضرت پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی طوروی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ کے موقع پر علامہ صاحبزادہ پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی، سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف کی حاضری، مرحوم کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا خراج اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت۔

اس موقع پر حضرت کے برادرِ اصغر، فخرِ سادات، پیرِ طریقت حضرت پیر سید شاہ حامد کمال کاظمی،طوروی زیب زینتِ درگاہِ عالیہ نقشبندیہ الکاظمیہ ، میرا مندروچھ، نواں شہر ایبٹ آباد کی خدمت میں حاضری ہوئی اور حضرت سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی جدائی کے غم میں شرکت کا اظہار کیا گیا۔

اسی موقع پر پیر سید جلال شاہ کاظمی طوروی صاحب اور پیر سید صبغت الحسن شاہ کاظمی طوروی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ان دونوں نوجوان سادات پر دستِ شفقت رکھا، محبت و حوصلہ افزائی سے نوازا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔ بزرگوں کی نسبتوں کے امین ان نوجوانوں کے لیے شفقت و محبت کے یہ لمحات یقیناً ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی طوروی رحمۃ اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، مرقدِ انور کو نور و رحمت سے معمور فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، متعلقین و محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اظہارِ تعزیت و تاسفِ عمیق
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے  دربار عالیہ حسینیاں شریف
29/08/2026

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے دربار عالیہ حسینیاں شریف

28/08/2026

صدائے اسلام دربار عالیہ طوری شریف

Address

Astana Chishtia Tori Shareef Boi Abbottabad
Abbottabad

Telephone

+923418602711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pir Syed Jabir Hussain Shah - Sajjada Nasheen Darbar Tori Shareef posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share