Roohani Ilaj

Roohani Ilaj Deen e Islam

شروع اللّٰہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہےالسلام و علیکم ،بے حیائی کیسے پھیلتی ہے؟؟               ...
01/01/2025

شروع اللّٰہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

السلام و علیکم ،

بے حیائی کیسے پھیلتی ہے؟؟

بےحیائی کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ اس کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے جس طوفان سے اسوقت مسلمان لڑ رہے ہیں یہاں انکو یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ وہ ایسی باتوں اور چیزوں کو اہمیت نہ دیں۔ جن وڈیوز کا تعلق بے حیائی پھیلانے سے ہوتا ہے وہ معاشرتی لحاظ سے اپنے آپ ہی گراوٹ کا شکار ہوتی ہیں۔ اورجو بھی لوگ چاہے وہ کسی بھی مقطبہ ءفکر سے تعلق رکھتے ہوں وہ اسکو اگنور کرنے پر اکتفا کریں۔ جب بھی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوں آپ ہرگز ان میں اپنا حصہ نہ ڈالیں مثال کے طور آپ کس طرح ان کا حصہ بن رہے ہیں ؟؟

نمبر1 : جب آپ یہ ویڈیو بناتے ہیں یا ان وڈیوز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

نمبر2: جب آپ اس طرح کی وڈیوز بنانے والے کو دیکھتے ہیں یا like share subscribe کرتے ہیں۔

نمبر3 جب آپ ان وڈیوز کو اپنا topic بنا کر اصلاحی وڈیو بناتے ہیں۔

نمبر4: جب آپ صرف اتنا کہتے ہیں کہ مجھے یہ وڈیو اچھی نہیں لگی تو اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے وہ وڈیو دیکھی ہے۔ اسی لئے آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو وڈیو اچھی نہیں لگی لیکن اگر اسکے بجائے آپ وڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ وجہ؟ کیونکہ یہ برائی دیکھنے کے بعد سے ہی آپ کسی نہ کسی شکل میں اسکا حصہ بن گئے(توبہ کرنا لازم ہے). لیکن اگر آپ نے یہ کہا کہ میں نے دیکھی ہے تو آپ نے اسکو پھیلایا بھی۔ حیا اور خوف خدا کا تقاضہ یہ ہے کہ گناہ پر بات نہ کی جائے کیونکہ اس پر بات کی جائے تو یہ پھیلتا ہےاور پھیلانا زیادہ بڑا گناہ ہے۔ جس طرح آپ سے کوئی گناہ ہو جائے تو حدیث پاک کی روشنی میں آپ اسکو بیان کرنے سے گریز کریں بالکل ایسے ہی آپ نے یہاں بھی یہ والا عمل دہرانا ہے۔ یہ دونوں ایک ہی عمل ہیں تو انکو ایک جیسا نمٹا جائیگا۔

حدیث پاک! اسی لئے رسول اکرم ﷺ نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا ’’میری امت کے ہر فرد کو معاف کردیا جائے گا سوائے ان لوگوں کے جو اپنے عیوب اور گناہوں کو ظاہر کرتے ہیں، بلاشبہ یہ بات بڑی جسارت کی ہے کہ کوئی شخص رات میں کوئی برا کام کرے اور جب وہ صبح ہو تو جس کو اللہ نے چھپا لیا تھا اس کو وہ لوگوں سے کہتا پھرے کہ اے لوگو! میں نے گزشتہ رات ایسا ایسابرا کام کیا ہے حالاں کہ اس کے پروردگار نے تو رات میں اس کے گناہ کی پردہ پوشی کی تھی اور اس نے صبح ہوتے ہی اللہ کے پردے کو چاق کردیا۔‘‘ (صحیح بخاری) ۔

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم!
20/09/2024

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم!

Rabi ul awal Mubarak Ho | Syed Hassaan Ullah Hussaini | Milad Naat - Studio5|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||...

06/08/2024

شروع اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنیوالا ہے

السلام و علیکم،

ہم جب نماز نہیں پڑھتے ۔۔۔؟؟؟؟

اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے دن میں پانچ مرتبہ نماز فرض کی گئی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کو نماز کیا فایدہ دیتی ہے؟

دنیا میں کیا گیا ہر انتظام انسانوں کے کسی نہ کسی فائدے کو مدنظر رکھ کر وجود میں آیا ہے۔ باقی معاملات کی طرح نماز انسان کی روحانی مدد ہے۔ آئیں اس کو سمجھتے ہیں۔

جب کوئی انسان نماز نہیں پڑھتا تو یعنی وہ کہتا ہے کہ میں اللّٰہ کا بندہ نہیں ہوں۔ اور جب کوئی یہ کہہ دے کہ وہ اللّٰہ کا بندہ نہیں ہے تو وہ یقیناً شیطان کا ہوا۔

اب اسکی زندگی کے تمام معاملات شیطان کے سپرد کر دئے جاتے ہیں۔ اب اگر وہ تسبیح بھی کرتا ہے تو وہ بھی شیطان کے ساتھ معاملات میں جڑتی ہے۔ اگر کوئی خوشی آ رہی ہے کوئی غم آرہا ہے کسی بھی چیز میں کوئی خیر نہیں ہو گی۔

لیکن اسکے برعکس جب ایک بندہ نماز پڑھتا ہے تو وہ اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے سرینڈر کرتا ہے اور یوں اس وقت سے لے کر اگلی نماز تک اسکے تمام کے تمام معاملات میں وہ اللّٰہ تعالیٰ سے جڑا ہوتا ہے۔ اب چاہے کوئی خوشی آئے یا غم آئے سب میں خیر موجود ہو گا۔

اگر ایک نماز کا وقت 12:30 ہے اور اگلی نماز کا وقت 5:30 ہے تو جب وہ شخص 12:30 پر نماز ادا کریگا تو وہ 5:30 تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے حصار میں رہا لیکن جونہی 5:30 ہو گئے تو گویا نیا وقت شروع ہو گیا اور اب اگر وہ شخص کسی بھی وجہ سے اپنی نماز 5:33 پر ادا کرتا ہے تو گویا 3 منٹ ہی سہی اس نے اپنے معاملات 3 منٹ کے لئے شیطان کے حوالے کر دئے۔ اور جو بندہ نمازی ہوتا ہے یہ بدبخت ان 3 منٹ میں اسکا کام بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

تو ثابت ہوا کہ انسان کو اپنی نماز کی حفاظت کرنا لازم ہے۔اور اسی میں اسکے لئے خیر کا معاملہ ہے، نماز میں کسی صورت سستی کی اجازت نہیں ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں غفلت سے بچائے آمین ثم آمین

افسوس نہ کیا کرو۔
20/06/2024

افسوس نہ کیا کرو۔

مسکرا کے ملا کرو
20/06/2024

مسکرا کے ملا کرو

غور سے سنیں!
20/06/2024

غور سے سنیں!

شب جمعہ مبارک!
20/06/2024

شب جمعہ مبارک!

اللّٰہ سے قربت کا وقت!
20/06/2024

اللّٰہ سے قربت کا وقت!

میری رحمت کے دروازے ہمیشہ تمہارے لئے کھلے ہیں۔۔۔ !
20/06/2024

میری رحمت کے دروازے ہمیشہ تمہارے لئے کھلے ہیں۔۔۔ !

تو اپنے بھائی کو معاف کر دے۔
20/06/2024

تو اپنے بھائی کو معاف کر دے۔

رشتوں کا حق!
20/06/2024

رشتوں کا حق!

住所

Minato-ku
Minato, Tokyo
42-0062

ウェブサイト

アラート

Roohani Ilajがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

事業に問い合わせをする

Roohani Ilajにメッセージを送信:

共有する

カテゴリー